کیا اختلاف رائے کا یہ مطلب ہے کہ آپ کسی کی غیر سیاسی فیملی کو ڈرا دھمکا کر خوف زدہ کریں گے یا گرفتار کریں گے ہمت کریں سیاسی و اختلافی مسائل پر بحث کریں ایک دوسرے کو قائل کریں
#WaliBaghOurRedLine
''ایک سیٹ والی پارٹی'' کے دروازے پر وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت کی دستک۔۔۔
گورنر کا عہدہ اور وزارتیں تک پیش کر دی گئیں۔۔۔
لیکن جہاں اصول اور ضابطے مقدم ہوں، وہاں یہ سب چیزیں بے معنی ہو جاتی ہیں۔
مجھے عوامی نیشنل پارٹی پر، اور اپنے قائدین پر فخر ہے۔
ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ حالات کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت اور ان کو لانے والے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت گزشتہ ڈھائی سال میں ہر لحاظ سے بدترین طور سے ناکام رہی ہے۔ اس حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے میں معمولی دلچسپی بھی نہیں لی بلکہ صوبے کو ایک مسلسل ہیجانی کیفیت میں مبتلا رکھ کر کرپشن کا ایک بازار گرم رکھے ہوا ہے۔ یہ دہشتگردی سے نمٹنے میں کبھی سنجیدہ نہیں رہی بلکہ اس نے اپنے قول و فعل سے ہمیشہ یہ ثابت کیا کہ اس کی ہمدردیاں عوام، صوبے اور ملک کے ساتھ نہیں بلکہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔ پولیس اور عوام کے شہداء کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے اس نے دہشتگردوں کی بالواسطہ یا بلا واسطہ سہولتکاری کی۔ اس کا انعام اسے عوام اور قانون کے ساتھ کھڑی ہونے والی جماعت کو دہشتگردی اور ففتھ جنریشن کے پراپیگنڈے کا شکار بنا کر اسے اکیلے جگہ دے کر دیا گیا۔
گورنر راج یا ایمرجنسی لگے یا نہ لگے، یہ ایک زمانے میں دو باہمی محبت کرنے والوں کی آپس کی لڑائی ہے۔ ہم تحریک انصاف اور اس کو لانے والوں، دونوں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس صوبے کو مزید تجربہ گاہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
@AimalWali ایمل خان کی سیاسی اور علاقائی تاریخ معلوم ہے عابد شیر علی کی کیا تاریخ ہے کیا کردار ہے کچھ پتہ نہیں یہ رنجیت کا نا جائز بیٹا گنجیر بہت اچھل رہا ہے لگتا ہے ڈنڈا بہت سخت دیا گیا ہے
یہ اسی ولی خان کا پوتا اور اسفندیار ولی خان کا بیٹا، ضیاء الحق کی باقیات کو شرم و حیا یاد دلا رہا ہے۔ جب وعدہ خلافی پر ہم نے 1998ء میں نواز شریف کی حکومت کو لات ماری اور پرویز مشرف نے آپ کو گھیر لیا، تو آپ کو پھر ولی باغ یاد آیا اور حاجی بلور کو لیکر نواز شریف نے حکومت میں شامل ہونے کیلئے ہم پر جرگے کئے لیکن ہم نے آپ کی وہ حکومت قبول نہیں کی اور پھر بھی پرویز مشرف کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑے رہے۔
یہ اسی ولی باغ کا وارث مسلم لیگیوں کو غیرت دلا رہا ہے کہ جب پیپلز پارٹی مشرف کے مارشل لاء کے بعد آپ کو اے آر ڈی میں بھی شامل نہیں کر رہی تھی تو اسفندیار ولی خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ٹیلی فون کرکے آپ کو اس اتحاد میں شامل کروایا تھا۔
یہ اسی اسفندیار ولی خان کا بیٹا آپ کو کچھ شرم دلا رہا ہے کہ جب حالیہ 2020ء میں جنرل فیض نے آپ کو ٹھکانے لگانے کا پروگرام بنایا تھا تو اے پی سی میں ہم نے آپ کو ایسے تجاویز دیے جس کے بعد مریم نواز نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اسفندیار ولی صاحب کی گفتگو واقعی بےحد دلکش ہے، کم از کم اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ وہ سامعین کو مکمل طور پر متوجہ کرلیتے ہیں۔ احترام!"
باقی میں بھی اگر مسلم لیگیوں کی طرح اپنے اوپر "برائے فروخت" کا بورڈ لگا دوں تو مجھ سے پھر حکومت کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔ اگر نواز شریف کو فارم 47 پر ایک بوڑھی عورت کے مقابلے میں جتوایا جا سکتا ہے تو ہمارے والے الیکشن جیتنا تو بہت ہی آسان تھا۔ نواز شریف تو اصل معنوں میں 70 ہزار ووٹ بھی نہیں لے سکا۔
@AbidSherAli خود دوسروں کی موت کے بعد اس کی چھوڑی گئی سیٹ پر بیٹھنے والا عقل سے عاری تعصب و نفرت سے بہرا جو اپنے علاقے کے رانا ثنا کوجواب نہی دے سکتا وہ لنگور ایمل خان جیسے بندے کو طنز مارے عجیب سہ لگتا ہے
ایک مرتبہ جنرل ضیاء الحق نے کچھ سیاستدانوں کو بلایا، بحث مباحثہ گرم ہو گیا، جنرل ضیاء الحق نے طنزاً کہا کہ سیاستدانوں کو جمہوریت اور سیاست کی ABC بھی نہیں آتی، باقی تو چپ بیٹھے رہے ولی خان کھڑے ہو گئے، انہوں نے کہا جنرل صاحب سیاستدان بچارے کیا کریں؟ جب وہ مشکل سے سیاست کی ABC پر پہنچتا ہے تو آگے سے GHQ آ جاتا ہے