معزز ٹیکس گزار! اپنے ٹیکس کی ادائیگی میں قانونی طریقے سے بچت کریں
قانون آپ کو کئی سہولتیں دیتا ہے جن سے آپ کا ٹیکس کم ہو سکتا ہے:
پنشن اسکیم میں بچت
رضاکارانہ پنشن اسکیم (VPS) میں رقم جمع کروائیں تو ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے۔ اپنی قابلِ ٹیکس آمدنی کے 20 فیصد تک کی رقم پر یہ فائدہ ملتا ہے۔ یعنی مستقبل کی بچت بھی اور آج ٹیکس میں کمی بھی۔
(سیکشن 63، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
بچوں کی ٹیوشن فیس
اگر آپ کی سالانہ قابلِ ٹیکس آمدنی 15 لاکھ روپے سے کم ہے تو بچوں کی ٹیوشن فیس کا 5 فیصد آپ کی آمدنی سے منہا ہو گا، ہر بچے کے لیے زیادہ سے زیادہ 60 ہزار روپے تک۔ یہ سہولت والدین میں سے فیس ادا کرنے والے کسی ایک کو ملے گی۔
(سیکشن 60D، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
گھر کے لیے قرض
اگر آپ نے بینک یا کسی مالیاتی ادارے سے قرض لے کر اپنا گھر خریدا یا بنایا ہے تو اس قرض پر ادا کیے گئے منافع پر ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے۔ یہ سہولت ایک ذاتی گھر (2500 مربع فٹ رقبے تک) یا ایک فلیٹ (2000 مربع فٹ تک) کے لیے ہے، اور ایک بار حاصل کرنے کے بعد اگلے 15 سال تک کسی دوسرے گھر یا فلیٹ پر یہ سہولت نہیں ملے گی۔
(سیکشن 63A، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
خیرات اور عطیات
منظور شدہ فلاحی اداروں، سرکاری اسپتالوں، اسکولوں یا یونیورسٹیوں کو دیے گئے عطیات پر ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے، بشرطیکہ نقد عطیہ کراسڈ چیک کے ذریعے دیا گیا ہو۔
(سیکشن 61، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
زکوٰۃ
زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت ادا کی گئی زکوٰۃ آپ کی قابلِ ٹیکس آمدنی سے منہا ہو جاتی ہے۔
(سیکشن 60، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
میڈیکل الاؤنس
اگر آپ کا ادارہ مفت علاج یا علاج کے اخراجات کی واپسی کی سہولت نہیں دیتا تو بنیادی تنخواہ کے 10 فیصد تک میڈیکل الاؤنس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔
(دوسرا شیڈول، حصہ اول، شق (139)(b)، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
سب سے اہم بات:
پنشن اسکیم اور عطیات کی رسیدیں اپنے ادارے کو دیں تاکہ ہر مہینے تنخواہ سے کم ٹیکس کٹے۔ باقی سہولیات کا دعویٰ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت کریں۔
(سیکشن 149، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
ان ٹیکس سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جلد از جلد جمع کروائیں۔
نوٹ: مذکورہ بالا تمام سہولیات کا حصول متعلقہ سیکشنز میں درج شرائط اور حدود سے مشروط ہے۔ (شرائط لاگو ہیں)
مورخہ 05 اگست 2026؛ اشیاء خورونوش کی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ شہری ڈی سی کنٹرول روم نمبر 03070002345 یا سوشل میڈیا پر براہ راست رابطہ کریں۔
#PriceControl#PublicRelief#Lahore
شادی مبارک زندگی کا نیا سفر مبارک ھو طیب بھائی کو اللّٰہ پاک ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے
مسلم لیگ ن پیر زادہ گروپ
ذیشان حفیظ PP246 تحصیل حاصل پور
میاں احمد رضا 53/2Lمسلم لیگ نPP191 فرام اوکاڑہ کی خصوصی شرکت