I just saw a news report on local TV stating that Pakistan has decided to extend the closure of its airspace for Indian airlines until July. I believe this decision should remain in place until India addresses the issues regarding water sharing and the situation in Jammu and Kashmir. It is essential to ensure that these matters are resolved before reconsidering the airspace restrictions.
“پہلگام واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ میں متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
پلوامہ کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھی ہم نے بھارت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی تھی، لیکن بھارت کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔ میری 2019 میں کی گئی پیشن گوئی کے مطابق ایک بار پھر ویسا ہی پہلگام واقعے کے بعد بھی ہو رہا ہے۔ خود احتسابی یا شفاف تحقیقات کی بجائے مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔
ایک ڈیڑھ ارب ک�� آبادی والے ملک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نہ کہ ایسے خطے میں اشتعال انگیزی جسے پہلے ہی “جوہری فلیش پوائنٹ” کہا جاتا ہے۔ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کے پاس ہر وہ صلاحیت موجود ہے جس سے وہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے سکتا ہے، جیسا کہ ایک متحد قوم کی مکمل حمایت یافتہ تحریک انصاف کی حکومت نے 2019 میں دیا تھا۔
میں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی ہے۔
میں مسلسل یہ بات اجاگر کرتا رہا ہوں کہ آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے والا بھارت نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم، جو آرٹیکل 370 کے غیر قانونی خاتمے کے بعد مزید بڑھ گئے ہیں، کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔
نوا�� شریف یا آصف زرداری جیسے مفاد پرست سیاستدانوں سے بھارت کے خلاف کسی مضبوط مؤقف کی توقع رکھنا محض بیوقوفی ہے۔ وہ کبھی بھارت کے خلاف بولنے کی جرأت نہیں کریں گے کیونکہ ان کا ناجائز پیسہ اور کاروباری مفادات بیرون ملک ہیں۔ وہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اور انہی مفادات کے تحفظ کے لیے بھارت کی جارحیت اور پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر خاموش رہتے ہیں۔ ان کا ڈر صرف یہ ہے کہ اگر انہوں نے سچ بولا تو بھارتی لابیاں ان کے آف شور اثاثے منجمد کروا سکتی ہیں۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج پاکستانی قوم ایک جعلی اور دھاندلی ذدہ فارم 47 رجیم کے باعث تقسیم ہو چکی ہے، لیکن مودی کی جارحیت نے پاکستانی عوام کو بھارت کے خلاف ایک آواز میں متحد کر دیا ہے۔ ہم اس جعلی حکومت کو مسترد کرتے ہ��ں، لیکن من حیث القوم بھارت کی جنگی جنون اور خطے کے امن کو داؤ پر لگانے والے عزائم کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
کسی بھی بیرونی دشمن کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے قوم کا اندرونی طور پر متحد ہونا ضروری ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان تمام اقدامات کو روکا جائے جو قوم میں مزید تقسیم پیدا کر رہے ہیں۔ ریاست کی تمام توانائیاں سیاسی انتقام پر صرف ہونا اس نازک وقت میں قوم کی داخلی یکجہتی کو کمزور کر رہا ہے اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہو رہا ہے-
— اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وکلاء سے گفتگو (29-04-2025)
The 14-year sentence for Imran Khan is not justice it’s a political agenda. This disgraceful decision has destroyed trust in Pakistan’s judiciary. The world is watching, and history will remember this injustice.
PTI is a federal party & all the intrigue to wall it will fail, 🇵🇰 is currently going through worst period in history, instead of giving status to public opinion, decisions are made on their own, in such situations 🇵🇰 will suffer more crises. Immediately release PTI leadership.
سندھ پولیس کا ایم پی اے علی جی جی کے گھر چھاپہ۔
علی جی جی کی غیر موجودگی میں اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔
علی جی جی کی والدہ 80 سالہ بزرگ خاتون کو پولیس نے ہراساں کیا
پی ٹی آئی رہنماء علی جی جی کے ملازم پر پولیس نے تشدد کیا۔
ایم پی اے علی جی جی ڈیفنس فیز 6 کے رہائشی ہیں۔
کل ہر شہر، ہر گاؤں کی ہر گلی میں آئین اور پاکستان کی سربلندی کا خواہاں ہر شہری نکلے
پلے کارڈ ��ائیٹل : حقیقی آزادی | آئین بچاؤ، پاکستان بچاؤ
🗓️ 14 مئی 2023 بروز اتوار
⏰ شام 5 بجے
چیئرمین عمران خان کا قوم کے لیے اہم ترین پیغام:
عدالتوں سے تمام کیسز میں ضمانت کے باوجود مختلف حیلوں بہانوں سے مجھے مغوی بنا کر رکھا ہوا ہے، جو ان کی بدنیتی کا غماز ہے۔ قوم پُر امن احتجاج کے لیے تیار ہو جائے!!!