"Due to my recent arrest, my belongings were confiscated at the station. I've managed to get back on social media and want to thank a few people who supported me during this difficult time. I’m back, Inshallah
11 اکتوبر 2026 کو اسپیکر ہاؤس پشاور سے جنید عارف عباسی، مبشر عباسی، احسان طور اور عاصم کے اغوا اور 20 دن گزرنے کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہ کرنے کی بنیادی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوتی ہے، جو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 10-اے کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
اس غیر آئینی اقدام اور ریاستی غفلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شدید ذہنی صدمے کی وجہ سے والد عارف عباسی کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ قانون اور آئین کی پاسداری نہ کرنے والی ان متعلقہ انتظامی اور سکیورٹی مشینری اس ظلم، جبر اور لاپتا نوجوانوں کے اہل خانہ پر گزرنے والی اس قیامت کے براہِ راست جوابدہ ہیں۔
انصاف یوتھ ونگ کے محبِ وطن نوجوان کارکنان تاحال غیر قانونی اور ناجائز قید میں ہیں۔ ان نوجوانوں کو پاکستان کے تمام سیاسی قیدیوں سمیت فوری طور پر رہا کیا جائے!
#VoicesCantBeJailed
جمہوری ملک کے 4 کروڈ آبادی والے تیسرے بڑے صوبے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی بشمول اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سیلم سواتی اور صوبائی وزراء ،ایم این ایز ،سینکڑوں ورکرز گزشتہ کئی دنوں سے اغواء ہیں۔
صرف اس وجہ سے کہ وہ اپنے صوبے کی عوام کے مفادات پر سمجھوتا نہی کر رہے ۔
یہ غیر جمہوری گورنر راج دھشتگردی کے خاتمے کے لیے لگایا گیا تھا، دھشتگردی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، فورسز کے جوان اور سویلینز شہید ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک دھشتگردی کے متعلق کوئی واضح پالیسی سامنے نہی آئی۔ اس گورنر راج میں ٹک ٹاک کا سخت مقابلہ چل رہا ہے کہ وہ کس طرح تحریک انصاف کے منصوبوں پر جاکر اُنھیں اپنے نام کروا سکیں، ہمارے منصوبوں کی تختیاں اکھاڑ کر کس طرح کریڈٹ لے سکیں اور ان منصوبوں کو خود سے منصوب کر سکیں ۔
تیری ذات اور تیرے نظریے کے نام ہم نے اپنی پوری زندگی کر دی ہے، عمران خان! ❤️✊
یہ نظریہ نہ پہلے ختم ہوا تھا، نہ اب ختم ہوگا، ان شاء اللہ!
#عمران_خان_زندہ_باد