"The army is like a bull in a china shop. The army is not taught to fight civilians; they are taught to fight soldiers."
Imran Khan's 2011 stance, which is proving true today.
#StopRiskingKhansLife
صورتحال
گالیاں دینی ہیں ؟ دیجیے۔ بشری بی بی گروپ ان ، عمران خان کی بہنیں آوٹ بلکہ نظر بند۔ یہ تو سامنے لکھا ہے۔ اس سے پہلے مشال ، بیرسٹر سیف ، اب کھوسہ یہ سب دیوار پر لکھا ہے کہ ہوکیا رہا ہے۔ بس دعا کریں آنے والے دنوں میں اچھا چھوڑیے یہ ابھی موضوع نہیں۔ جیسے ہی فوج کی ضرورت ختم ہوگی ، ایک بار پھر یہ ملاقاتیں وغیرہ اور ٹھنڈی ہوائیں بالکل ویسے ہی اچانک سے ختم ہوجائینگی جیسے پہلے ختم ہوئیں۔
عمران خان کی حالیہ ملاقاتیں نئے صوبوں کی بارگیننگ چپ ہے۔ فوج دیگر جماعتوں اور دھڑوں کو ان سے خوفزدہ کرکے دبائے گی کیونکہ عمران خان کا باہر آنا ان کی موت ہے۔ اگست میں جس وقت عاصم منیر نے سبھی مسلح افواج کا کنٹرول سنبھالنے کا بل منظور کروانا تھا تو پورا ماحول بنا کر پہلے عمران خان کی ملاقاتوں کی خبریں چلوائیں ، ٹھنڈی خوشگوار ہوائیں چلائیں پھر ہسپتال لانے تک کا ڈرامہ کیا۔ اگلی ہی صبح کابینہ سے منظوری ہوئی اور پھر مہینوں تک عمران خان کی کوئی خبر نہیں۔
اب دوبارہ نئے صوبوں کے لیے یا ساتھ کسی بھی اور مقصد کے لیے فوج یہی کام کررہی ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں ، عادی مجرم خفیہ ملاقاتوں کی خبریں بھی دے رہے ہیں۔ سامنے سامنے والی دو ملاقاتیں بھی ہوچکیں۔ انکی اصل حقیقت کیا تھی یہ بھی ملاقات کرنے والوں کی متضاد گفتگو نے گدلی کردیں۔
اب ایسا نہیں ہے کہ یہ ملاقاتیں نہیں ہونی چاہییں۔ ضرور ہوں ، جہاں فوج پھنسے وہاں ان سے لیوریج لی جائے۔ لیکن مسئلہ یہ آتا ہے کہ عمران خان کے نام پر بیٹھے فیصلہ ساز یعنی قیادت چور سے زیادہ پنڈ کالہی والا سین کرتے ہیں۔ یہ نہ کوئی لیوریج لے پاتے ہیں نہ کوئی مطالبات منوا پاتے ہیں بلکہ عمران خان کی ان ملاقاتوں پر خود ہی بھنگڑے ڈال کر کرنل کی اطاعت کرکے جو حکم ملتا ہے پورا کردیتے ہیں۔ یعنی جو بھی فوج چاہتی ہے عمران خان کے نام پر تحریک انصاف وہ بلا چوں چراں کردے گی تاکہ انکے عہدے انکی ممبریاں اور یہ کرنیلوں کی گڈ بکس میں شامل رہیں۔
جیسے سیاسی جماعتیں عمران خان کی رہائی سے خوفزدہ ہیں اس سے کہیں زیادہ فوج عمران خان کی رہائی سے خوفزدہ ہے اور یہ بات فوج کو پتہ ہے۔ آپ یہ دھوکہ کئی دفعہ کھا چکے اور ہم یہی نشاندہی کئی دفعہ کر چکے۔ آگے آپکی قسمت۔
Imran Khan wants justice, not a deal.
Just because he is not making a deal, risking his life cannot be justified.
They have to accept that he is no Nawaz Sharif or Zardari, and that he has not broken any laws to be in jail. Shift him to Shifa Hospital asap!
#خان_کو_طبی_سہولت_دو
اللہ کے ساتھ لاکھ سپاہیوں سے کچھ اور سوال:
۱) جب آپ کو پتہ ہے کہ ملک ڈوبتا جا رہا ہے، غربت کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اور لوگ بہت پریشان ہیں تو آپ کبھی سوچتے ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
۲) کبھی سوچا ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں کون سی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں رکھا ہے؟ کوئی ایسی رولنگ ہے نہیں ہے عدالت کی تو کس طرح عاصم منیر سے کوئی سوال نہیں پوچھتا کہ اتنی زیادہ کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کیوں کر رہے ہیں؟
۳) عمران خان کی فیملی کو کیوں ابھی تک جیل میں رکھا ہے اور طبعی سہولیات کیوں نہیں فراہم کی جارہی ؟ اگر آپ کی فیملی میں سے کسی کے ساتھ اتنا ظلم ہوگا تو بھی چپ رہیں گے؟ کیوں ایک ڈکٹیٹر کو اجازت ہے کہ کسی عوامی لیڈر کی اور اس کے خاندان کی جان خطرے میں ڈالے۔ کسی کو کچھ ہوا تو اپنے آپ کو زمہ دار سمجھیں گے یا ضمیر جواب دے چکا ہے؟
۴) ہر کچھ دنوں میں اپنی ہی عوام کا قتل عام کرتے ہیں آپ کے ساتھی۔ کبھی پوچھا ہے کہ کیسے کر لیتے ہیں؟ ان سے دوستی رکھتے ہیں یا ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔ کبھی سوچا ہے اللہ کو کیا جواب دیں گے؟
۵) آپ میں سے کافی لوگ اعلیٰ عہدوں پر پہنچیں گے کسی دن۔ جب وقت بدلے گا اور آپ سے سوال ہوگا کہ جب ظلم عروج پر تھا تب آپ نے کچھ کیا تھا یا صرف تماشہ دیکھتے تھے؟ کوئی پوچھے گا کہ آپ نے اپنے بچوں کو قتل کی روزی کیوں کھلائی تو کوئی جواب ہوگا؟
۶) قتل عام، عورتوں اور بچوں کے ساتھ ظلم، کھلے عام قانون کو روندنا، اور عوام کے ساتھ روز ظلم کے خلاف آپ اپنے بڑوں سے سوال نہیں پوچھتے تو کیا آپ بھی گنہگار نہیں ہیں؟ اللہ نے جتنی آواز دی ہے اس کو ضائع کر کر اپنے آپ کو اللہ کی فوج کیسے کہہ لیتے ہیں؟
یہ وقت تو گزر جائے گا، کافی سارا تو گزر بھی گیا، مگر آپ کا پچھتاوا شاید کبھی کم نہ ہو! زندگی صرف سانسیں لینے کا نام نہیں ہے، اللہ نے جو کچھ دیا ہے اس امانت کو ٹھیک طرح استعمال نہیں کیا تو پھر کیا جیا!
دن 46۔ میری والدہ @DrUzma_KhanPK اور میری خالائیں @Aleema_KhanPK اور @Noreen_KhanPK ، جن کی عمریں تقریباً 70 برس ہیں، ایم پی او کے تحت بغیر کسی الزام کے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
آج وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت نظربندی کے مقدمات کی سماعت سے "تاحکمِ ثانی" روک دیا۔ عدالت کے سامنے دلیل یہ دی گئی کہ جہاں فوج کارروائی کر رہی ہو، وہاں ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔
یہ عدالت 27ویں ترمیم کے ذریعے بنائی گئی – وہی ترمیم جس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بنایا اور انہیں تاحیات فوجداری کارروائی سے استثنیٰ دیا۔ @UNHumanRights نے خبردار کیا تھا کہ یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو "شدید نقصان" پہنچائے گی۔
یعنی ریاست ایم پی او کے تحت کسی کو بھی قید کر سکتی ہے، اور عدالتیں اس کے خلاف درخواست سن بھی نہیں سکتیں۔ لاہور میں میرے خاندان کی درخواست ایک تکنیکی بنیاد پر نمٹا دی گئی، جبکہ ان کی نظربندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی گئی۔ اور کل میری والدہ اور خالہ کی سماعت پر جج صاحب آئے ہی نہیں۔
یہ قانون کی حکمرانی نہیں۔ یہ ایک شخص کی حکمرانی ہے۔
ان پر فردِ جرم عائد کرو یا انہیں رہا کرو۔
#FreeImranKhanAndFamily
اس بزرگ کو اس کے رکشے سمیت پکڑ کر تھانے لے گئے کیونکہ اس کے پاس چلان کے پیسے نہیں تھے بزرگ وہاڑی میں تھانے کے باہر دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر چل بسے
یہ سب کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے
حامد میر وزیراعظم عمران خان کے خلاف رجیم چینج آپریشن کا سپورٹر نہيں تھا۔ بلکہ رجیم چینج آپریشن کا ایک گھناؤنا کردار تھا۔
رجیم چینج آپریشن کے ہنگام 8 اپریل 2022 کا ٹویٹ ملاحظہ فرمائیں۔
سمبڑیال میں3بیٹیوں اور ایک نومولود بیٹے کے باپ نے2000کا چالان ہونے پر خودکشی کر لی،صبح گھر سے بچوں کے لیے روزی کمانے نکلا لیکن ٹریفک وارڈن جن پر چالان کرنے کا پریشر ہے انہوں نے اسکی منتوں کے باجود اس کا چالان کر دیا گھر میں فاقے اور جیب میں پیسے نہ ہوں تو انسان چالان کیسے بھرے۔
چار ہمسائے ہیں۔ تین دشمن بنا لیے ہیں۔ تینوں سے تجارت بند ہے۔ چوتھے سے مہنگے قرضے لیے اب اسکے پراجیکٹس بھی ویران کردیے۔ پانچ صوبے ہیں۔ ایک میں فوج موومنٹ نہیں کرسکتی۔ دوسرے میں گورنر راج ، تیسرے میں کٹھ پتلی حکومت اور چوتھا حمایت کے بدلے ٹھگوں کو دے رکھا ہے پانچویں میں بھی عوامی نماندہ حکومت نہیں۔ ملحق ریاست میں شدید احتجاج دھرنے چل رہے ہیں۔
کچھ عرصے بعد کوئی جرنیل کہے گا یہ سارا سیاسی مسئلہ تھا۔ سیاستدانوں کی کمزوریاں تھیں۔ ملک ہی ایسا تھا۔ گرمی ہے بہت تھی۔ دور ہی بہت تھا۔
"حجاج بن یوسف تہجد میں دس سپارے پڑھتا تھا
لیکن ایسا خبیث تھا کہ اس نے سوا لاکھ مسلمان اپنے سامنے کھڑے ہو کر قتل کروا دیے
عمر بن عبدالعزیز نے اسےجہنم کی آگ میں دیکھا اور جس نے اسے گورنر عراق بنایا، اسےبھی عذاب میں مبتلا دیکھا
اللّه ظلم کو معاف نہیں کرتا"
میرا پیارا خیبر پختونخواہ، وہ صوبہ جس نے ہمیں ہمیشہ بےانتہا عزت، محبت اور خلوص سے مہمان نوازی سے نوازا۔
اللّه ہمارے پختون بھائیوں کی حفاظت فرماۓ اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین۔