آنکھوں کے لیے جشن کا پیغام تو آیا
تاخیر سہی چاند لب بام تو آیا
اس باغ میں ایک پھول کھلا میرے لیے بھی
خشبو کی کہانی میں میرا نام بھی آیا
پروین شاکر
#رازٍ_محبت
انسانی نفس بہت کمزور ہے اور شیطان کا سب سے بڑا وار یہ ہوتا ہے کہ وہ گناہ کو خوبصورت بنا کر دکھاتا ہے۔ وہ ہمیں یکدم بڑے گناہ کی طرف نہیں لے جاتا، بلکہ آہستہ آہستہ "قدم بہ قدم" گمراہی کی طرف دھکیلتا ہے۔ قرآنِ پاک کی یہ آیت ہمیں خبردار کرتی ہے کہ شیطان کے قدموں کو پہچانو
#رازٍ_مومن
محبت میں رازداری کا ایک حسن ہوتا ہے چاہے وہ محبت حقیقی ہو یا مجازی اورجتنا یہ جذبہ خاموش اور گہرا ہو، اس کی قدر و قیمت اتنی ہی بڑھ جاتی ہے یاد رکھیے
محبت کا راز ہر کسی پر نہیں کھلتا
یہ وہ کتاب ہے جو صرف دل سے پڑھی جاتی ہے
#Newprofilepic#رازٍ_محبت#رازٍ_مومن
#رازٍ_محبت
پیش کرتی ھے عجب حسن کا معیار غزل
لے اُڑی ھے ترا لہجہ، تری گُفتار غزل
دو دھڑکتے ہوئے دل یوں دھڑک اُٹھّے اک ساتھ
جیسے مِل جُل کے بنا دیتے ہیں اشعار غزل
کوئی شیریں سخن آیا بھی، گیا بھی لیکن
گنگناتے ہیں ابھی تک در و دیوار غزل
شبنم رومانی