یا الله! یہ مختصر سی جماعت ہے، اگر یہ نہ رہی تو دنیا میں تیرے نام پر اور قبلہ اولیٰ کے لیے لڑنے والا کوئی نہیں رہے گا۔ یا الله! ان کی ہر طرف سے حفاظت فرما اور فرشتوں کے ذریعے ان کی مدد فرما۔ آمین 🤲🏻
Little puppies are saying that there were no sizeable gatherings for the people of gazaa in Pakistan. You might be talking about cult gatherings, but Jamat e islami arranged multiple sizeable protests in karachi and Islamabad. Below are a few examples of those protests.
ناروے میں ہونے والا فٹبال مقابلے، جس میں 30 ممالک کی 2ہزار سے زائد ٹیمیں شریک تھیں وہاں کراچی کے علاقے لیاری اور ملیر کے نوجوانوں نے انڈر 15 کٹیگری میں ٹائٹل جیت کر یہ ثابت کیا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بس کمی ہے تو اس ٹیلنٹ کی سرپرستی کی! پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو ناروے کپ 2025 میں کامیابی پر مبارکباد بھی دیتا ہوں اور الخدمت یورپ کا بھی شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے ان بچوں کی سرپرستی کی۔
الحمد للّٰہ! الخدمت کا بنو قابل پروگرام کراچی کے ہزاروں نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم سے روشناس کررہا ہے ۔ یہ پورے کراچی کا نہیں بلکہ صرف نیو کراچی ، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے طلباء کا ٹیسٹ ہے۔ بنو قابل 4.0 کا آغاز ہوچکا ہے۔
خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوکر 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے، فوری طور پر پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔
پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے جو ایک ناجائز ٹیکس ہے اسے ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔
پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بجائے الٹا اضافہ کردیا۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور شرمناک بھی۔ شہباز بلاول پی ڈی ایم سرکارعوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں پھر ملک کیسے آگے بڑھے گا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پر نہیں اتارے، عوام کو ریلیف دے۔
پہلے بدانتظامی، کرپشن اور سیاسی بھرتیوں سے نفع بخش قومی ادارے تباہ کرو، پھر انہیں معیشت پر بوجھ قرار دے کر اونے پونے بیچ کھانے کے شرمناک منصوبے سامنے لاؤ! پی آئی اے کی مکمل تباہی کی ذمے داری 35 سال سے ملک پر مسلط ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ قومی اداروں کی فروخت سے پہلے ان کرداروں کا تعین ضروری ہے جن کی وجہ سے یہ نفع بخش ادارے اس حد تک تباہی کا شکار ہوگئے کہ آج کوئی خریدار نہیں۔ 85 ارب روپے کی توقع کے برعکس صرف 10 ارب روپے کی پیشکش نے نجکاری کے سارے عمل اور اس پر آنے والے بھاری اخراجات پر سوالات اٹھا دئیے ہیں
یہ مناظر ناقابل یقین ہیں، جو کچھ ہم نے سوچا تھا آج اس سے بڑھ کر دیکھ رہا ہوں۔ ایک دن، ایک وقت اور ایک شہر مگر 3 مختلف مقامات اور ہر مقام پر ہزاروں نوجوان ۔۔ ان شاءاللہ ہر نوجوان کو بنو قابل پروگرام کے تحت آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔
نوجوانو! مایوس مت ہونا۔ بس آگے بڑھتے رہو، اب رکنا نہیں ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم ملائیشیاڈاکٹر انور ابراہیم سے ملاقات ہوئی۔ دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ملیشیا، کے درمیان باہمی تعلقات، غزہ کی سنگین صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش دیگر اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ، ملیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم نے عزت افزائی فرمائی اور مالے زبان میں علامہ اقبال کی فکر پرمشتمل کتب کا تحفہ عنایت کیا۔
The historic Million March was held in Karachi to mark the one-year anniversary of the unprecedented resistance of the people of Gaza against Israeli aggression. The people of Karachi once again proved their unwavering support for those fighting for the freedom of Al-Quds. InshaAllah, tomorrow will be celebrated as Palestine Solidarity Day across the country. People are requested to step out of their homes and offices at 12 noon, take to the streets, and become the voice of the people of Gaza and Lebanon.
#نکلو_فلسطین_کےلیے
آج کراچی میں تاریخی ملین مارچ ہوا ہے
کل پورا پاکستان یوم یکجہتی فلسطین منائے گا، 12 بجے گھروں، دفاتر،اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں سے نکلیں سڑکوں پر آئیں تصویر، وڈیو بنائیں اور پیغام دیں کہ پاکستان اہل غزہ کے ساتھ ہے، اسرائیلی میزائلوں کا نشانہ بننے والے، فلسطینیوں اور اہل لبنان کے ساتھ ہے۔
#نکلو_فلسطین_کےلیے
امریکی صدارتی معرکہ میں دونوں امیدوار امن کے لیے نہیں بلکہ جنگ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، دونوں کے درمیان مقابلہ اس بات پر ہے کہ صیہونی عزائم کو زیادہ تقویت کون پہنچا سکتا ہے، کون ہے جو اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم میں زیادہ بڑا معاون و مدد گار ثابت ہوگا؟
یہ ہے انسانی حقوق کا چمپئن امریکا!
‼️ Federal Lawsuit Filed for Dr. Aafia Siddiqui
Fourteen years ago this week, our sister Dr. Aafia Siddiqui was wrongfully sentenced to 86 years at FMC Carswell, a federal prison, for crimes she did not commit. This week, we witnessed the unjust execution of our brother Imam Marcellus Williams, despite evidence of his innocence. We must fight back against this cruel system. To seek justice for Dr. Aafia Siddiqui, we’ll have to work backward to remedy the many wrongs done to her. For Dr. Aafia Siddiqui to return home and hug her children will take all of us to do everything we can to get her out, and get her home.
غزہ میں حماس کوشکست دینے میں ناکامی کے بعد اسرائیل اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا اور اب جنگ کے دائرے کو وسعت دینے کے لیے امریکی و برطانوی سرپرستی میں لبنان پر چڑھ دوڑا ہے، صرف ایک دن میں 500 کے قریب افراد کی شہادت اسرائیل کے جنگی جرائم کا کھلا ثبوت نہیں تو اور کیا ہے؟ درحقیقت امریکہ، برطانیہ اوراسرائیل "طاقت قانون ہے" کے فلسفے پر یقین رکھتے ہوئے مل جل کر انسانیت کو تاراج کررہے ہیں اورساتھ ہی بے مثال منافقت کامظاہرہ کرتے ہوئے باقی دیناکو انسانی حقوق کے لیکچرز دیتے ہیں۔
عشق مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا تقاضا یہی ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا جائے، پاکستان آج جس بدترین دہشت گردی، لاقانونیت، بدامنی گراں فروشی ، کرپشن کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اس کا واحد حل زندگی کے ہر شعبے میں قرآنی احکامات اور محمد عربیﷺ کی سنت مبارکہ کا اطلاق ہے۔
#Pakistan #ProphetMuhammad_ﷺ #RabiulAwal
اس کائنات کے خالق نے آپ کو سارے عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ قرآن گواہی دیتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے بلند ترین مرتبے پر فائز تھے، آپ نے ہدایت خلق کے کام میں جو اذیتیں برداشت کیں وہ ایک کمزور اخلاق کا انسان نہ کرسکتا تھا۔ آج دنیا کی نجات، مصائب کا خاتمہ اور عدل پر مبنی عالم گیرمعاشرے کا قیام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت وتعلیمات کی پیروی میں ہے۔
حضرت حسّان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اشعار بچوں کی آواز میں سنیے۔
سپریم کورٹ کو سر کرنے کے لیے بولیاں لگ رہی ہیں، خریدوفروحت کا عمل شروع ہوچکا ہے، یہ سب کچھ انتہائی قابل مذمت ہے۔ برسوں سے یہی چند چہرے خریدو فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں، کبھی ترمیم،کبھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور آج سپریم کورٹ پر اختیار کے لیے بولی لگ رہی ۔ ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ بالادست ہونی چاہئے لیکن خود یہی لوگ پارلیمان کی تقدس کو پامال کرتے ہیں۔ ان کی اکثریت تو ویسے ہی فارم 47 کی پیداوار ہے
آئین پاکستان ایک متفقہ دستاویز ہے، حکومت چوی چھپے کون سی ترمیم لانا چاہتی ہے؟ اس طرح جرائم ہوتے ہیں ترامیم نہیں!
خود حکومت کے ارکان نہیں جانتے کہ آئینی ترمیم کی نوعیت کیا ہے؟ اجلاس میں تاخیر پر تاخیر ہو رہی ہے اور ارکان پارلیمنٹ بے خبر ہیں ۔ آئینی ترمیم کوئی بازیچہ اطفال نہیں ، پہلے اس کا مسودہ سامنے لایا جاتا ہے، بحث ہوتی ہے۔ آخر جو معاملہ ملک کے مستقبل کا ہے اس پر رازداری کیوں؟ سیاسی جماعتوں اور وکلاء سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ؟
پٹرول کی قیمت میں کم از کم 25 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان ہونا چاہیے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تقریباً تین سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے، اور دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے ہیں۔ حکومت نے اسے پوری طرح عوام تک منتقل نہیں کیا۔ پٹرولیم لیوی میں مزید اضافے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ موجودہ لیوی کو ختم کردیں تو معاشی سرگرمی بڑھنے لگے گی۔