کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
وہی بات جو ہم سب کرتے تھے آج مصدق ملک نے بھی کر دی
عام آدمی کو معاشی اعداد و شمار سے غرض نہیں آج تین انگلیاں ہماری طرف اُٹھ رہی ہیں
الیکشن میں “ میری جند میری جان “ پر ووٹ نہیں ملے گا بلکہ بجلی گیس پیٹرول اور سہولیات سے ووٹ ملے گا
سی ایم ایچ ہسپتال کی کبھی آپ نے شکایت نہیں سنی ہوگی، کیونکہ فوج کے سپاہی سے جنرل تک سی ایم ایچ سے اپنا علاج کرواتے ہیں
یہ قانون بنائیں کہ حکومت سے تنخواہ مراعات لینے والوں اور ان کے اہلخانہ کا علاج سرکاری ہسپتال میں ہوگا اور بچے سرکاری سکولز جائیں گے، تو دنوں میں ہسپتال اور اسکول عالمی معیار کے ہوجائیں گے۔ سینیٹر پرویز رشید
پہلے کہتے تھے کہ سولر کی وجہ سے گرڈ کی بجلی فروخت نہیں ہو رہی۔ نقصان ہو رہا ہے۔ اور اب خبر ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا.
دنوں میں ہسپتال اور اسکول ٹھیک کرنے کا فارمولا
سینیٹر پرویز رشید نے انقلابی قانون سازی کی تجویز دے دی
سرکار سے تنخواہ لینے والوں کا علاج نجی ہسپتال سے کرانے پر پابندی لگائی جائے،سینیٹر پرویز رشید کا سینیٹ میں سانحہ پمز پر اظہار خیال ،کہا آج یہ قانون بنائیں تو دنوں میں ہسپتال عالمی معیار کے ہوجائیں گے،یہ قانون بنائیں کہ سرکاری سے تنخواہ مراعات لینے والوں اور انکے اہلخانہ کا علاج سرکاری ہسپتال میں ہوگا،سرکار سے تنخواہ لینے والوں پر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی پابندی لگائیں،سرکار سے تنخواہ لینے والوں کے بچوں کو سرکاری سکولز میں لازمی داخلہ کا قانون بنائیں،،سکولز ٹھیک ہوجائیں گے،سی ایم ایچ کے نظام کو یہاں بھی فالو کریں،سی ایم ایچ میں ایسے واقعات کی کبھی شکایات نہیں آئیں،
آئی پی پیز پر نوازشات کی برسات، ٹیکس فری معاہدے، منافع 100 فیصد، ادائیگی ڈالرز میں۔ 1994 سے 2024 تک IPPs نے کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 15 ہزار ارب کی وصولیاں کیے۔ ٹیکسز/ڈیوٹیز میں سہولتوں سے 1200ارب کا فائدہ اٹھایا۔
چھ چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ پر تمغے
چودہ چودہ بچے مارنے پر تمغے
بجلی مہنگی کرنے پر تمغے
شوگر مافیا کی دیہاڑیاں لگوانے پر تمغے
گندم امپورٹ کرنے پر تمغے
اشرافیہ کو نوازنے پر تمغے
سننے والوں کی یقیناً اپنی اپنی رائے ضرور ہو گی لیکن میں زینب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں-
پاکستان کے نظام کو بدبودار بنانے میں سرکاری محکموں, افسروں اور اہلکاروں کا کلیدی کردار ہے-
قرضوں میں ڈوبے بھیک مانگتے ملک کے سپیکر صاحب پودا لگانے پارلیمان سے باہر تشریف لا رہے زرا تیاری چیک کریں
ابھی امریکہ سے دس ارب ڈالر مانگا ہے جو انہیں کاموں پر اڑانا ہے
آپ کو یورپ امریکہ کے سربراہ تک ایسا پروٹوکول لیتے نظر نہی آییں گے
سیکرٹری صحت کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ پمز کے ایم ایس، اس وارڈ کے انچارج ڈاکٹر، ہسپتال کے ایڈمن انچارج، اس شفٹ کے زمہ دار سینئر جونئر ڈاکٹرز، نرسز، الیکٹریشن، اے سی ٹیکنیشن سب کو نوکری سے نکال کر ان کے خلاف اجتماع قتل کے مقدمات درج کئے جائیں۔
پھر کچھ بہتری ہو سکتی ہے
پاکستان میں عام آدمی کی فی کس آمدنی نیپال والوں کی فی کس آمدنی کے برابر ہے جو 1500 ڈالر کے قریب ہے نیپال کے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 600 ڈالر ماہانہ ہے جبکہ پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 3500 ڈالر ماہانہ سے زیادہ ہے اس معاملے میں پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی آگے ہے
ایک سال میں پیاز 132 فیصد اور ٹماٹر 93 فیصد مہنگے ہوئے: ادارہ شماریات
آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد، ڈیزل 33.08 فیصد اور پیٹرول ایک سال میں 27.65 فیصد مہنگا ہوا۔
دنیا کی ہر قسم کی خوراک پاکستان میں پیدا ھوتی ھے ہر قسم کا پھل یہاں پیدا ھوتا ھے پاک سرزمین میں دنیا کی دوسری بڑی سونے کی کان ھے اسکے علاوہ پاکستان کی ضرورت کا 30 فیصد تیل پاکستان سے نکلتا ھے گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں اسکے باوجود ملک بدحالی کا شکار کیوں ھے جواب دو ذرا کھل کر👇