لاڈلے كو ریلیف فراہم كرنے کیلئے كوششیں جاری ہیں. اپنی كرسی بچانے کے لئے جھوٹا بیانیہ گڑھ کر جس پرچی كو بھری دنیا كے سامنے لہرایا گیا وہ ایک قومی راز تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا. بعد میں سائفر كی کاپی بھی غائب كر دی گئی. قومی راز افشاں كرنے پر قوم كے مجرم كو ملكی قوانین كے تحت سزا ملنی چاہیے تاكہ دوبارہ كوئی اپنی ذات كی خاطر قومی مفادات كو داؤ پر لگانے كی ہمت نہ كرے لیكن افسوس كہ پاكستان كے مروجہ قوانین اور كابینہ كی منظور سے ہونے والے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جیل ٹرائل کو گزشتہ روز روکا گیا ہے.