انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کیمپس پشاور کے صدر عامر خان مروت نے تمام یونیورسٹیوں کے ذمہ داران عہدیداران اور کارکنان کو 5 اگست کے جلسے کے لیے بھرپور موبیلائزیشن کاٹاسک دے دیا۔
انہوں نے میرے 9 مئی کے کیسز لگا دئے ہیں جو کیس ختم ہوگئے تھے جن کیسز میں بریت ہوچکی تھی ڈھائی سال بعد پھر سے اس میں انوسٹیگیشن کررہے ہیں، یہ جتنی مرضی کوشش کرے نہ مجھے ڈرا سکتا ہے نہ مجھے جھکا سکتا ہے!!!
وزیر اعلی سہیل آفریدی
@SohailAfridiISF
پانچ اگست کے تاریخی جلسے کی تیاریوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری!
پی ٹی آئی ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل خورشید عالم کے رنگ روڈ آفس میں منعقدہ ورکرز کارنر میٹنگ میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بھائی نوید آفریدی پہنچ گئے
انہوں نے میرے 9 مئی کے کیسز لگا دئے ہیں جو کیس ختم ہوگئے تھے جن کیسز میں بریت ہوچکی تھی ڈھائی سال بعد پھر سے اس میں انوسٹیگیشن کررہے ہیں، یہ جتنی مرضی کوشش کرے نہ مجھے ڈرا سکتا ہے نہ مجھے جھکا سکتا ہے!!!
وزیر اعلی سہیل آفریدی
@SohailAfridiISF
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا پانچ اگست پشاور جلسے کے حوالے سے اہم وڈیو پیغام!
5 اگست شام 6 بجے پشاور ٹول پلازہ پر فیصلہ کن جلسہ ہوگا، خیبرپختونخوا خصوصاً نوجوان بھرپور شرکت کریں، ظلم، ناانصافی، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف عوام کو خود اٹھ کر آواز بلند کرنا ہوگی، 5 اگست کا جلسہ سیمی فائنل ہوگا، جسمیں اہم اعلانات کیے جائیں گے،
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت تشویشناک ہے، ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج کا آئینی و قانونی مطالبہ پورا نہیں کیا جا رہا، عمران خان کو غیر قانونی طور پر آئیسولیشن میں رکھا گیا، اہلِ خانہ، پارٹی رہنماؤں، ذاتی ڈاکٹرز اور بیٹوں سے ملاقات کی اجازت نہیں، عمران خان کی صحت اور حالت سے لاعلم رکھنا غیر قانونی ہے، ان کے ساتھ اغوا شدہ شخص جیسا سلوک ہو رہا ہے،
عمران خان کو انصاف نہیں مل رہا، مقدمات کی سماعت اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اسپیکر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا مگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی،
میں عمران خان کا نمائندہ ہوں، عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا، خیبرپختونخوا میں ان کا وژن نافذ کرنا عوام کا مینڈیٹ ہے، تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے بعد احتجاج ہی واحد راستہ بچا ہے، دو سال سے احتجاج نہیں کیا پھر بھی ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے،
عمران خان کو جھکانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، وہ جیل میں رہ کر بھی آزاد جبکہ حکمران اقتدار میں رہ کر بھی غلام ہیں، حکمران عوام کے بجائے اپنے لانے والوں کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، بلوچستان اور کشمیر کے حالات پر بھی خاموش ہیں،
بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، تمام مسائل آئین اور قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں، ملکی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی بڑھ رہی ہے جبکہ حکومت کی ترجیح صرف عمران خان کو پابندیوں میں رکھنا ہے،
چند افراد اپنی انا کی خاطر پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، پاکستان کا نوجوان یہ ہونے نہیں دے گا، پاکستان کو عظیم ملک بنانے اور قوم کو متحد کرنے کی صلاحیت صرف عمران خان میں ہے، وہ پاکستان کی وحدت اور سلامتی کی ضمانت ہیں،
میرے خلاف 9 مئی کے مقدمات دوبارہ کھول دیے گئے، بریت کے بعد بھی دوبارہ تفتیش شروع کر دی گئی، 28 اور 29 جولائی کو مزید مقدمات مقرر کیے گئے، مگر میں نہ ڈرتا ہوں، نہ جھک سکتا ہوں، نہ خریدا جا سکتا ہوں، مرتے دم تک عمران خان کے نظریے پر قائم رہوں گا، کوئی طاقت مجھے پیچھے نہیں ہٹا سکتی،
دوسرے ضلع میں تقریر پر میرے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ کی انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن خاموش ہے، پی ٹی آئی، اس کی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، تمام ادارے مل کر یہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں،
5 اگست کو پشاور پہنچیں، پاکستان کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ہے
#CMKP #SohailAfridi #5AugustJalsa #PeshawarJalsa
صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان، ایم این اے شہر یار آفریدی ،صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی اور ڈیڈک چیئرمین داود شاہ آفریدی کی قدیمی کھیل بیل دوڑ میں شرکت
صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی اور ڈیڈک چیئرمین و رکنِ صوبائی اسمبلی داود شاہ آفریدی نے قدیمی اور روایتی کھیل بیل دوڑ کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے کھیل میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مقامی افراد، کھلاڑیوں اور معززین سے ملاقات کی۔ انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایتی کھیل ہماری ثقافتی شناخت اور تاریخی ورثہ ہیں، جن کا فروغ نئی نسل کو اپنی تہذیب اور روایات سے جوڑے رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کی ثقافت، روایتی کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ تقریب کے شرکاء نے بھی رہنماؤں کی آمد کا خیرمقدم کیا اور ان سے مختلف عوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
مون سون بارشوں اور مون سون کنٹیجنسی پلان
خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہے، بعض اضلاع سے فلیش فلڈ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہیں،عوام ندی نالوں، دریاؤں کے کناروں اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز اور حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی ہدایات پر عمل کریں، وزیراعلیٰ @SohailAfridiISF کی ہدایت پر مون سون میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع کنٹیجنسی پلان بھی مکمل طور پر لاگو ہے، صوبے کے تمام 37 اضلاع اور 12 فرنٹ لائن محکموں کا ہنگامی پلان مکمل اور فعال ہے، شمالی اضلاع میں سیلاب اور گلاف جبکہ جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پلان پر عملدرآمد کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں،تمام اضلاع میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم،ایمرجنسی رسپانس پلان اور کنٹرول رومز فعال ہیں،42 واٹر ریسکیو پوائنٹس، 185 ریلیف کیمپ اور امدادی سامان مون سون سے قبل تیار رکھا گیا ہے، دریاؤں اور آبی راستوں پر ریسکیو آپریشن کے لیے 4,164 کلومیٹر کے راستوں کی مکمل میپنگ کر لی گئی ہے،ریسکیو 1122 کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے اہلکار فیلڈ میں تعینات ہیں، 17 حساس اضلاع میں جدید ریسکیو آلات سے لیس واٹر ریسکیو پوائنٹس قائم ہیں، گلیشیئر پگھلنے کے خطرے سے دوچار 5 اضلاع کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ریلیف فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔
1/2
#kpinfo #shafijan #WeatherUpdate
مون سون بارشوں اور مون سون کنٹیجنسی پلان
گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے 8 وادیوں میں نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے، ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے 14 اضلاع میں خصوصی رسپانس میکانزم مکمل طور پر فعال ہے،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 503 بھاری مشینیں فیلڈ میں موجود اور 87.4 کلومیٹر شہری آبی گزرگاہوں کی صفائی مکمل کی جا چکی ہے، آبی گزرگاہوں سے 2,433 کنال پر تجاوزات ختم، پشاور میں 38 شہری سیلابی ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں، 22 مقامات پر دریاؤں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیلی میٹری سسٹم فعال ہے، 55 شاہراہوں پر فلڈ مانیٹرنگ، متبادل راستوں کی منصوبہ بندی اور ہنگامی رسائی کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے،تمام شہری مراکز میں نالوں اور اسٹارم ڈرینز کی صفائی مکمل، پشاور سمیت بڑے شہروں میں ڈی واٹرنگ مشینیں پہلے سے موجود ہیں، تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط رابطہ نظام قائم کر دیا گیا ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوام سیاحتی علاقوں میں پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔
2/2
#kpinfo #shafijan #WeatherUpdate
لنڈی کوتل خیبر اور مردان میں سیلابی ریلے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے، لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے کے باعث خاتون سمیت تین افراد کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے متعدد افراد کو ریسیکو کیا، مردان میں آسمانی بجلی گرنے سے بھی 2 بچے جاں بحق ہوئے،واقعے میں زخمی 2 خواتین کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، صوبائی حکومت اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں.
#floodrelief #kpinfo
بلوچستان کا بڑا حصہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، لیکن اس سنگین صورتحال پر سنجیدہ سوالات کم ہی اٹھائے جاتے ہیں۔ اگر وہاں صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور وفاق میں مسلم لیگ (ن) برسرِاقتدار ہے، تو امن و امان کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر سیاست نہیں، بلکہ جوابدہی اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
#Balochistan #Pakistan
ریڈیو پاکستان کیس کی ساکھ متاثر ہو چکی ہے۔ 3 سال بعد فرانزک شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کی ساکھ اور افادیت پر قانونی و تکنیکی سوالات اٹھتے ہیں، جبکہ تاحال ویڈیو کی اصل لوکیشن بھی واضح نہیں کی گئی۔ وزیراعلیٰ @SohailAfridiISF کو اس مقدمے میں نامزد کرنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔اس لیے اب تحقیقات کی شفافیت اورغیرجانبداری پر مزید سوالات اٹھیں گے۔
#RuleOfLaw #Pakistan
2013 سے 2025 تک
صوبائی حکومت نے آبپاشی کے نظام کو مضبوط بنانے، نئے ڈیموں کی تعمیر اور سیلاب سے تحفظ کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں،
خیبرپختونخوا حکومت اپنے ہر محکمے کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے،
یہی فارم 45 کی حکومت کی خوبصورتی کہ ہم خود کو عوام کے سامنے جوابدہ اور قابل احتساب سمجھتے ہیں،
ہم ان کی طرح نہیں کہ کھڑے ہو کر کہیں کہ "ہاں، خریدا ہے جہاز"،
وزیر اعلیٰ @SohailAfridiISF کی قیادت میں خیبرپختونخوا کارکردگی میں دیگر صوبوں سے آگے ہے،
ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دیگر صوبوں کے ساتھ مناظرے کے لیے تیار ہیں.
قبائلی رہنما حاجی عزت گل کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے،حاجی عزت گل نے ہنگو اور دیگر اضلاع میں قبائلی تنازعات کے حل اور قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا، حاجی عزت گل کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شہداء پیکج اور سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی جائے گی، علاقے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے والے تمام قبائلی مشران ہمارے ہیروز ہیں،خیبرپختونخوا میں 500 سے زائد قبائلی مشران نے امن کی خاطر قربانیاں دیں، حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے،شہید حاجی عزت گل کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرو جمیل اور زخمی شخص کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں۔
#hangu #Kohat
چیئرمین پی ٹی آئی @BarristerGohar کے ہمراہ پریس کانفرنس
آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعلی @SohailAfridiISF ،چیئرمین پی ٹی آئی @BarristerGohar، مرکزی جنرل سیکرٹری @salmanAraja نے شرکت کی، اجلاس میں @AsadQaiserPTI اور دیگر پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اگست کو @ImranKhanPTI کی گرفتاری کے 3 سال مکمل ہونے پر عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا،5 اگست کے جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے،قیدیوں کے بھی بنیادی حقوق ہوتے ہیں، مگر عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے گئے ہیں،وہ گزشتہ 7 ماہ سے قید تنہائی میں ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے،5 اگست کے جلسے میں آئندہ کا لائحۂ عمل دیا جائے گا اور عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز کیا جائے گا،موجودہ وفاقی حکومت ملک پر عذاب کی طرح مسلط ہے، موجودہ وفاقی حکومت سے نجات حاصل کریں گے، تحریک تحفظ آئین، محمود اچکزئی @MKAchakzaiPKMAP ، @AllamaRajaNasir سے مشاورت کی جائے گی. موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی.
#releaseimrankhan #imrankhan
خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں سیاسی برداشت ہے،جہاں صحافت بھی آزاد ہے، اگر کوئی سیاسی جماعت یہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انکو این او سی بھی ملتی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا صحافی کے سوال پر جواب
#ReleaseImranKhanNow#imrankhan