The assault on my house today was first of all a contempt of court. We had agreed that an SP with one of our people would implement a search warrant bec we knew otherwise they would plant stuff on their own, which they did. Under what law did they break the gate, pull down trees
The assault on my house today was first of all a contempt of court. We had agreed that an SP with one of our people would implement a search warrant bec we knew otherwise they would plant stuff on their own, which they did. Under what law did they break the gate, pull down trees
عاصم منیر رجیم نے اپنے ہی قائم کردہ نظام کی تباہی کا پیشگی اعلان خود ہی کر دیا ہے۔ ایسا پہلے تو کبھی نہیں ہوا تھا۔ آج کیوں؟
آج مقتدرہ نے اپنے تمام پتے کھیل لئے ہیں انکی سب بیساکھیاں دیمک زدہ ہو چکیں ہیں اور عمران خان انکی بیساکھی بننے کو شاید تیار نہیں ہے۔
#ششٹم_وڑ_گیا
جج آپ کے لگائے ۔ وزیر اعظم آپ کا وزیر اعلی پنجاب آپ کی پراڈکٹ۔ فارم سنتالیس آپ کی پیداوار ۔ ڈوگر کورٹ آپ کی پیشکش۔ چئیرمین پی سی بی آپ کا منظور نظر۔ وزیراعلی بلوچستان آپ کا۔ سب کچھ آپ کے انڈر ۔۔یہ سب مل کر ہی سسٹم چلاتے ہیں تو پھر سسٹم کیسے کولیپس کر گیا؟
#ششٹم_وڑ_گیا
”پاکستان کی ریاست، سیاست کا نتیجہ ہے یعنی سیاست پہلے ہوئی اور پھر پاکستان بنا۔ پاکستان میں سیاست آزاد رہے گی تو ہی پاکستان مضبوط ہو گا۔ پاکستان میں سیاست کا آزاد اور رواں ہونا اتنا ہی ناگزیر ہے جتنا پاکستان کی حفاظت کیلئے دفاعی سامان رکھنا۔ “ حبیب اکرم
#ششٹم_وڑ_گیا
عمران خان کے دور میں مسلسل بیمار رہنے والے سیاست دان، جو رجیم چینج کے بعد اچانک صحت مند نظر آنے لگے تھے، اب ایسا لگتا ہے کہ ان کے لیے بیماریوں کا سیزن ایک بار پھر شروع ہونے والا ہے۔
ہرمیت سنگھ
#ششٹم_وڑ_گیا
کل کا دن " آزادی یا شہادت " جدوجہد کیلئے تاریخی دن ہوگا، کل علیمہ خان عمران خان کی رہائی تحریک کیلئے عوام کو موبلائز کرنے کیلئے جنوبی اضلاع میں جائیں گی
کل کا دن تاریخ ساز ہوگا ، علیمہ خان مجموعی طور پر لاکھوں افراد سے خطاب کریں گے
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام:
1-
ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ فرد واحد اپنی طاقت بچانے کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے۔ یحیی خان نے بھی اپنی طاقت بچانے کے لئے عوامی لیگ اور شیخ مجیب الرحمن کو دھوکہ دیا تھا۔ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ایک شخص نے اپنی طاقت اور اقتدار کی طوالت کے لیے ملک کو دولخت کر دیا۔ اس ایک شخص کی غلط پالیسی کی وجہ سے اس وقت ہمارے 90,000 فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔ بھٹو نے 50,000 بے گناہ جانوں کے ضیاع کا خود اعتراف کیا تھا حالانکہ اصل گنتی اس سے کہیں ذیادہ تھی۔ ملک کی معیشت کو اس وقت اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا ۔ آج تک ہم اس نقصان کا ازالہ نہیں کر پائے۔آج بھی وہی کہانی دہرائی جا رہی ہے۔ آج پھر ایک شخص اپنی طاقت کو بڑھانے اور اقتدار کو طول دینے کے لیے نظام کی جڑوں میں بیٹھا ہوا ہے اور نظام کو تباہ کر رہا ہے۔
اس ملک کا مٹھی بھر اشرافیہ ملک کے تمام نظام وسائل، اقتدار اور طاقت پر قابض ہے۔ اس قبضہ گروپ کا جب دل چاہتا ہے آئین کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے، ججوں کو دھمکیاں دیتا ہے، جمہوریت کی عکاس پارلیمنٹ کے تقدس پر حملہ آور ہو جاتا ہے، عوامی نمائندگان کو اغواء کر لیتا ہے، ہمارے ایم این ایز کے گھر کی خواتین کو اٹھا لیتا ہے۔ اخلاقیات سے عاری یہ مافیا خود کو آئین اور قانون سے بالاتر گردانتا ہے۔ اسی چھوٹے سے طبقے ، اس اشرافیہ نے اس ملک کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔آج بھی اپنی ذات کے لئے یہی سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ واحد ادارہ بچا ہوا ہے اب اس پر بھی حملہ آورہو رہے ہیں۔
۲-
ملک میں ظلم و بربریت کا نظام نافذ ہے۔ ترقی اور عہدوں سے نوازنے کا پیمانہ عدلیہ میں تحریک انصاف کے خلاف فیصلے اور حکومت میں فسطائیت ہے۔ اس بات کی تین واضح مثالیں قاضی عیسی فائز، محسن نقوی اور ہمایوں دلاور ہیں-
قاضی فائز عیسی نے ہمارے اوپر مظالم کرنے والوں کو تحفظ دیا ۔ ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا۔ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ہماری درخواستیں نہیں سنیں۔ الیکشن میں دھاندلی پر سابق کمشنر راولپنڈی نے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا ۔اب اسی چیف جسٹس کو دوبارہ مسلط کرنے کے لیے فارم ۴۷ حکومت اور اس کے ہینڈلرز ہر ممکن ہتھکنڈہ اپنا رہے ہیں۔ میرے پاکستانیوں آج اگر آپ قاضی فائز عیسی کی ایکسٹینشن کے خلاف نہ نکلے تو ہمیشہ غلام رہیں گے۔
محسن نقوی نے سب سے زیادہ ظلم ہم پر کیا ہے۔ ظل شاہ کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا،لاش سڑک پر پھینکی اور ایف آئی آر بھی میرے ہی خلاف کاٹی ۔ہم پر ظلم کرنے کے عوض محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا۔
ہمایوں دلاور کی وجہ سے میں اور بشری بی بی آج غیر قانونی طور پر پابند سلاسل ہیں۔اس کے عوض ہمایوں دلاورکو اربوں مالیت کی زمین تحفے میں دے دی گئی ۔خیبر پختونخواہ اینٹی کرپشن کے پاس اسکے سارے ثبوت موجود ہیں ۔ اب ایف آئی اے نے خیبر پختونخواہ اینٹی کرپشن پر کیس کر دیا ہے۔
۳-
نواز شریف کو انھوں نے دبکا لگا کر روکا ہوا ہے،نہیں تو کب کا باہر بھاگ گیا ہوتا۔ مجھے یہ نہ بتائیں کہ کس کس کے پیسے اور جائیدادیں باہر ہیں ، مجھے یہ بتائیں کہ آج اس ملک کے جو ارباب اختیار ہیں ، جو اس نظام کے لاڈلے ہیں ان میں سے کس کے پیسے اور جائیدادیں ملک میں ہیں۔ سعد اللہ بلوچ کی بیوی اور بیٹی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ انکو شرم نہیں آتی یہ اسمبلیوں میں گھس گئے اور پارلیمینٹرینز کو پکڑ لیا ۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،کسی نے پہلے کبھی پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔
۴-
پوری قوم کو کہتا ہوں آزادی بچانے کےلئے سٹریٹ مومنٹ کے لیے نکلنا ہوگا ۔ ہماری تحریک جمہوریت کے لئے جہاد ہے۔عدلیہ سے کہتا ہوں قانون کی حکمرانی کے لئے کھڑے ہوں ۔ قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ پوری پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے۔ یاد رکھیں حقیقی آزادی کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے۔ میں اور میری بیوی جیل میں ہیں اور جیل میں رہنا ہمارے لئے عبادت ہے۔ اگر آپ کو بھی جیلیں بھرنی پڑتی ہیں تو اس سے دریغ نہ کریں۔ اگر آپ قربانی نہیں دیں گے تو آپ اور آپ کی آنے والی نسلیں غلام رہیں گی۔
فوج سیاسی قیدی رہا کرنے کیلئے تیار نہیں فوج الیکشن ڈاکہ واپس کرنے کیلئے تیار نہیں فوج عوام کی رائے کا احترام کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن ہر ناکامی کے بعد ایک نیا تجربہ کرنے کیلئے پھر سے تیار ہے نتیجہ ہمیشہ کی طرح وہی نکلے گا جو اب نکلا ہے
#ششٹم_وڑ_گیا
محسن نقوی کی تقریر کا خلاصہ عمران خان نے زیادہ اچھے طریقے سے عوام کو تین سال پہلے سمجھا دیا تھا۔
"شہباز شریف صبح 7 بجے اٹھ جاتا ہے تو میرا مالی صبح 6 بجے ہی اٹھ جاتا ہے۔
اٹھو جب مرضی لیکن ڈالر کا ریٹ دیکھو ذرا، مہنگائی کے حالات دیکھو ذرا"
ن لیگ ہمیشہ چور دروازے سے آئی ہے، جنرل ضیاء الحق کی یہ ناجائز اولاد ہمیشہ بوٹ چاٹ کر گود میں بیٹھ کر اقتدار میں آئی ہے،
پاکستان کی عوام نے 8 فروری کو ان کو بری طرح ریجیکٹ کیا،
کشمیری رہنما سردار امان کا خطاب
کسی کو کوئی شک نہ رہے۔ پی ٹی آئی نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور بربریت کیخلاف احتجاج کی وجہ سے آزاد کشمیر اسمبلی کے جاری الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ آزادانہ رائے گولیوں کی بوچھاڑ میں نہیں دی جاتی۔ ۱۲ مہاجر نشستوں کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔ پی ٹی آئی نے کسی بھی نشست پر کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ اس فسطائی ماحول میں منعقد ہر الیکشن مشکوک ہے۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی میں الیکشن لڑنے یا لڑانے والوں کیخلاف پارٹی تادیبی کاروائی کرے گی۔
ن لیگ ، پیپلز پارٹی، غیر استحکام پاکستان پارٹی کے خلاف مظفرآباد میں آپریشن کلین آپ جاری
کشمیری ان جماعتوں کے فلیکسوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر اتار رہے ہیں اور آگ لگا رہے ہیں
“رجیم چینج کے بعد سے پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔ یہ بات تکلیف دہ ہے کہ اس مرتبہ صاحبِ حیثیت لوگوں کے پاس بھی ایک بکرے کی قربانی کرنے کی سکت تک موجود نہیں تھی، انھوں نے مشکل سے سنت ابراہیمی کی تکمیل کی۔ غریب طبقے کی کمر تو پہلی ہی توڑی جا چکی ہے۔
اب یہ جعلی حکومت بجٹ پیش کرنے لگی ہے جو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گا۔ اس بجٹ میں پھر سے دو طبقات کچل دیئے جائیں گے ایک ملازم پیشہ افراد اور دوسرا کسان۔ اس جعلی حکومت نے زرعی معیشت اور کسان کی کمر توڑ دی ہے۔کسی زرعی ملک میں کسان کے بدحال ہونے کا مطلب یہی ہے کہ وہاں بے روزگاری میں اضافہ اور قوت خرید میں کمی واقع ہو گی۔ انڈسٹری پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔
چھبیسویں ترمیم کے بعد اب ستائیسویں ترمیم لانے کی تیاری ہے تاکہ انصاف مکمل طور پر دفن کر دیا جائے اور عوام مزید مایوس ہو جائیں۔ پہلے دن سے ان کا مقصد ہمیں خوفزدہ کرنا اور عوام کی آواز کو دبانا ہے۔ اسی لیے نو مئی کروایا گیا۔ مجھے کہا جاتا ہے ۹ مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا مطالبہ نہ کروں اور نو مئی کی ذمہ داری قبول کر لوں اور اس 17 سیٹوں والی جعلی فارم 47 کی حکومت کو مان لوں۔ میری ساری جدوجہد کا مقصد ہی قانون اور آئین کی بالادستی ہے۔
ہمارے سارے آئینی و قانونی راستے بند کر دیئے ہیں اس لئے میں نے پارٹی کو ملک گیر تحریک کی تیاری کی ہدایت دے دی ہے۔
مینڈیٹ میرا نہیں آپ کا چھینا گیا ہے، آپ سب کو اس تحریک میں شامل ہونا ہو گا۔ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی اس کے لیے بحیثیت قوم جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
پاکستانی عوام نے تحریک انصاف کے منشور اور نظریہ کو دیکھتے ہوئے ہمیں ووٹ دیئے اور خیبر پختونخواہ میں ہماری جو حکومت بنی ہے وہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتی ہے۔ میں نے علی امین کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ میری مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش نہیں ہو گا-“
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو۔۔۔ ۱۰جون ۲۰۲۵
When Muslims moved away from these guiding principles, their civilisation decayed & declined. 81 yrs ago today our Quaid gave us the dream for Pakistan as envisioned by the great philosopher and poet Iqbal & based on these Riyasat-i-Madina principles.
چلو بھئی پاکستانیو! لائن میں لگو شاباش ۔۔ وفاداری ثابت کرو۔۔ اپنا اپنا سرٹیفیکیٹ لیتے جاؤ۔۔۔ جیسے ای ٹیگ ، ایم ٹیگ ہوتا ہے۔ ایسے ہی ایل L ٹیگ لگے گا۔۔ “Loyalty tag!”
سمینہ پاشا
#ششٹم_وڑ_گیا