شہر کی تعمیر و ترقی: چھپڑ بازار کی تزئین و آرائش اور شہداء پارک کا معائنہ
چھپڑ بازار اور شہداء پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
شہری سہولیات کا جائزہ اور قانون کی بالادستی — تحصیل چکوال میں مختلف مراکز کا اچانک دورہ
آج تحصیل چکوال میں عوامی سہولیات کی فراہمی، سرکاری احکامات پر عملدرآمد اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔
#ACChakwal#Chakwal#PublicService
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال میڈم ثمینہ بشیر نے آج صبح سبزی و فروٹ منڈی چکوال میں بولیوں کے عمل کے تفصیلی جائزہ کےلیے دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد بنیادی اشیاء خوردونوش کا مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
@DC_Chakwal
اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر نے پرائس کنٹرول کے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات کے دورے کیے۔ اس دوران متعدد دوکانداروں کو پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید برآں، ایک مال کو شدید خلاف ورزی کے نتیجہ میں سیل کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ڈے کیئر سینٹر قائم کر دیا گیا ہے. ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کیا اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے ب��ی ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا۔
@DC_Chakwal
اسسٹنٹ کمشنر چکوال اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ آفیسر نے تحصیل چکوال میں متعدد ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا۔ اس سرگرمی میں قیمتوں کا درست اطلاق، صفائی کے معیار کا جائزہ اور لائسنسوں کی تصدیق کی گئی۔ متعدد ریسٹورنٹس کو معمولی خلاف ورزیوں کے لیے وارننگز جاری کی گئیں.
@DC_Chakwal
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ”کشمیر بنے گا پاکستان ریلی“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃالعین ملک نے کی۔
@DC_Chakwal#KashmirDay
Today, an impromptu visit was made to the District Control Room established for the General Elections 2024, where the attendance of the staff was checked. The visit was reassuring, with all staff members found present on duty.
#GeneralElection2024#assistantcomissionerchakwal
ڈپٹی کمشنر صاحبہ چکوال کے احکامات پر آج جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے بنائے گئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عملہ کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ کنٹرول روم ڈیو��ی میں کسی قسم کی کوئی لا پرواہی نہ برتی جائے۔
تجاوزات کے خلاف آپریشنز اور صفائی مہم میں ہماری ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن یہ سب تب تک ممکن نہیں جب تک تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں تاجر ہمارا ساتھ نہ دیں، گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں پر صفائی شہریوں کے تعاون کے ب��یر آسان نہیں، درخواست بس اتنی ہے کہ کم از کم نشاندہی لازمی کریں اور چکوال کو صاف ستھرا، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک ضلع بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔۔۔
سال 2023 میں ریسکیو 1122 ڈیڑھ لاکھ سے زائد کالز سنی، 19 ایمبولینسوں، 50 ریسکیو موٹر سائیکلز، آگ بجھانے والی تین گاڑیوں اور 5 بوٹس کی مدد سے فقط 6 منٹ 30 سیکنڈز کے قلیل وقت میں موقع پر پہنچے، ایمرجنسی کے 16 ہزار 571 واقعات، آگ لگنے کے 205، جرائم کے 324، ڈوبنے کے 10 واقعات میں مدد فراہم کی، اپنی جان پر کھیل کر شہریوں کی جان بچانے والے ریسکیو 1122 کے بہادر جوانوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، پورا سال شہریوں کی خدمت میں دن رات ایک کرنے والے ادارے کا دل سے شکریہ
پہلے روز سے خواہش تھی کہ شہر میں باقی اہم سہولیات و ضروریات کے ساتھ ساتھ صفائی و خوبصورتی پر خاص کام کیا جائے اور شہر میں داخل ہوتے ہی آنے والوں کو محسوس ہو کہ وہ ایک بڑے اور خوبصورت شہر میں داخل ہو رہے ہیں، بلکسر انٹرچینج کی تزئین و آرائش کے بعد الحمدللہ باب چکوال کا بھی افتتاح ہوگیا، پراجیکٹ بیسٹ وے سیمنٹ کے بھرپور تعاون سے مکمل ہوا، چند روز میں باب چکوال کی بیوٹیفیکیشن کا عمل بھی مکمل ہوجائے گا، یقینی طور پر اس سے شہر کی خوبصورتی میں دلفریب اضافہ دیکھنے میں آئے گا انشاءاللہ
کل سے اگر آپ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال جائیں گے تو آپ کو رش میں لگ کر پرچی بنوانے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ یا ڈاکٹر ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، شہریوں کی سہولت کے لیے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں کیو مینجمنٹ سسٹم اور جدید ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت ٹوکن دیا جائے گا، جس کے بعد ہر سروس کے لیے بنائے گئے مجموعی طور پر 13 کاؤنٹرز (مرد، خواتین، بچوں، خواجہ سرا، معذور افراد، سرکاری افراد، 1122 اور 1034 سے ریفر شدہ مریضوں اور بزرگوں کے لیے الگ الگ) پر بغیر تاخیر کے وہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر کے پاس جاسکیں گے، ٹوکن کے بعد مریضوں کے بنیادی ٹیسٹ موقع پر ہی مکمل کیے جائیں گے تاکہ بیماری کا ادراک کرکے متعلقہ وارڈ میں ہی بھیجا جائے۔۔۔
ضلع میں محفوظ و صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف گزشتہ سال سے اب تک 9 ہزار 743 کاروائیوں میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 40 لاکھ 49 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کیے، 6 ہزار 904 کاروباروں کو نوٹسز دئیے اور 3 مقدمات کا اندراج کروایا، دودھ، کیچپ، سویاں، مسالہ جات، بیکری آئٹمز، جوسز، گوشت، گھی سمیت مختلف زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کو چھاپے مار کر بڑی مقدار میں تلف کیا، ناجائز منافع کمانے کی غرض سے شہریوں کو ملاوٹ شدہ اور زائد المیعاد اشیائے خوردونوش کی صورت میں زہر کی فروخت سنگین جرم ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی ملاوٹ، صفائی ستھرائی یا ناقص کوالٹی پر خاموش مت رہیں، خریداری کرتے وقت ایکسپائری ڈیٹ لازمی چیک کریں، شکایات کی صورت میں ہمیں فوری اطلاع دیں، دکاندار کے خلاف بلا تفریق کاروائی موقع پر ہم یقینی بنائیں گے۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے ہمراہ تحصیلدار چکوال حکومت پنجاب کی ون ڈیش پالیسی کے نفاذ کے لئے چکوال میں مختلف مارکیز اور میرج ہالز کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، انہوں نے خلاف ورزیوں پرمختلف شادی ہالز کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ #assistantcomissionerchakwal#onedishviolation@DC_Chakwal
ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے حوالے سے آپ کی نشاندہی پر آج پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے کاروائیاں کی، مجموعی طور پر 9 ��ھاپوں میں 2 ملک شاپس کو 30 ہزار روپے تک جرمانے اور 7 کو نوٹسز جاری کیے گئے