🚀 AI Enthusiast | 🎮 Gamer | 🎬 Entertainment Buff | Exploring the Future of Tech & Fun | Join the ride as we innovate & recreate the world of AI! 🔥💡
🚀 AI
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا محترمہ ثمر ہارون بلور کا 800 ارب کے آڈٹ کا اعلان
800 ارب روپے جو وفاق ، سندھ اور پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کو انسداد دہشتگردی کی مد میں دئے تھے اس کا آڈٹ کرائیں گے
دیکھیں گے کہ اگر وہ رقم ضم اضلاع میں نہیں لگے تو کیا پتنگ بازی میں اڑ گئے؟
ثمر ہارون بلور
خیبر پختونخوا میں آج یومِ نجات ہے، عوام کے اکثریت نے گورنر راج کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کی نئی امیدیں وابستہ کی ہیں۔
اب وقت ہے کہ نعروں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ تعلیم کے شعبے میں جدید اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں، صحت کے شعبے میں معیاری اسپتال اور علاج کی سہولیات، جبکہ انفراسٹرکچر میں بہتر سڑکیں، پل اور رابطہ راستے ترجیحات ہوں۔ سیاحت، صنعت، زراعت ��ور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔
سب سے بڑھ کر پائیدار امن قائم کیا جائے تاکہ کاروبار بحال ہوں، سیاحت کو فروغ ملے اور عوام خوف کے بجائے سکون سے زندگی گزار سکیں۔
#یوم_نجات
تاریخی مکہ دفاعی معاہدے کے سنگِ میل کے بعد امتِ مسلمہ کی قیادت ایک صف میں نظر آئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مسجد الحرام میں نمازِ جمعہ ادا کی۔
#MakkahAgreement
یہ کوئی حقوق کی تحریک نہیں ہے، بلکہ حقوق کے نام پر عام کشمیریوں کو ریاستِ پاکستان کے خلاف بھڑکانے، جھوٹے پروپیگنڈے کرنے اور کشمیر کو دوبارہ 1947 کے سیاہ دور میں دھکیلنے کی بیرونی سازش ہے۔ آپ نے جو معاشی اعداد و شمار پیش کیے ہیں، ان کی حقیقت بھی جان لیجیے۔ اگر پاکستان کی کل ترسیلاتِ زر اس سال 41 ارب ڈالر تک پہنچ بھی گئی ہیں، تب بھی اس میں اوورسیز کشمیریوں کا حصہ 5.7 سے 7.9 ارب ڈالر ہونا سراسر من گھڑت اور مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ برطانیہ، یورپ اور مڈل ایسٹ سے آنے والے زرمبادلہ کا سب سے بڑا حصہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے کروڑوں محنت کشوں کا ہے، نہ کہ صرف ایک خطے کا۔ یہ ترسیلاتِ زر پاکستان کے بینکنگ سسٹم پر کوئی احسان نہیں ہیں، بلکہ اوورسیز لوگ یہ رقم اپنے خاندانوں کے پینے، کھانے اور بقا کے لیے بھیجتے ہیں، جس کے بدلے اسٹیٹ بینک انہیں سو فیصد فارن ایکسچینج فراہم کرتا ہے۔ اگر یہ سسٹم روک دیا جائے تو پاکستان نہیں، بلکہ آزاد کشمیر میں موجود ان کے اپنے ہی خاندان شدید معاشی بحران کا شکار ہو جائیں گے۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ آزاد کشمیر کا کل سالانہ بجٹ تقریباً 320 ارب روپے ہے، جس میں سے 250 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم وفاقِ پاکستان اپنے ٹیکس دہندگان کے جیب سے وفاقی گرانٹس، واٹر یوز چارجز اور ترقیاتی بجٹ کی مد میں آزاد کشمیر کو منتقل کرتا ہے۔ آزاد کشمیر ک�� اپنا ٹیکس ریونیو اتنا بھی نہیں ہے کہ وہ اپنے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پوری کر سکے۔ اس بھاری مالی امداد کے بعد یہ دعویٰ کرنا کہ کشمیریوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے، نری نمک حرامی اور منافقت ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور رینجرز پر چوری، ڈاکے اور دکانیں لوٹنے کے گھٹیا الزامات عائد کر کے آپ دراصل اس بھارتی بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں جو SavePOJK جیسے ہیش ٹیگز کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ پاکستان کا شہری خود مہنگا آٹا اور بجلی خرید کر اپنے کشمیری بھائیوں کو اربوں روپے کی سبسڈی دے رہا ہے، لیکن آپ جیسے چند شرپسند عناصر اس عوامی اور معاشی تحریک کا چہرہ مسخ کر کے اسے الحاقِ پاکستان کے قلعے کے خلاف استعمال کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں،
کیا آپ کو پتہ ہے کہ جس پاکستان کے خلاف آپ کو اکسایا جا رہا ہے، اس نے آزاد کشمیر کو کیا دیا؟ تقریباً 35 لاکھ کی آباد�� پر مشتمل آزاد کشمیر میں آج 4,039 پرائمری اسکول، 1,052 مڈل اسکول، 791 ہائی اسکول، 121 ہائر سیکنڈری اسکول، 90 انٹرمیڈیٹ کالجز، 78 ڈگری کالجز، 14 پوسٹ گریجویٹ کالجز، 4 میڈیکل کالجز، 2 کیڈٹ کالجز اور 6 سرکاری یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں۔ جہاں 1947 میں بنیادی ڈھانچے کا تصور تک نہ تھا، وہاں آج پاکستان کے تعاون سے ہزاروں کلومیٹر پختہ سڑکیں، جدید ہسپتال، پن بجلی کے منصوبے، موبائل اور انٹرنیٹ نیٹ ورک، بینک، عدالتیں اور تمام سرکاری ادارے چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان کا غریب شہری خود 2900 روپے میں 20 کلو آٹا خریدتا ہے اور 55 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل بھرتا ہے، لیکن اپنے کشمیری بھائیوں کی محبت میں وہاں 2100 روپے میں 40 کلو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے اور بجلی محض 3 روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے جو پوری دنیا میں سب سے سستی ترین بجلی اور آٹا ہے۔ یہ سب کچھ اس محبت اور بجٹ کا نتیجہ ہے جو پاکستان اس خطے پر نچھاور کرتا ہے۔
اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آج وہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے یا حکومتوں سے سوال نہیں ہونا چاہیے، عوام کو بہتر تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف کا مطالبہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر 1947 کے ��زاد کشمیر کا آج کے آزاد کشمیر سے موازنہ کیا جائے تو غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ مگر افسوس کہ آج یو کے کے ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر کچھ ناسمجھ لوگ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی جیسے بھارتی فنڈڈ فتنوں کے آلہ کار اس احسان کا بدلہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا کر دے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے بجٹ کا بڑا حصہ پاکستان سے آتا ہے اور 30 لاکھ کی آبادی میں سے ڈیڑھ لاکھ لوگ سرکاری نوکریاں لے کر بیٹھے ہیں جن میں سے اکثر کی کارکردگی صفر ہے۔ پاکستان نے اب تک صرف محبت اور مراعات دی ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ان انتشاری عناصر اور مفت خوروں کے خلاف قانون کا سخت ڈنڈا استعمال کیا جائے۔ قومیں تبھی مض��وط فیصلے کرتی ہیں جب وہ اپنی تاریخ کو پورے تناظر میں دیکھتی ہیں، اس لیے تاریخ کا انصاف یہی ہے کہ جہاں شکوے ہوں وہاں کامیابیوں کو بھی تسلیم کیا جائے اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے غداروں کو پہچان کر الحاقِ پاکستان کے اس قلعے کو مضبوط کیا جائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیرِ والد، عزت مآب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ریاستِ قطر کی قیادت اور عوام سے بالمشافہ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سی��یٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
دوحہ میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ریاستِ قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور امیرِ والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم امیرِ والد کی دوراندیش قیادت، مدبرانہ بصیرت اور قطر کی غیرمعمولی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے لیے مرحوم امیرِ والد کی گرمجوشی، شفقت اور دیرینہ محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے پاکستان کے متعدد یادگار دوروں کو بھی قدر و منزلت سے یاد کیا۔
وزیراعظم نے اس گہرے صدمے کی گھڑی میں قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قطری شاہی خاندان اور قطر کی برادر عوامِ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
امیرِ قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستانی وفد کا ذاتی طور پر دوحہ آ کر تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس جذبے کو دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔
چیف منسٹر پنجاب مریم نواز صاحبہ سے درمندانہ اپیل۔
2013 میں میٹرو لاہور بناتے ہوئے میری کمرشل بلڈنگ ایکوائر کی گئی جس کے حوالے سے شہباز شریف صاحب سے تین مرتبہ ماڈل ٹاؤن میں میٹنگ بھی ہوئی کہ ہمیں مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی کی جائے لیکن ان کی اثرار پر کہ اپ کورٹ میں جائیں اپ کو مارکیٹ ریٹ پر ادائیگی مل جائے گی اج سپریم کورٹ میں بیٹھا ہوں کیسز جیتے ہوئے ابھی تک مارکیٹ ریٹ کیمطابق ادائیگی نہیں ہو رہی پلیز توجہ دیں۔
میری بلڈنگ ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے پاس شدہ نقشہ کے مطابق بنی تھی اور دوسرا میں نے مارکیٹ ریٹ کے حوالے سے بھی پراپر ایویڈنس دی تھی
علامہ ناصر مدنی الحمدللہ اب خیریت سے ہیں ، علامہ ناصر مدنی صاحب نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، ضلعی انتظامیہ نے ان کی عیادت کی اور وزیراعلیٰ کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
This manhole dug by department and left it open since last 2 weeks?
It's behind Telephone exchange Baghbanpura Lahore.
Please send someone to fix it and also investigate who did this? If someone hurts it will be a bad for your reputation.
Regards,
This manhole dug by department and left it open since last 2 weeks?
It's behind Telephone exchange Baghbanpura Lahore.
Please send someone to fix it and also investigate who did this? If someone hurts it will be a bad for your reputation.
Regards,
طوطے کیطرح بولے گا۔
پاکستان رینجرز سندھ کیمپ حملے میں ملوث زخمی دہشت گرد کے ہوشربا انکشافات
رینجرز کیمپ پر بزدلانہ حملے میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کے پس پردہ افغان طالبان رجیم کے شواہد سامنے آ گئے
آزاد کشمیر سے ایک بھائی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت سبز ہلالی پرچم اوڑھ کر ثابت کر دیا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ 🇵🇰❤️
چند شرپسند عناصر پوری کشمیری قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
کشمیر پائندہ باد ❤️
جس نے انہیں سیاست سکھائی انہوں نے نو مئی کو ہماری چوکیوں پر حملہ کیا آج بھی یہ ان کو عزت دیتے نظر آتے ہیں_
ہماری افواج پر حملہ کرنے والوں کے شاگردوں کو ہمارے ہی چینلز پر بیٹھ کر کیوں بات کرنے دی جاتی ہے اس کی وجہ مجھے سمجھ نہیں آتی۔
ڈیموں کی مخالفت کرنے والی پارٹی کے ووٹوں سے یہ سینٹر بنے۔
ان کی گفتگو سے لگ رہا ہے میٹھا پانی جو انسانی زندگی کے لیے بہترین ہے اس کو سمندر برد کرنے کے لیے جو لوگ نکلتے ہیں یہ چاہتے ہیں پاک افواج اور وہ میٹھا پانی سمندر برد کرنے والے آمنے سامنے کھڑے ہو جائیں۔
مجھے آپ سب سے مل کر بہت خوشی ہوئی،
اللہ تعالیٰ آپکو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آپ اپنے ماں باپ اپنے ملک کیلئے باعث فخر ہوں ، اللہ تعالیٰ آپکو کامیاب کریں ♥️🥰