Media outlets all around the world are talking about Trump because he was almost assassinated.
But unfortunately, when the issue relates to Palestine and the children of Palestine, the media is not even talking about or showing you 1% of what is happening to us. https://t.co/AhIiJz1jY1
جب ہم کہتے تھے کہ سرکار بے شک بچے اور خواتین تحریک انصاف کی ہیں مگر ان پر ظلم نہ کریں تو کسی کو سمجھ نہیں آئی،اب پولیس کے منہ کو خون لگ گیا ہے ان کے نزدیک جرائم پیشہ لوگ،خواتین اور بچے ایک برابر ہیں کیونکہ پوچھنے والا کوئی نہیں۔لاہور میں خاتون کو 12 سال پرانے دھمکیاں دینے کے مبینہ مقدمے میں اسکی کمسن بیٹی سمیت حوالات میں بند کردیا گیا،پولیس کے لیے اب خواتین اور بچوں سے یہ سب کرنا معمول بن گیا ہے۔
جیل سے عمران خان کا اپنے خاندانی ذرائع سے عوام کیلئے پیغام:
جب پانچ اگست کو مجھے اٹک جیل میں قید کیا گیا تھا تو پہلے چند روز میرے لئے خاصے مشکل تھے۔ سونے کیلئے میرے پاس بستر نہیں تھا اور مجھے فرش پہ لیٹنا پڑتا تھا جہاں دن کے وقت کیڑے مکوڑے اور رات کو مچھر ہوتے تھے۔ لیکن اب میں اس میں ایڈجسٹ ہوگیا ہوں۔
آج کے عمران خان میں اور اُس عمران خان میں جسے پانچ اگست کے روز قید کیا گیا تھا، زمین آ��مان کا فرق ہے۔ میں آج روحانی، ذہنی اور جسمانی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ م��بوط اور طاقتور ہوں کیونکہ جیل کی تنہائی میں مجھے قرآنِ پاک کا بغور مطالعہ کرنے کا موقع ملا جس نے میرے ایمان کو مزید مستحکم کیا۔ اور قرانِ پاک کے ساتھ ساتھ میں دیگر کتب کا مطالعہ بھی کررہا ہوں اور اپنی سیاسی زندگی کے گذشتہ چند سالوں کے واقعات پہ غور بھی کررہا ہوں۔
یہ لوگ مجھے جس جیل میں بھی رکھیں، جیسے حالات میں بھی رکھیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور نہ ہی میرے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان ہونا ہے۔ میں عوام کے حقِ حاکمیت اور آئینِ پاکستان کی بنیادی ترین شرط، صاف شفاف الیکشن، کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ جو لوگ مجھے کہ رہے ہیں کہ آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں انکو میراایک ہی جواب ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے اور میں اپنی دھرتی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔
جہاں تک سائفر مقدمے کا تعلق ہے، یہ مقدمہ سابق آرمی چیف جرنیل باجوہ، ڈونلڈ لو کو بچانے کیلئے گھڑا گیا ہے۔ ملک کا منتخب وزیراعظم تو میں تھا، جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر غداری تو میرے ساتھ کی گئی اور آج مجھ پہ مقدمہ اسلئے قائم کیا گیا کہ میں نے پاکستانی عوام کو، جو کہ اس ملک کے اصل حاکم ہیں، اس غداری کی خبر دی۔
مجھے اگر کسی چیز کی تکلیف ہے تو اُن کارکنان، خصوصاً خواتین کارکنان، کی اسیری کی تکلیف ہے جنہیں طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا چند افراد نے اپنی انا کی تسکین کیلئے کئی ماہ سے قید کیا ہوا ہے۔ میری عدلیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے کارکنان کو رہائی دلائی جائے ۔
آخر میں, آپ نے ہمت نہیں ہارنی۔ آپ ثابت قدمی سے ڈٹے رہیں۔ یہ آزمائش کا وقت ختم ہو کر رہے گا کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ "ہر مشکل کیساتھ آسانی ہے"۔ آپ ہر فورم پہ اس غیر منتخب حکمران ٹولے اور انکے سہولتکاروں کیخلاف آواز اُٹھاتے رہیں اور ملک میں صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے رہیں۔
میں پیشنگوئی کررہا ہوں کہ جس دن بھی الیکشن ہوا، انشاءاللہ پاکستانی عوام کروڑوں کی تعداد میں نکلیں گے اور تحریکِ انصاف کو ووٹ ڈال کر لندن پلان والوں کو شکست دیں گے۔ یہ لوگ جتنی مرضی دھاندلی کرلیں، انکا مقدر صرف اور صرف شکست ہے۔
پاکستان زندہ باد
جو کام بھائی عمران ریاض کے ساتھ کیا گیا ہے پاکستان کی بیٹی اصلی “صنف آہن” ربیعہ باجوہ نے کیا جواب دیا ہے کہ شاید کسی کو شرم آ جائے ۔۔
کیا شرم کا کوئی چانس ہے ؟
https://t.co/mEdVM5poSb
عمران ریاض خان تو خیریت سے واپس آگیا-
اب بربریت کا شکار خواتین قیدی کی رھائی کے لئے بھرپور کوشش ھوگی-
ساری حدیں ھی پار ھو گئیں- انکی رھائی میں آنے والے ھر رکاوٹ کو ھر صورت دور کیا جائے گا-
اپنی آواز اور زور سے بلند کریں- عدالتوں کو قانون نافذ کرتے ھوئے انکو رھا کر��ا ھوگا
اللہ کے خاص فضل، کرم و رحمت سے اپنے شہزادے کو پھر لے آیا ھوں-
مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر مؤثر سر عام آئین و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا- 🙏
ناقابل بیان حالات کے باوجود اللہ رب العزت نے یہ بہترین دن دکھایا اس وقت صرف بے پناہ شکر-
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
آج ایک ایسی خبر ہے جو میڈیا آپکو نہیں بتا رہا اور الفاظ میرا بھی ساتھ نہیں دے رہے
آج فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے لئے منتقل کئے گئے 17 افراد کو اُنکی فیملیز سے ملوایا گیا، ملاقات پنڈی کے ایک ہال میں ہوئی ۔جب ملاقات ہو رہی تھی تو 17 کے 17 افراد کے رونے کی آوازیں آسمان چِیر رہی تھیں، گویا عرش ہلا رہی تھیں ہر شخص کے آنسو یہ چیخ چیخ کر بیان کر رہے تھے کہ اُن پر کس قدر ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور غیر ان��انی سلوک کیا جا رہا ہے
20 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد فیملیز کے تاثرات تو بتانے قابل ہی نہیں ہیں
یاد رہے عمر عطا بندیال نے فوجی عدالتوں والے کیس میں کہا تھا کہ مجھے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں آتا تب تک کسی فرد کا ٹرائل فوجی عدالت میں نہیں ہوگا
مگر افسوس آج 17 بےگناہ اور پرامن احتجاج کرنے والے پاکستانیوں پے فوجی عدالتوں کے نام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جبکہ منظور پشتین اور محسن داوڑ جیسے اصل غدار آنکھوں کا تارا بنے ہیں 💔
میڈیا کے منہ میں نوٹوں کی بوریاں بھری گئی ہیں وہ آپ کو نہیں دکھائے گا ۔۔
مگر عوام سڑکوں پر ہے اور پرامن احتجاج پاکستان کے عوام کا آئینی حق ہے
۔۔
“یزید کل بھی ناکام تھا آج بھی ناکام ہے اور قیامت تک ناکام رہے گا انشااللہ”