استعمال شدہ موبائل خریدنے سے پہلے یہ کوڈز ضرور چیک کریں!
سیکنڈ ہینڈ موبائل لیتے وقت صرف ظاہری حالت نہ دیکھیں، بلکہ موبائل کے اہم فنکشنز اور معلومات بھی ضرور چیک کریں۔
اپنے موبائل برانڈ کے مطابق دیے گئے کوڈز استعمال کریں اور خریداری سے پہلے فون کی مکمل جانچ کریں۔ مفید معلومات کے لیے ہمیں فالو کریں اور پوسٹ کو شیئر ضرور کیا کریں۔
#UsedMobile #SecondHandMobile #MobileTips #MobileCodes #SmartphoneTips #5GInPakistan #PakistanTelecom
پروین شاکر کی غزل
گلاب ہاتھ میں ہو آنکھ میں ستارہ ہو
کوئی وجود محبت کا استعارہ ہو
میں گہرے پانی کی اس رو کے ساتھ بہتی رہوں
جزیرہ ہو کہ مقابل کوئی کنارہ ہو
کبھی کبھار اسے دیکھ لیں کہیں مل لیں
یہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو تمہارا ہو
یہ اتنی رات گئے کون دستکیں دے گا
کہیں ہوا کا ہی اس نے نہ روپ دھارا ہو
افق تو کیا ہے در کہکشاں بھی چھو آئیں
مسافروں کو اگر چاند کا اشارا ہو
میں اپنے حصے کے سکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اگر وجود میں آہنگ ہے تو وصل بھی ہے
وہ چاہے نظم کا ٹکڑا کہ نثر پارہ ہو
پروین شاکر
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں
تو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
نیند کا ہلکا گلابی سا خُمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
ھر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ھجوم
کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لب گویا نہیں
جرم آدم نے کیا اور نسل آدم کو سزا
کاٹتا ھوں زندگی بھر میں نے جو بویا نہیں
جانتا ھوں ایک ایسے شخص کو ��یں بھی منیرؔ
غم سے پتھر ھو گیا لیکن کبھی رویا نہیں
منیرؔ نیازی