@MaahirAfridi@KeepsamM Us larki nay hath uthaya tha , that's wrong..
Lakin Tum pathano ki waja say kaha safe hai ??
Punjab Tum logo Kay liye safe hai, yehi ko mao hova hota tu us pathanko tmhry pathangaar dayty mind it
"2026: Year of Youth Let's Welcome It from Classrooms, Not Streets 📚"
As a focal person for youth to education minister Punjab, it’s my mission to bringing youth to the policy tables, making it a Year of Youth.
@MaryamNSharif @RanaSikandarH @ijunaidk10
کی حق سے فرشتوں نے اقبالؔ کی غمازی
گستاخ ہے ، کرتا ہے فطرت کی حِنا بندی
خاکی ہے مگر اِس کے انداز ہیں افلاکی
رومی ہے نہ شامی ہے، کاشی نہ سَمرقندی
سکھلائی فرشتوں کو آدم کی تڑپ اِس نے
آدم کو سکھاتا ہے آدابِ خداوندی
حکیم الّاُمت علامہ اقبال
🖤✨
آب میں ذائقۂ شیر نہیں ہو سکتا
خواب تو خواب ہے تعبیر نہیں ہو سکتا
مجھ کو پابند سلاسل کوئی جتنا کر لے
پر مرا عزم تو زنجیر نہیں ہو سکتا
ہر طرف غل ہے شہنشاہ کی مرضی کے بغیر
اب کوئی لفظ بھی تحریر نہیں ہو سکتا
رزق جیسا ہے مقدر میں لکھا ہوتا ہے
فن کسی شخص کی جاگیر نہیں ہو سکتا
ہم نے دروازۂ مژگاں پہ سجا رکھا ہے
وہ ستارا کہ جو تسخیر نہیں ہو سکتا 🌺
🖤✨
روح جب اللہ کے پاس موجود تھی تو اللہ کے دیدار میں مگن تھی لیکن جب اللہ تعالیٰ نے اس روحانی انسان کو اپنی پہچان کے امتحان کے لیے اس دنیا میں بھیجا تو اپنے جلوؤں کے نور اور انسان کے درمیان نفس کی دیوار حائل کر دی۔۔۔۔۔۔۔
انسان کا امتحان یہ ہے کہ وہ نفسانی خواہشوں کے جال سے نکل کر نفس کے ان حجابوں کو توڑے اور اپنے رب کا دیدار اور پہچان حاصل کرے۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کے جلوؤں کا نور ہی وہ امانت ہے جو انسان کے قلب میں پوشیدہ ہے
اور جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ترجمہ: ''ہم نے اپنی امانت کو آسمانوں اور زمینوں پر پیش کیا۔ سب نے اس کے اٹھانےسے عاجزی ظاہر کر دی لیکن انسان نے اسے اٹھا لیا بے شک وہ اپنے نفس پر( ظالم اور)اپنی حقیقت سے( جاہل ہے .
🖤
. عشق آگ ہے
ہڈیاں اسس کے لیے ایندھن ہیں
عاشق بیٹھے تاپ رہے ہیں.
جان و جگر چیر کر
ان کے ٹکڑوں سے کباب تل رہے ہیں.
خونِ جگر پیتے ہیں .
باہو!
لیکن عشق
کسی ایک کو ہی نصیب ہوتا ہے
عشق دی بھاہ ہڈاں دا بالن عاشق بیٹھ سیکندے ہو
گھت کے جاں جگر وچ آرا ویکھ کباب تلیندے ہو
ریفرنس :ابیات سلطان باھو"
🖤
مولانا جلال الدین رومی
۔۔رحمۃ اللّٰہ علیہ۔
عشق آں شعلہ است کوچوں بر فروخت
ہر چا جز معشوق باقی جملہ سوخت
ترجمعہ ۔۔
عشق وہ شعلہ ہے جب وہ روشن ہوگیا،
جو کچھ معشوق کے علاوہ ہے سب جل گیا۔
🖤
“Half of me is filled with bursting words
and half of me is painfully shy.
I crave solitude yet also crave people.
I want to pour life and love into everything
yet also nurture my self-care and go gently.
I want to live within the rush of primal, intuitive decision, yet also wish to sit and contemplate.
This is the messiness of life - that we all carry multitudes, so must sit with the shifts.
We are complicated creatures, and ultimately,
the balance comes from this understanding.
Be water.
Flowing, flexible and soft.
Subtly powerful and open.
Wild and serene.
Able to accept all changes,
yet still led by the pull of steady tides.
It is enough.”
— Victoria Erickson
تیری ہجرتوں کا ملال تها، مگر اب نہیں
مجهے صرف تیرا خیال تها، مگر اب نہیں
تیری بے مثال محبتوں کے نثار میں
تو زمانے بهر میں مثال تها، مگر اب نہیں
جسے تو نے درد عطا کیا وہی آدمی
تیری قربتوں میں نہال تھا، مگر اب نہیں
تیرا ہجر میری بشارتوں کو نگل گیا
مجھے شاعری میں کمال تها، مگر اب نہیں
میں تیری تلاش میں ریزہ ریزہ بکهر گیا
وہ جنون شوق وصال تها، مگر اب نہیں
تیرے در پہ آخری بار آ کے پلٹ گیا
میری زندگی کا سوال تها، مگر اب نہیں
دل بدل جائیں تو انہیں دلیلوں، یادوں چاہتوں کے واسطے دے کر واپس نہیں موڑنا چاہیے، دل گھڑی کی سوئیاں نہیں کہ ٹائم سیٹ کرنے کیلیے ہم آگے پیچھے لے جائیں۔
جب دل بدل جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی سوئیوں کو صحیح وقت صحیح انسان کے ساتھ سیٹ نہیں کر سکتی،۔دل بدلنے میں اور دلوں سے اترنے میں وقت نہیں لگتا۔۔۔!!!
🖤✨