اِعْلَمْ وہی ہیں ہم میں کسی کو نہیں کلام
اَتْقـٰی وہی ہیں اس میں نہیں موقع نظر
ہر رات وہ قیام و قعود و سجود میں
ہر دن ادهر نبی کے قدم چل پڑے جدهر
وہ يُؤْتِيْ مَالهٗ يَتَزَكّٰی میں بے مثال
قرآن میں لِصَاحِبِهٖ ان کا مفتخر
اِعْلَمْ وہی ہیں ہم میں کسی کو نہیں کلام
اَتْقـٰی وہی ہیں اس میں نہیں موقع نظر
ہر رات وہ قیام و قعود و سجود میں
ہر دن ادهر نبی کے قدم چل پڑے جدهر
وہ يُؤْتِيْ مَالهٗ يَتَزَكّٰی میں بے مثال
قرآن میں لِصَاحِبِهٖ ان کا مفتخر
اِعْلَمْ وہی ہیں ہم میں کسی کو نہیں کلام
اَتْقـٰی وہی ہیں اس میں نہیں موقع نظر
ہر رات وہ قیام و قعود و سجود میں
ہر دن ادهر نبی کے قدم چل پڑے جدهر
وہ يُؤْتِيْ مَالهٗ يَتَزَكّٰی میں بے مثال
قرآن میں لِصَاحِبِهٖ ان کا مفتخر
تمام عاشقانِ صحابہ، اہلِ بیت، اور غلامانِ مصطفیٰ ﷺ کو 26 ذو الحجہ الحرام، یومِ شہادت، خلیفہ ثانی، امیرالمؤمنین، فاتحِ روم و فارس، سیّدُنا عمر بن الخطاب فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ مبارک ہو۔
وہ جلیل القدر صحابی، جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا!”
جن کے اسلام لانے پر مسلمانوں کو طاقت ملی، جن کی زبان پر جو بات آتی، قرآن میں وحی کی صورت نازل ہوتی، جن کے عدل سے زمین لرزتی، جن کے خوف سے شیطان بھی راستہ بدل لیتا، جنہوں نے 22 لاکھ مربع میل پر اسلامی پرچم لہرایا — وہ عظیم المرتبت، نورِ عدل، سیّدُنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ آج بھی ہمارے دلوں کے حکمران ہیں۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ:
• عدل و انصاف کو زندگی کا اصول بنائیں
• دین پر غیر متزلزل استقامت اختیار کریں
• سچائی، دیانت، اور امانت کو شعار بنائیں
• باطل کے خلاف بے خوف ہو کر آواز بلند کریں
• سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بصیرت و حکمت سے رہنمائی لیں
سیّدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے ہمیں سکھایا کہ حق کے لیے کھڑے ہو جاؤ، چاہے پوری دنیا مخالفت کرے۔ ان کی شہادت مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز کی حالت میں ہوئی — یہ شہادت بھی ان کی عظمت کی دلیل ہے۔
عرس کے اس موقع پر دنیا بھر کے علما، خطبا، سے گزارش ہے کہ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی کے انقلابی پہلو امت کو بیان کریں، تاکہ نوجوانوں میں جرأت، تقویٰ، اور سچائی کی روح بیدار ہو۔
اے اللہ! ہمیں سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سیرت پر چلنے والا، اُن کے دشمنوں سے بیزار، اور اُن کی محبت میں سچا بنا دے۔ ان کے صدقے ہمیں دین پر ثابت قدمی، امن، رزقِ حلال، اور دشمنوں پر فتح عطا فرما۔
اللّٰهم اجعلنا من أحباب سيدنا عمر، واحشرنا في زمرته، وارضَ عنا برضاه، واجعلنا من الذابّين عن صحابة رسول الله ﷺ
وہ عمر جس کے اَعدا پہ شیدا سقر
اس خدا دوست حضرت پہ لاکھوں سلام
فارقِ حق و باطل امامُ الہُدیٰ
تیغِ مَسْلُولِ شدت پہ لاکھوں سلام
تَرجمانِ نبی ہَمزبانِ نبی
جانِ شانِ عدالت پہ لاکھوں سلام
فقیر محمد عسجد رضا خان قادری غفرلہ
26 ذو الحجہ الحرام 1446ھ
مرکز اہلسنت بریلی شریف