محسن نقوی نے ایک تقریب میں سہیل آفریدی کا کہا کہ وہ عوام کا الیکٹڈ نمائندہ ہے لیکن کافی عرصے سے میٹنگ کال نہیں کی صوبے میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف ایک ایسا شخص جو ایک گھنٹہ بھی ریسٹ نہیں کرتا
انہوں نے شہباز شریف کو الیکٹڈ نمائندہ نہیں کہا اس موقع پر شہباز شریف، عطاتارڈ، اور فضل چوہدری کا منہ دیکھنے کے لائق تھا
ثروت ولیم
پیار دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ۔
لیکن اگر میں بھی کنٹینرز پر مکے لہرانے اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ سیلفیاں لینے کے چکر میں لگ جاؤں اور اپنے کارکنان کو بے یار و مددگار چھوڑ دوں، تو پھر کارکنان کے لیے انتظامات کون کرے گا؟
چونکہ مجھے اپر ملاکنڈ ڈویژن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس لیے میں عملی کام میں مصروف ہوں۔ ان شاء اللہ، فرنٹ لائن پر آپ مجھے موجود پائیں گے۔
اگر ہر ذمہ دار اپنے حلقے اور اپنی سونپی گئی ذمہ داری کو اسی طرح سنجیدگی سے لے، تو ان شاء اللہ عملی نتائج بھی سامنے آئیں گے، ورنہ صرف نعروں اور تصویروں سے مقصد حاصل نہیں ہوگا۔
راولاکوٹ، عمر فاروق چوک: نہتی عوام پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گولیاں برسائی جا رہی ہیں لیکن کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں اور اس بربریت و ظلم کے خلاف آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہوا ہے۔
#RightsMovementAJK#Rawalakot#JKJAAC
پنجاب کے عوام نکلو 🚨
آپ ایک دفعہ تو نکل آئیں، ایک دفعہ بڑی تعداد میں نکلیں۔
ہمارا لیڈر جیل میں بیٹھ کر ہمارا انتظار کر رہا ہے۔
آپ کو گلہ تھا کہ قیادت نہیں نکل رہی، آج قیادت کنٹینر کے اوپر موجود ہے
شاہد خٹک کا پنجاب سے اپیل
لانگ مارچ کا مومینٹم کیوں بنا ہوا ہے؟
یہ مارچ ماضی کے لانگ مارچ سے مختلف ہے، ان کے پاس ٹرانسپورٹ نہیں ہے، کھانے کے پیسے نہیں ہیں، لیکن لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نکل رہے ہیں،
وجہ یہ ہے کہ خیبرپختونخوا پچھلے 40 سالوں سے میدانِ جنگ بنا ہوا ہے ایک پرائی جنگ کا، خیبرپختونخوا کی عوام 2 مرتبہ بے گھر ہو چکی ہے،
ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں کے دستخط ہیں کہ خیبرپختونخوا میں فوجی آپریشن نہیں ہو گا، لوگ اب فوجی آپریشن نہیں چاہتے وہاں پر، اس لیے لوگ اور یہاں تک کہ صوبائی میڈیا بھی اس وقت لانگ مارچ کو سپورٹ کر رہا ہے، صابر شاکر
خیبرپختونخوا حکومت کو چاہیے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے خلاف مس کنڈکٹ اور آئینی اختیار سے تجاوز کا کیس بنائے، منتخب حکومت کے ہوتے ہوئے گورنر سے ہدایات لینا آئین شکنی ہے، اگر آپ سخت ردعمل نہیں دیں گے تو عنقریب وزیراعلیٰ کرسی پر براجمان ہونے کے باوجود گرفتار ہوگا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ سرزمین عجب خان آفریدی "" آدم خیل میں داخل ہوگئے!!
درہ آدم خیل کے غیور عوام کی جانب سے شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا!!
لانگ مارچ کے سٹارٹ میں سہیل آفریدی نے کینٹینر سے سفید کپڑا لہرایا، تو لانگ مارچ کے شرکاء نے بھی سفید کپڑے ہوا میں لہرانا شروع کر دیے، یہ بہت خوبصورت پیغام تھا، سفید رنگ امن کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہ وہ سہیل خان آفریدی ہے جس کے متعلق وفاقی حکومت کے وزیر جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، یہ سہیل آفریدی نے سب کے منہ پر طمانچہ دے مارا ہے، اور امن کا پیغام دیا ہے، امیر عباس
راستے بدلتے گئے، قافلہ آگے بڑھتا گیا۔گنڈی چوک لکی مروت اور کرک سے کوہاٹ پہنچنے کے بعد پُرامن لانگ مارچ اب پشاور کی جانب رواں دواں ہے۔
#سر_بکف_میدان_میں
وقار ملک نے درست کہا ہے ،یہ آیا نہیں اسے لایا گیا ہے، ورنہ نیتن یاہو کے ساتھ کیا رشتہ داری ہے جیو چینل کی کہ اس کی تو لائیو اسرائیل کی کابینہ اجلاس دکھاتے ہیں اور عمران خان کی تصویر کو بلر کرتے ہیں
سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے لیے بے شک کے پی کے کو متحرک اور جذباتی کر دیا ہے لیکن پی ٹی آئی کے لیے اصل المیہ یہ ہے کہ پنجاب میں کوئی سہیل آفریدی نہیں۔یہاں ذیادہ تر فرمائشی حاضری سیلفی اور ٹک ٹاک پروگرام ہے۔نوے فی صد پی ٹی آئی ایم این ایز ایم پی ایز عہدیداروں اور رہنماؤں کا کام بس سوشل میڈیا کے لیے ایک دو اچھی ویڈیوز نکالنا ہے۔اور یہ سب میں پی ٹی آئی کے تین احتجاجوں میں بنفس نفیس شریک ہو کر دیکھ اور محسوس کر چکا ہوں۔پنجاب پی ٹی آئی کا مرد بیمار ہے۔اسے اٹھانا ہی پی ٹی آئی کا اصل امتحان ہے۔