دھوئیں میں ڈھونڈتے ہیں ہم اپنے ہی خوابوں کا نشان،
خامشی اوڑھ کے بیٹھے ہیں، لبوں پر بےنام داستان۔
وقت نے ہر مسکراہٹ کی قیمت خوب وصول کی،
اب تو دل بھی دھڑکتا ہے مگر رہتا ہے بےزبان۔
ہم نے اپنوں سے زیادہ غیر آزمائے ہیں یہاں،
تب جا کے سیکھا ہے تنہائی بھی ہوتی ہے مہربان۔
#متاعِ_دل
شام تک صبح کی نظروں سے اتر جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
اتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مر جاتے ہیں
پھر وہی تلخئ حالات مقدر ٹھہری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نشے کیسے بھی ہوں کچھ دن میں اتر جاتے ہیں
اک جدائی کا وہ لمحہ کہ جو مرتا ہی نہیں
لوگ کہتے تھے کہ سب وقت گزر جاتے ہیں
#متاع_دل
محبتوں میں ہرایک لمحہ وصال ہوگایہ طےہواتھا
بچھڑ کےبھی ایک دوسرےکاخیال ہوگایہ طےہواتھا
وہی ہوانابدلتےموسم میں تم نےہم کو بھلادیاہے
کوئی بھی رت ہونہ چاہتوں کوزوال ہوگایہ طےہواتھا
جداہوئےہیں تو کیاہواہے یہی تودستور زندگی ہے
جدائیوں میں نہ قربتوں کاملال ہوگایہ طے ہواتھا
#متاعِ_دل
عورت کو ہر جگہ معصومیت نہیں دکھانی چاہیے بوقت ضرورت کڑوی باتیں بھی کہنی آنی چاہیے اپنے لہجے میں اتنی سختی ضرور رکھے کہ کوئی نامحرم بات کرنے سے پہلے سو دفعہ سوچے، اسے حد پار کرنے والوں کو پیچھے دھکیلنا آتا ہو۔
اور أتنی کمزور ہرگز نہ ہو کہ کسی کے بہکاوے میں أ جاۓ
#متاعِ_دل
#متاعِ_دل
کوئی آپ سے اس لیے محبت نہیں کرتا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور نہ ہی اس لئے کرتا ہے کہ آپ وفادار ہیں بلکہ وہ آپ سے اس لئے محبت کرتے ہیں کہ آپ ان کی نصف روح، آدھا دماغ اور پورا دل ہوتے ہیں