آج ایک شدید مصرُوف اور سخت دن گزرا ہے۔پولیس کی شدید نفری کے باوجود آج راولپنڈی میں کیمپین کا مارکہ مارا ہے میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ۔ الحمدُ لِلّٰہ۔
پاکستان زندہ باد ،عمران خان زندہ باد۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات:
"ہمارا احتجاج بالکل مؤخر یا معطل نہیں ہو گا۔
اگر مذاکرات میں ہمارے تین مطالبات کے حوالے سے بات ٹھوس انداز میں آگے بڑھتی ہے تو اسلام آباد میں ہمارا احتجاج celebrations میں بدل جائے گا۔ جمعے سے ہمارے قافلے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے نکلنا شروع ہو جائیں گے!
تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ہم نے احتجاج اور مذاکرات کے لیے اپنا تین نکاتی ایجنڈا دیا ہوا ہے۔ جب دوسری پارٹی اپنے نکات سامنے رکھے گی تو بات کریں گے۔ مذاکرات ان کے ساتھ ہوں گے جن کے پاس طاقت ہے۔ اب آپ خود سوچ لیں کہ طاقت کس کے پاس ہے؟
فروری کے بعد میں نے دو کالز دی ہیں۔ چار اکتوبر کو صرف اپنی پارٹی کو نکلنے کی کال دی اور چوبیس نومبر کو پوری قوم کو نکلنے کی کال دی ہے۔ کیونکہ یہ پاکستان کی بقا اور حقیقی آزادی کی تحریک ہے-
ملک آئین کے تحت نہیں چلایا جا رہا۔ اگر ملک آئین کے مطابق چلتا تو ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نشانہ نہ بنایا جاتا۔
تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ ہمارا نشان تک چھین لیا گیا اس کے باوجود ہم 8 فروری کو ہونے والا الیکشن دو تہائی اکثریت سے جیتے۔ الیکشن فراڈ کو ہوئے ہوئے دس مہینے گزر گئے ہیں اتنا عرصہ گرنے کے باوجود الیکشن ٹربیونلز نے اور خصوصاً پنجاب میں کتنے کیسیز کا فیصلہ کیا ہے؟
ہمارے ورکرز اور رہنماء ڈیڑھ سال سے جھوٹے مقدمات میں بغیر کسی ثبوت کے جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ انکی ضمانتیں کیوں نہیں لی جاتیں؟
کہا جاتا ہے کہ میں نے فوج پہ حملہ کرنے کی بات کی۔ میری ویڈیوز موجود ہیں میں نے کبھی کسی پہ حملہ کی ترغیب نہیں دی۔ جب نو مئی کو رینجرز کی طرف سے مجھے غیر قانونی طور پہ اغوا کیا گیا تو اس کے مناظر عوام کے سامنے آئے جس پہ ردعمل آیا۔ میں تو ان کی تحویل میں تھا، مجھے کیسے علم ہوتا کہ باہر کیا کیا ہوا؟
نہتی عورتیں، بچے فوج پہ کیسے حملہ آور ہو سکتے ہیں؟ کیا یاسمین راشد ٹینک پہ سوار تھیں جو انہوں نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کر دیا؟ ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں مسلسل پرامن رہنے کی تلقین کر رہی ہیں-
صرف ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ ساتھ Political Engagement ہونا لازم ہوتا ہے- ملک میں صرف تحریک انصاف ہی واحد وفاقی پارٹی ہے جو کہ دہشت گردی کے مسئلے سے سیاسی طور پہ نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ملک کو صرف عوامی مینڈیٹ رکھنے والی سیاسی قوتیں ہی اکٹھا رکھ سکتی ہیں۔"
#نومبر24_خان_کی_کال
یہ ھے لیڈر جس نے جیل سے احتجاج کی کال دی ھے۔ اور دنیا 🌎 کے 31 ملکوں میں لوگ احتجاج کےلیے بےتاب ہیں۔ کوئی لیڈر کرکے دیکھائے۔
@Tabii_DxB
"عمران خان جیل سے بیٹھ کر کال دیتا ہے اور پوری دنیا میں عوام احتجاج کے لئے نکل آتے ہیں، ایسا دنیا میں کوئی بھی لیڈر نہیں کر سکتا"
@ImranRiazKhan#نومبر24_خان_کی_کال
میں نہیں جانتی کہ آج کل کے نوجوانوں اقبال کی شاعری کو کتنا سمجھتے ہیں لیکن ایک آسان شعر پیش خدمت ہے اور ساتھ میں التجا کرتی ہوں کہ یہ دو منٹ کا بیان ضرور سنیں جو آپ کو خان کی آخری کال پر نکلنے کے لیے مجبور کر دے گا ان شاءاللہ تعالیٰ
بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے💔💔
*ناکام معاشرہ !!*
*ایک دفعہ روسی مصنف انتون چیخوف سے پوچھا گیا کہ آپکے نزدیک ناکام معاشرے سے کیا مراد ھے؟*
*انتون چیخوف نے جواب دیا: ناکام معاشروں میں ہر دانشمند ذہن کے خلاف ہزار احمق ذہن اکٹھے ہوجاتے ہیں،*
*اور ہر باشعور لفظ کے مقابلے میں ہزار جاہل الفاظ گھڑ لیے جاتے ہیں،*
*اکثریت ہمیشہ بیوقوف لوگوں پر مشتمل ہوگی جو دماغ کی طاقت کی بجائے جسمانی طاقت کے ساتھ عقلمندوں پر ہمیشہ غالب رہے گی۔*
*ہر جگہ معمولی مسائل کو شعوری باتوں سے اوپر اٹھا کر بحث وتمحیص کا موضوع بنا لیا جاتا ہو گا،*
*غیرمعمولی اور قابل لوگوں کو متنازعہ بناکر انتہائی معمولی اور نااہل لوگ مرکز میں براجمان ہوں گے، تو پھر جان لیں کہ آپ ایک نہایت ہی ناکام معاشرے کی بات کر رہے ہیں۔*