@MianMateenSays متعن بھائی آپ بھی خدا کا خوف کریں اور جھوٹ سے پریز کریں مطاف کرونا ہی کی وجہ بند کیوں کہ ہر بندہ چائتا ہے کہ وہ طواف مطاف میں کرے اور حجر اسود کو بوسہ دے مقام ابراھیم کے پاس نوافل ادا کرے
حتیم میں نوافل پڑھے جس کی وجہ سے رش بڑھ جاتا ہے اور سانسوں کے زریعے وائرس پھلنے کا خطرہ ہے
سوتے وقت کی دعا۔
اے اللہ! تو نے میری روح پیدا فرمائی اور تو ہی اسے فوت کرے گا، تیرے ہی لیے(تیرے ہی قبضے میں)اس کی موت اور حیات ہے اگر تو اسے زندہ رکھے تو اس کی حفاظت فرمانا اور اگر تو اسے موت دے تو اسے معاف فرمانااے اللہ! بلاشبہ میں تجھ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔
#مسنون_دعائیں
نیند سے بیدار ہونے کی دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا، بعد اس کے کہ اس نے ہمیں مار دیا تھا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘
صحیح البخاری،
#مسنون_دعائیں
نیند سے بیدار ہونے کی دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ
ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے مجھے جسمانی عافیت دی اور مجھ پر میری روح لوٹا دی او رمجھے اپنی یاد کی اجازت دی۔
جامع الترمذی
#مسنون_دعائیں
مسجد میں داخل ہونے کی دعا
’’میں شیطان مردود سے عظمت والے اللہ کی، اس کے کریم چہرے اور اس کی قدیم سلطنت کی پناہ مانگتا ہوں۔ اللہ کے نام کے ساتھ (داخل ہوتا ہوں) اور درود و سلام ہو رسول اللہ ﷺ پر۔ اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘
#مسنون_دعائیں
مسجد سے نکلنے کی دعا
’’اللہ کے نام کے ساتھ (میں نکلتا ہوں) اور درود و سلام ہو رسول اللہ ﷺ پر۔ اے اللہ! میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔ اے اللہ! مجھے شیطان مردود سے بچا کے رکھ۔‘‘
#مسنون_دعائیں
سلام پھیرنے کے بعد کی دعائیں
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ
’’اے اللہ! تو اپنی یاد پر میری مدد فرما اور اپنے شکر پر او راچھے طریقے سے اپنی عبادت بجا لانے پر۔‘‘
سنن أبی داود، الوتر، باب فی الاستغفار، حدیث:1522
#مسنون_دعائیں
سلام پھیرنے کے بعد کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَّرِزْقًا طَیِّبًا وَّعَمَلًا مُّتَقَبَّلًا
’’اے اللہ! بے شک میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں او رپاکیزہ رزق کا او رایسے عمل کا جو قبول کرلیا جائے۔‘‘
#مسنون_دعائیں