بانی چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خصوصی پیغام
22 مئی 2024
ملکی تاریخ کے گزشتہ سیاہ ترین دو برس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو پوری ڈھٹائی سے بدترین سیاسی جبر و انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم پر اجتماعی سزا (Collective Punishment) جیسا ممنوعہ جنگی حربہ آزمایا گیا ، ہمارے گھروں کی حرمت پامال کی گئی ہمارے لوگوں کو قتل کیا گیا، انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہمارے لوگوں کے کاروبار تباہ کئے گئے اور وحشت و بربریت کے اس پورے سلسلے کے دوران بوڑھوں اور بچوں تک کو نہیں بخشا گیا ۔ ہم اب تک پاکستان کے لیے ہی نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں مگر اب بس، بہت ہوچکا!! رؤف حسن پر وحشیانہ حملہ نہایت اشتعال انگیز ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کا نام نہاد طاقتور گروہ اختلافِ رائے کو برداشت کرنے پر بالکل آمادہ نہیں اور مسائل کے حل پر توجہ دینے کی بجائے ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔
میں نہایت اصرار سے مسلسل یہ بھی کہتا آیا ہوں کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کا کوئی تصور ہی ممکن نہیں اور گزشتہ دو برس میں یہ ثابت بھی ہوا ہے کہ عسکری اسٹیبلشمنٹ کیجانب سے بہترین معاشی کارکردگی کی حامل حکومت کو ہٹا کر اپنی کٹھ پتلیاں ملک پر مسلط کرنے سے عام آدمی کے معاشی حالات کیسے بدترین تباہی کی بھینٹ چڑھے۔
اپنی قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ اب ہمیں اس فسطائی مافیا کے خلاف عملی جدوجہد کی تیاری پکڑنی چاہئے۔ میں اپنی مرکزی قیادت، مرکزی، صوبائی اور مقامی تنظیمات ، اراکین ، کارکنان، سپورٹرز اور عوام سمیت آپ سب کو ہدایت دیتا ہوں کہ میری جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال کا انتظار کریں۔
اہلِ فلسطین کی نسل کشی جاری ہے جبکہ (عالمی) طاقتیں جس ڈھٹائی سے اس انسانیت سوز عمل کی اجازت دے رہی ہیں وہ نہایت قابلِ مذمت ہے۔
مظلوم فلسطینیوں کےقتلِ عام کےذریعےانسانیّت کے خلاف جرائم سے سفاکیّت کی تاریخ رقم کرنے اور جنگی جرائم کے ارتکاب میں مصروف اسرائیل کو تمام عالمی قوانین پیروں تلے روندنے کی کھلی اجازت اور چھوٹ دی جا رہی ہے۔
مسلم ممالک اس ظلم کےخلاف آواز بلند کرنےپر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ غزّہ میں اہلِ فلسطین کی جاری نسل کشی #GazaGenocide کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے بھی نتیجہ خیزاقدامات اٹھائیں۔
اگر ہم نے انسانیّت اور عدل کا ساتھ نہ دیا تو ہمارے عوام ہمیں ہرگز معاف نہیں کریں گے۔
#CeasefireNow
#FreePalestine