بلوچستان میں رحیم اللہ سکنہ دیر بالا اور دیگر افراد کی گاڑیوں کو نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے نذرِ آتش کیے جانے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ عمل نہ صرف قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ حکومتِ بلوچستان سے ��طالبہ ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ساتھ ہی متاثرہ گاڑی مالکان کو ہونے والے مالی نقصان کا مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔"
عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خوا شمالی
@MHidayatRehman
#Balochistan #justice #peace
پاکستان میں تقریباً 32 لاکھ سرکاری ملازمین کے زیرِ استعمال 85 ہزار سے زائد گاڑیاں اربوں روپے کا ایندھن خرچ کر رہی ہیں، جس کا بوجھ براہِ راست قوم پر ڈالا جا رہا ہے۔ حکمران طبقہ اپنی شاہ خرچیاں، مراعات اور عیاشیاں کم کرنے کے لیے تیار نہیں، ��یکن دوسری طرف عوام پر پٹرولیم لیوی کی صورت میں ظالمانہ ٹیکس مسلط کر رکھا ہے۔ عوام کی جیبوں پر مسلسل ڈاکہ ڈال کر اربوں روپے وصول کیے جا چکے ہیں، جبکہ مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام مزید مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔
عنایت اللہ خان
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی
The Numbers Don't Lie
FY2022–23: Pakistan collected Rs580 billion from citizens through petroleum levy
That same year: Rs487 billion was handed to IPPs as capacity payments — for power plants sitting idle
Today: Capacity payments have quadrupled to Rs2 trillion
Today: Petroleum levy has crossed Rs1,500 billion annually
سوات: پٹرولیم مصنوعات پر ناجائیز ٹیکسیز
اور کمر توڑ مہنگائ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، جس میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔
#پٹرول_لیوی_ختم_کرو
خیبرپختونخوا ایک مرتبہ پھر آٹے کے بحران کی زد میں ہے۔ صوبے کو سالانہ تقریباً 53 لاکھ میٹرک ٹن گندم و آٹے کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ مقامی پیداوار صرف 12 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ باقی 41 لاکھ میٹرک ٹن کی کمی پنجاب اور دیگر علاقوں سے ��وری کی جاتی ہے۔ اس وقت صوبے میں فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2850 روپے جبکہ 50 کلو گندم کا تھیلا 5700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب گندم کی کٹائی کا موسم جاری ہے۔ اس موسم میں تو آٹا اور گندم سستا ہونا چاہیے تھا، مگر عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں۔
آئینِ پاکستان کی دفعہ 151 صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت کی ضمانت دیتی ہے، اور کسی بھی صوبے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اس پر پابندیاں عائد کرے۔ مگر بدقسمتی سے پنجاب حکومت مسلسل اس آئینی شق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے�� کراسنگ پوائنٹس پر ٹرکوں سے رشوت وصولی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت بھی صوبے کی غذائی ضروریات پوری کرنے، زرعی رقبہ بڑھانے ��ور گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرتی نظر نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ صوبے میں آٹے کے شدید بحران کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
میں پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، آٹے اور گندم کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں ختم کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ ساتھ ہی تمام سوشل میڈیا انفلونسرز، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اہم مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں تاکہ حکومتوں پر دباؤ بڑھے اور اس بحران کا فوری حل نکالا جا سکے۔
حکومت نے پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ مہنگائی پہلے ہی عوام کی کمر توڑ چکی ہے، اوپر سے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Jamaat e islami
#پٹرول_لیوی_ختم_کرو
ایک منصفانہ، باوقار اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے جماعت اسلامی کا ممبر بنیں۔
عدل، دیانت، شفافیت اور حقیقی اسلامی نظام کے قیام کی جدو��ہد میں اپنا کردار ادا کریں۔
آئیے، ظلم، کرپشن اور ناانصافی کے خلاف متحد ہو کر ایک بہتر پاکستان کی بنیاد رکھیں۔
عنایت اللہ خان
امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا شمالی
🌐 https://t.co/p1Et5jo4ga
#JamaatIslami #JoinJamaat #Justice #IslamicSystem #GoodGovernance #Pakistan #KP #Youth #Change #جماعت_اسلامی #عدل #دیانت #اسلامی_نظام #تبدیلی
آج چترال میں “بنو قابل” انٹری ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کا نوجوان تعلیم، ہنر اور روشن مستقبل چاہتا ہے۔ Hafiz Naeem ur Rehman کے وژن کے تحت “بنو قابل” ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے امید، مواقع اور ڈیجیٹل انقلاب کی نئی راہیں کھول رہا ہے۔
#BanoQabil_Chitral
آئی ایم ایف کے حکم پر غریب عوام پر 15 ہزار ارب سے زائد کا ٹیکس ہدف اور مزید اربوں کے نئے بوجھ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکمران اشرافیہ اپنی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے ہمیشہ معصوم عوام کا خون چوستی ہے۔ یہ عوام دشمن پالیسیاں اب ناقابل قبول ہیں۔
The government’s decision to reduce petrol and diesel prices by only 5 rupees is deeply disappointing and nothing more than symbolic relief for the people of Pakistan. After imposing massive increases on fuel prices, such a minor reduction cannot ease the burden of inflation on ordinary citizens. The public deserves meaningful relief, not token measures.
#5nahi150kamKaro
باجوڑ میں ہونے والے مبینہ خودکش حملے اور شدید جھڑپ کے بعد اب تک مکمل حقائق سامنے نہ آنا اور میڈیا کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا، مگر قومی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے اس اہم واقعے کو یکسر نظر انداز کر دیا۔
یہ سوال اٹھانا ضروری ہے کہ خیبرپختونخوا، باجوڑ، بنوں، لکی مروت، تیراہ اور دیگر علاقوں میں روزانہ ہونے والے واقعات قومی سطح پر سنجیدگی سے کیوں نہیں لیے جاتے؟ اگر یہی نوعیت کا کوئی واقعہ بڑے شہروں میں پیش آئے تو پورا ریاستی اور میڈیا نظام فوری متحرک ہو جاتا ہے، مگر پختون علاقوں کے سانحات اکثر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔
ہم مرکزی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ باجوڑ واقعے کی مکمل تفصیلات ��وری طور پر قوم کے سامنے لائی جائیں، عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ کسی بھی شہری کا خون سستا نہیں، اور پاکستان اس وقت تک حقیقی طور پر مستحکم نہیں ہو سکتا جب تک تمام صوبوں اور قومیتوں کو یکساں اہمیت اور تحفظ نہ دیا جائے۔
#Bajaur
Fuel prices directly affect transportation, food, electricity, and every aspect of daily life. At a time when inflation has become unbearable, a mere 5 rupee reduction offers no real benefit to the people. The government must immediately announce substantial cuts in fuel prices to provide genuine relief to the nation.
#5nahi150kamKaro
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف ایندھن مہنگا نہیں کرتا بلکہ ہر چیز کی قیمت بڑھا دیتا ہے۔ غریب آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔
#PetrolLevyNaManzoor
وفاقی وزیرِ پانی و بجلی اویس لغاری خود اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ اپنے حلقے میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرا سکتے۔
اس سے بڑھ کر حکومتی ناکامی اور کیا ہو سکتی ہے؟
وزارت بھی ان کے پاس، اختیار بھی ان کے پاس، لیکن عوام پھر بھی اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
حکمرانوں کے دعوے ختم نہیں ہوتے، مگر عوام کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ مہنگی بجلی، بدترین لوڈشیڈنگ اور بے حسی پر مبنی حکمرانی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
#JIProtestAgainstFuelPrice
جاری ڈیٹا کے مطابق مارچ 2026 تک قرضے97ہزار 307ارب ،مقامی قرضہ 57 ہزار 566 ارب اور غیر ملکی 35ہزار ارب سے زائد رہا۔
گزشتہ سال مارچ تک یہ حجم 89ہزار 774ارب تھا جبکہ ملکی قرضہ 51 ہزار 518 ارب اور غیر ملکی 33 ہزار 137 ارب روپے تھا، ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 7533 ارب روپے بڑھ گئے۔
#StateBankofPakistan