اسلحے اور طاقت کے زور پر زبردستی نکالے گئے لوگ ہیں۔ سیاسی سوچ تبدیل ہوتی یا کسی لالچ کے لیے جانا ہوتا تو کافی پہلے چھوڑ جاتے۔ سیاسی لوگ تھے کوئی تربیت یافتہ کمانڈوز تو تھے نہیں کہ جرنیلوں سے لڑ جاتے مگر آفرین ہے ڈٹ جانے والوں خصوصاً ان خواتین پر جو یہ لڑائی بھی لڑ گئیں اور آج ملٹری اسٹیبلشمنٹ انہی کی وجہ سے ہلکان ہوئی پڑی ہے۔
کشمیر ایک حساس علاقہ ہے یہ کیس اقوام متحدہ میں ہے، ہندوستان سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے اسلئے نہیں ہونے دے رہا کیونکہ کشمیری "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے لگاتے ہیں، کشمیریوں پر گولی چلا کر ہندوستان خوشیاں منارہا ہے، ہمیں اپنے کشمیر اور ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کو اپنے ساتھ رکھنا ہے، ہمیں پیدا ہونے کے وقت سے بتایا گیا ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیری اگر بنیادی حقوق اور بہتر حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں یہ انکا آئینی جمہوری حق ہے، آزاد کشمیر میں جو ہورہا ہے اسکا فائدہ ہندوستان اٹھائے گا، عمران خان کی بہن @Aleema_KhanPK کی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو۔
حکمران جماعت مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا الیکشن ہار گئی ۔ یہ غالبا پہلا موقع ہے جب وفاق میں برسراقتدار جماعت گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی کیونکہ یہی ہوتا آرہا تھا جس کی وفاق میں حکومت ہوتی تھی وہی حکومت بناتا تھا
یہ اعزاز بھی مسلم لیگ ن کو حاصل ہوا ہے تاریخ بدلنے کا
2013میں ن لیگ حکومت میں آئی، تب خام تیل کی قیمتیں کم ترین تھیں، تھرڈ ورلڈ نے خوب ترقی کی، بنگلہ دیش برآمدات کو 27 سے 37 ارب ڈالر پر لے گیا۔ پاکستان میں الٹ ہوا ، 13 کی نسبت 18 میں برآمدات 2 ارب ڈالر کم ہو گئیں۔
آج پروفیسر کہتے ہیں سب عمران خان نے تباہ کر دیا
اگر الیکشن سے پہلے ہی فیصلہ ہو چکا اور اعلان بھی کیا جا رہا کہ فلاں کو تو کسی صورت حکومت نہیں بنانے دی جائے گی اور فلاں حکومت میں ہوگا اور فلاں اپوزیشن میں تو پھر الیکشن ڈرامہ کس بات کا ہے ؟ کیوں قومی وسائل ضائع کر رہے ہو ؟
اگر خدانخواستہ لوگوں کو " بیلٹ" سے اعتماد ختم ہوگیا تو اسکا مطلب کیا ہوگا ؟
خدارا پاکستان کے ساتھ یہ مت کرو !
پانچ جون کو بجٹ آ جاتا تو گلگت بلتستان کے سات جون کے الیکشن کا نتیجہ بھی اسی وقت آ جاتا، اسی لئیے بجٹ کا اعلان ملتوی کیا گیا۔ نوازُشریف اور بلاول بھٹو کی انتخابی تقریریں اور ایک دوسرے پر تنقید ایک نورا کُشتی سے زیادہ کچھ نہیں جس میں اصل تیسرے فریق کو میدان میں اترنے ہی نہیں دیا جا رہا۔ کیا گلگت بلتستان کی عوام چلے ہوئے کارتوسوں کو پھر آزمائے گی؟
گلگت بلتستان کے الیکشن میں تحریک انصاف کو ہرانے کیلئے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے بعد میاں محمد نواز شریف بھی پہنچ رہے ہیں، عمران خان کے ہاتھ پیر باندھ کر پنجرے میں ڈال کر ہی موجودہ سیاسی قیادت ان سے مقابلہ کرسکتی ہے اسکے علاؤہ کوئی حل نہیں
ترجیحات کا فرق
بھارتی پنجاب کی حکومت نے 11 ارب کا 540 میگا واٹ کا پرائیویٹ تھرمل پاور پلانٹ خریدا ہے۔ کسان کے لیے بجلی فری اور گھروں میں 600 یونٹ تک فری
پاکستانی پنجاب کی حکومت نے 11 ارب کا جہاز خریدا ہے اور غریب کی بجلی پر جو سبسڈی رہ گئی تھی اسے ختم کیا جارہا ہے۔
فیلڈ مارشل ایوب خان کے زمانے سے آج تک امریکہ نے پاکستان میں غیر جمہوری قوتوں کے مقابلے میں اسٹیبلیشمنٹ کو سپورٹ کیا اور جمہوری حکومتوں کو گرانے کی حمایت کی۔ خان صاحب کی حکومت کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ سائفر اس کا تحریری ثبوت ہے