اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو۔
سورۃ الاسراء
کہہ دو کہ : ” اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔
سورۃ الزمر
AI is rewriting every job. Don’t get left behind.
Jobescape builds you a personalized plan to master Claude and real AI workflows — no tech background needed. Take the free quiz, learn by doing, earn a certification you can put on LinkedIn.
ریاست ہوگی ماں کے جیسی @MaryamNSharif صاحبہ، تو پھر اس ماں کو اس معصوم بچی کی سسکیاں سننا ہوں گی۔
باپ کے منہ پر پڑا تھپڑ اس بچی کے احساسِ تحفظ پر پڑا ہے۔ اس ویڈیو کا نوٹس لے کر اس بچی کے تحفظ اور ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔
@cpwbpunjab#ChildProtection
حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں:
ایک بوڑھا آیا، وہ نبی اکرم ﷺ سے ملنا چاہتا تھا، لوگوں نے اسے راستہ دینے میں دیر کی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: "وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمارے چھوٹوں پر مہربانی نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے."
ترمذی 1919
(السلسلة الصحيحة 156)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تم میں سے کوئی احد ( پہاڑ ) کے برابر سونا خرچ کر دے تو وہ ان کے ایک مد یا نصف مد کے برابر بھی نہ ہو گا۔
(سنن ابی داؤد، ۴۶۵۸)
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو بیچتے وقت، خریدتے وقت اور اپنا حق مانگتے وقت نرمی اور شرافت کا رویہ اختیار کرے
(صحیح بخاری: 2076)
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان کچھ شک و شبہ والی چیزیں ہیں جنہیں بہت سے لوگ نہیں جانتے پس جو شخص شک والی چیزوں سے بچ گیا، اس نے اپنے دین اور اپنی عزت کو محفوظ کر لیا
(صحیح بخاری: 52)
حدیث قدسی، الله تعالیٰ فرماتا ہے:
مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ
"جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی (عداوت رکھی)، اُس سے میری طرف سے اعلان جنگ ہے."
بخاری 6502
(مسند احمد 26723؛ حبان 347؛ ابی شیبہ 36630؛ مشکوٰۃ 2266)
سب سے اچھی بات کتاب اللہ اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب سے بری نئی بات (بدعت) پیدا کرنا ہے(دین میں) اور بلاشبہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ آ کر رہے گی اور تم پروردگار سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے۔
(صحیح بخاری، ۷۲۷۷)
”اَلۡفِراقُ اَشَدُّ مِنَ الۡمَوتِ“
"اور جدائی موت سے زیادہ سخت ہے"
تمہارے بعد
میری روح
خانہ بدوشوں کے خیموں میں
رہنے لگی ہے
تمہیں پتہ ہے؟
خانہ بدوشوں کے خیالوں میں
وصل کا خواب دیکھنے والے
جلد ہی مر جاتے ہیں
منتظر گولو
ترجمہ: نادر دایو