پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں اب نیو نارمل ہیں ، جبری گمشدگیاں بھی صرف بلوچستان تک محدود نہیں رہیں ،
ابھی کسی نے میسج کیا کہ تھانہ سکرنڈ بے نظیر آباد کی پولیس نے مبینہ چوری کے الزام میں ایک شہری مجاہد علی ولد ضمیر علی کو 20 دن سے اٹھایا ہوا ہے لیکن نہ تو ایف آئی آر دے رہے ہیں اور نہ ہی کسی عدالت میں پیش کررہے ہیں کیونکہ پولیس کے ذریعے شہری کو اٹھوانے کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ایک بڑا سیاستدان ہے
کچھ خدا کا خوف کریں ، ایف آئی آر دیں، عدالت پیش کریں اور اگر الزام درست ہے تو جو مرضی کارروائی کریں لیکن جبری گمشدگی ختم کریں
Don't criticise Shumyal Hussain's being the son of Talhat Hussain, but criticise his performance. I believe that it has become a challenge for Shumyal to perform because of baseless criticisim by Pakistani social media folks.
NAB recoveredApproximately 250 acres of prime government land located along the Karachi–Hyderabad Motorway , adjacent to Bolari Air Base, was illegally appropriated by the management of Coco Greens Housing Society in collusion with officials of the Sindh land revenue department
اہم قانونی نکتہ !
بہن کا جائیداد میں حصہ بھائیوں کی جانب سے فروخت کیے جانے کے باوجود اسے واپس مل گیا
خاتون نے مرحوم والد کی جائیداد سے اپنا حصہ طلب کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ بھائیوں نے میرا حصہ نہیں دیا۔ انہوں نے کسی کو بیچ کر رقم آپس میں تقسیم کر لی۔
بھائیوں کا موقف تھا کہ بہن نے اپنا حصہ انہیں گفٹ کر دیا تھا۔ جج صاحب کا سوال تھا کہ یہ پاکستان میں عام طور پر بہنیں ہی بھائیوں کو وراثت میں اپنا حصہ گفٹ کر دیتی ہیں۔ بھائی ایسا کیوں نہیں کرتے؟ یہ تو عمومی سوال تھا۔
بھائی جس بات پر پھنسے وہ یہ تھی کہ جس وقت انہوں نے بہن سے جائیداد اپنے نام کروانے کیلئے انگوٹھے لگوائے وہ اس وقت کم عمر تھی۔ (مائنر، 18 سال سے کم عمر)۔ جج صاحب نے کہا کہ ایک مائنر اپنی جائیداد کسی کو فروخت وغیرہ نہیں کر سکتا۔ یہ ٹرانزیکشن ہی غیر قانونی ہو گئی۔ لہذا وہ گفٹ ڈیڈ منسوخ تصور ہوتا ہے۔
بھائیوں نے جسے زمین بیچی تھی اس کے وکیل صاحب بھی عدالت میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب، ہمارا کیا قصور۔ ہم نے تو پیسے دے کر بھائیوں سے زمین خریدی۔ جج صاحب نے کہا کہ دنیا بھر میں اصول ہے کہ مشتری ہوشیار باش۔ آپ کو زمین خریدنے سے پہلے مکمل پڑتال کرنی چاہئے تھی۔ کہ وراثتی زمین میں حصہ دار کون کون تھا۔ سب عاقل بالغ تھے یا کوئی مائنر بھی تھے۔ مائنر تھے تو ان کا کوئی گارڈین آف پراپرٹی مقرر ہوا تھا یا نہیں؟ جس گفٹ ڈیڈ کی بنیاد پر بھائی مالک بنے تھے وہ ہی منسوخ ہو گیا تو اس کے بعد کی ساری ٹرانزیکشنز غلط قرار پاتی ہیں۔ آپ بھائیوں کے خلاف فراڈ، اپنے پیسوں کی ریکوری وغیرہ کا کیس کر سکتے ہیں۔
(طاہر چودھری ایڈوکیٹ کی وال سے اقتباس)
ایسا کراچی ہے ہمارا،
کراچی وہ علاقہ جہاں صرف ایلیٹ کلاس رہتی اسکا یہ حال تو باقی خود اندازہ کر لیں..ویسے سندی حکومت کو تو پنجاب پہ بالکل بات نی کرنی چاہیے
#karachi
صحافی برادری سے اپیل 🙏
یہ ہمارے دوست سنو نیوز کے رپورٹر عامر بلوچ ہیں جنکا تعلق جلال پور پیر والا سے ہے اور وہ اپنے ہی گھر میں کھڑے ہیں صورتحال بتا رہے ہیں کہ لوگوں کے پاس ریلیف تو دور کی بات اپنی فیملیز کو ریسکیو کرنے کے لئیے کشتیاں ہی نہیں ہیں بار بار انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی ریسپانس نہیں،رات عامر بلوچ سے بات ہوئی تو بتا رہے تھے کہ پرائیویٹ کشتی جو ریسکیو کرتی ہے اتنے پیسے مانگ رہے ہیں جو Affordable نہیں ہیں،پنجاب حکومت کے ریلیف کی باتیں ویڈیوز اور ٹویٹس دیکھیں دوسری جانب عامر بلوچ کی درد بھری کہانی سنیں!
عامر بلوچ کی آواز بنیں تا کہ وہ اپنے علاقے والوں کی زندگیاں بچا سکے
عامر بلوچ کا رابط نمبر
+92 301 5941989
میرے بڑے بھائی اور بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کو عدالت نے 6 سال بعد جیل سے جناح ہسپتال کراچی منتقل کر دیا ہے عدالت کے سامنے یہ بہانہ لگایا ہے کہ اسکی ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ ہے اس سے پہلے دو قتل کے کیس کے شریک ملزم عادل زمان کی سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے باوجود پولیس ابھی تک نہیں پکڑ سکی ،ہماری سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار صاحب سے درخواست ہے کہ ملزم عاطف زمان جس نے دو قتل کئیے ہیں وہ ہسپتال سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا ہے، دن دہاڑے دو قتل کرنے والے شخص کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار کے ماتحت عدالت جلد از جلد فیصلہ سنائے