اے مرے رب ۔۔ حافظ نعیم الرحمن کو سرخرو کرنا۔
سرفراز کرنا ۔
وہ غریب کی آواز بن کر نکلا ہے۔
وہ عام آدمی کی امید یے۔
اس کرپٹ نظام سے نبرد آزما ہے۔
تیز ہو تیز ہو ۔
جدو جہد تیز ہو۔
حافظ نعیم الرحمن صاحب کی قیادت میں یہ کارواں بڑھتا رہے گا
ان شاءاللہ ۔
#اجتماع_عام_جماعت_اسلامی
Rise with Hafiz Naeem.
@khalidmabbasi حافظ عاصم منیر غیر معمولی صلاحیتوں کے انسان ثابت ہوئے ہے۔ ہمارا اندرونی پولیٹیکل سٹرکچر ہی اس قدر کمزور ہے کہ انکو اس سے واسطہ پیش پڑا۔ یقینی طور پر ان سب حالات کے مقابلے میں ایک غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک انسان ہیں
محترم مشتاق بھائی آپ سے ہمیشہ محبت کا رشتہ رہا ہے اور رہے گا مگر اب آپ سے تحریکی رشتہ ختم ہوا جاتا ہے۔
پیارے مشتاق بھائی جب آپ نے اردن سے یہ اعلان کیا کہ میرا استقبال بغیر پارٹی جھنڈوں کے کیا جائے تب ہی ایک سیکنڈ میں میرے دل میں آپ کی عزت میں اچانک سے بہت کمی آگئی تھی۔ مشتاق بھائی یہ پارٹی ہماری ماں ہے، اس کی اجتماعیت میں ہی سب کچھ ہے فرد واحد کچھ نہیں ہوا وہ امیر جماعت ہو یا آپ۔ یہ پارٹی پرچم ہماری آن مان شان ہے۔ آج ایک تحریکی ساتھی کی بات یاد آرہی ہے جس نے آپ کے فلوٹیلا پر جانے کے اعلان والے روز یہ کہا تھا کہ اب مشتاق بھائی سولو فلائٹ لے کر ایک شخصیت بنانے کے لیے فلوٹیلا جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تاکہ فالونگ میں بہت تیزی سے اضافہ ہو سکے کیونکہ 20 لوگوں کے جلسے احتجاج اور مظاہرے تو ان سے ہو نہیں رہے یہاں تک کہ اڈیالہ سے نکلوانے میں انہیں جماعت اسلامی کا سہارا لینا پڑتا ہے آپ یہ سمجھ رہے تھے کے فلوٹیلا سے واپسی پر ایک سول سوسائٹی اور دوسرے پارٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد انہیں ویلکم کرے گی مگر افسوس وہی جمیعت اور جماعت اسلامی کے لڑکے بزرگ وہاں پہنچے۔ حافظ نعیم الرحمن صاحب کا ظرف ہے کہ اپنے ناظمین کو، قیم اور ڈپٹی قیم کو استقبال کے لیے بغیر جھنڈوں کے بھیجا۔ البتہ آپ کو جھٹکا ضرور لگا ہوگا کہ سوشل میڈیا پر کتنی سپورٹ مل رہی تھی اور گراؤنڈ پر کتنی اور کن کی۔ مشتاق بھائی آپ کے جانے کا دکھ ہرگز نہیں ہے دکھ ان کارکنان اور ارکان کا ہو رہا ہے جو عانت کی شکل میں ڈونیشن کی شکل میں چندے کی شکل میں اور وغیرہ وغیرہ مختلف شکلوں میں اپنی جمع پونجی تحریک کو دیتے ہیں اور تحریک ایک فرد پر انویسٹمنٹ کر کے ایک ایسی شخصیت میں ڈھالتی ہے عام فرد کو کہ وہ پوری دنیا میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کر سکے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ تحریک کی آپ پر کی گئی انویسٹمنٹ ضائع گئی۔ ورنہ کیا اپ کیا میں یا کیا کوئی اور فرد تحریک کا۔ کیا کسی کی حیثیت یہ سب ہے تو تحریک کی وجہ سے ورنہ ہم کیا ہماری اوقات کیا۔ اس تحریک کے بغیر نہ آپ ناظم اعلی بن سکتے تھے، نہ کے پی کے کے امیر بن سکتے تھے اور نہ ہی سینیٹر۔
تحریک کی محبت افراد کی محبت پر کل بھی غالب تھی آج بھی غالب ہے !
خواب ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے
جس تحریک نے ہمیں سب کچھ دیا، اس سے الگ ہوکر انفرادی حیثیت کچھ بھی نہیں
اللہ ہمیں اس سے تاحیات جوڑے رکھے (آمین)
آپ کے لیے مولانا مودودی رحمتہ اللّٰہ کہ وہ الفاظ ضرور کہنا چاہوں گا جو انہوں نے ڈاکٹر اسرار رحمتہ اللّٰہ کے لیئے کہے تھے کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ جہاں بھی ہوں گے تحریک اسلامی کا کام کریں گے