وہ اللہ وہی ہے جو پیدا کرنے والا ہے، وجود میں لانے والا ہے، صورت بنانے والا ہے، اُسی کے سب سے اچھے نام ہیں۔ آسمانوں اور زمین میں جتنی چیزیں ہیں، وہ اُس کی تسبیح کرتی ہیں، اور وہی ہے جو اِقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔
سورۃ الحشر
🌻
ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا قول ہے !
صبرکرنے سے بندے کو مدد ملتی ہے، کیونکہ نصرت (مدد اور کامیابی) صبر کے ساتھ ہے۔ اور رحم کرنے سے اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرماتا ہے، جیسا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: «اللہ اپنے بندوں میں سے صرف رحم کرنے والوں پر ہی رحم کرتا ہے۔»
حوالہ: الفتاویٰ (10/677)