ہر سولر پینل لگانے والا بھی ایک ائی پی پی ہی ہے جو اپ سے کپیسٹی چارجز بھی نہیں لے رہا جبکہ بڑے بڑے آئی پی پیز آپ سے کپیسٹی چارجز گردن پر گھٹنا رکھ کر وصول کر رہے ہیں
ریاست کے پاس ہر کام کے سیکڑوں راستے ہوتے ہیں نیت ہونی چاہیے۔ آئی پی پیز کو بند کرنے کے بھی سو راستے ہیں بس نیت نہیں ہے
پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں کو بھی جعلی صحافیوں کے خلاف میدان میں آنا چاہیے۔ پریس کلب کی ممبرشپ کے لیے اہلیت کا معیار مقرر کریں۔ ممبرشپ فارم کے ساتھ کم از کم ماسٹرز ڈگری اور کسی بڑے اخبار، چینل یا نیوز ایجنسی میں کام کا تجربہ پوچھیں، صحافتی کام دیکھیں، پھر ممبرشپ دیں
جعلی صحافت کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد افراد زیرِ حراست، مزید گرفتاریاں متوقع۔
پیمرا اور پنجاب پولیس کا جعلی صحافیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مختلف اضلاع سے گرفتاریاں شروع
بغیر جرنلزم ڈگری اور کسی عملی نیوز چینل یا میڈیا ادارے میں خدمات انجام نہ دینے والے افراد صحافی نہیں، حکام
جعلی پریس کارڈ اور غیر رجسٹرڈ میڈیا پلیٹ فارمز کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ
خود کو صحافی ظاہر کر کے بلیک میلنگ اور فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تحقیقات کا دائرہ وسیع
پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کو بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں کا سامنا، حکام
جعلی صحافیوں، ڈمی اخبارات اور غیر رجسٹرڈ چینلز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، کریک ڈاؤن تیز
مساج کا بل سرکاری خزانے میں جمع کروانے والے کو فوری عہدے سے فارغ کرنا ہی بنتا ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے تو اتنی بڑی خبر ابھی تک میڈیا میں کیوں نہیں آئی، متعلقہ وزیر مملکت کے نام کے بغیر صرف سوشل میڈیا پر کیوں ہے ؟
پروپیگنڈے اور الزام تراشی کا یہ طریقہ واردات بہت پرانا بھی ہے اور گھسا پٹا بھی۔ اگر آپ صحافی ہیں تو آپ کو اس وزیر مملکت کا نام بھی بتانا چاہئیے تاکہ اس سے جواب لیا جا سکے اور اس کے ساتھ کوئی ثبوت بھی ہونا چاہئے۔
اس قسم کی صحافت کا مقابلہ ریاست کو ضرور کرنا چاہئے۔ ان صاحب کو سائبر کرائم میں بلا کے ضرور نام اور ثبوت مانگنے چاہییں اور اگر نہ دے سکیں تو ان کو وہی سزا ملنی چاہئے جو کسی بھی جھوٹے اور بلیک میلر کی ہو سکتی ہے۔
ہاں اگر یہ وزیر مملکت کا نام اور بل بارے درست انفارمیشن دے دیں تو اس وزیر کو برطرف کرنا چاہیئے جو تھائی لینڈ میں مساج کے بل وصولی کے لئے جمع کرواتا ہے۔ جب وزیراعظم اعلان کرتے ہیں کہ وزرا کی بچت مہم میں تنخواہیں تک بند ہیں تو ایسے بلوں کا کیا جواز؟
مارکیٹس بند کرنے کے ٹائم میں ایک گھنٹے کی نرمی۔ اب کاروبار بند کرنے کا ٹائم8 کے بجائے 9 بجے ہو گا۔ سپورٹس لورز کے لیے خوشخبری ہے کہ جم سمیت سپورٹس ایکٹویٹیز کے لیے کاروبار بند کرنے کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔ وہ مخصوص اوقات میں کاروبار بند کرنے کی پابندی سے مستثنی ہوں گے
بجلی بل اور پروٹیکٹیڈ صارفین
حکومت نے تمام بجلی صارفین کے میٹرز کو کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حق دار صارفین کو سبسڈی ملتی رہے گی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی بلوں پر سبسڈی لینے والوں سے کیو آر کوڈ کے ذریعے تفصیل مانگی جارہی ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بجلی سبسڈی نہیں کر رہی، سبسڈی ختم کرنے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی پر سبسڈی لینے والوں کی تعداد 4 سال میں 95 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار یعنی 86 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے، سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر 423 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا۔ لیسکو کے ایک پرانے مہربان ceo کو فون کیا کے کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں ۔ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا اور 80000روپے لیے اور مرمت کردیا۔ گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو ادا کردیا۔ رسید کسی نے نہیں دی۔ باقی آپ اندازہ لگا سکتے ھیں ۔ یہ حال ھے کہ ایک سابق بجلی کا وزیر سفارشی ھو اور موجودہ کابینہ کا رکن بھی ھو اسکی سفارش پہ بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا۔ عام صارف کا کیا حال ھو گا۔ رقم کی باقاعدہ ادائیگی ھوئ ھے ۔ لیسکو رسید سے انکاری ھے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دیگر دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم جبکہ جوش انگلس آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کریں گے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھیں
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ کل پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ٹیمز کی موومنٹ کے دوران میٹرو بس کی بندش اور وی آئی پی روٹ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہو گا
وسیم اکرم کی اپنے باؤلنگ اسٹائل میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ کچھ لوگ ان کے حق میں اور کچھ مخالفت میں تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ تو حج قبول نا ہونے کے فتوے بھی دے رہے ہیں۔ یہ اللہ کا اور ان کا معاملہ ہے، ایسے تبصروں سے گریز کرنا چاہئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا میں یادگار فتح !!
شعیب اختر، وقار یونس اور عبدالرزاق کی تباہ کن باؤلنگ کے نتیجے میں 184 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ کیا زبردست ٹیم ہوا کرتی تھی، کھلاڑی جان مار کر دل سے ملک کیلئے کھیلتے تھے
دنیا میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا رجحان ہے۔
دوسری فخر کی بات یہ ہے کہ یہ کمی ریاست پاکستان کی وجہ سے یو رہی ہے۔
لیکن
بدقسمتی دیکھیں ہم پاکستانی اس کمی سے سب سے کم مستفید ہو رہے ہیں۔
حکومت کم از کم سو روپے قیمت کرنے کے لیے اقدامات کرے غریب رو رہا ہے چیخ رہا ہے۔
A humble request to the owners of #jalalsons in #Lahore .. I was waiting outside one of your stores where I saw the foodpada rider standing outside on the steps at arpund 3PM today. The temperature was 42° and it was extremely hot. When the rider arrived to collect the order he was assigned, the guard did not allow him to enter the store. Why? Why was he asked to stand outside and wait while his order is prepared? I stayed outside to watch this all. The person with him came out twice to confirm the order and kept him waiting in the sun. No shade. No relief from thr heat. He asked for water and was declined rather snubbed. This is inhuman and racist behavior. Koi khuda ka khouf karein.