یہ پاکستان کے قومی شناختی کارڈ کا نمونہ ہے جس میں بار کوڈ اور چپ موجود ہیں۔ لیکن بینکس اور سرکاری ادارے آپ سے فوٹو اسٹیٹ طلب کرتے ہیں۔
جو کہ ذاتی شناخت کے حوالے سے خطرناک بھی ہے اور عوام کی شدید خجالت بھی۔
اسے استعمال نہیں کرنا تو یہ تماشا بند کریں
میں جرنیلوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وردی پہن کر اور سونے کے بلے لگا کر اگر اپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ پ پاکستان کو خوبصورت وطن بنا سکیں گے،اسٹیبلشمنٹ ،پاکستان کی متکبر بیوروکریسی ، پاکستان کے مفاد پرست طبقے اورسیاست دانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اب آپ کے بس میں پاکستان کی خوشحالی نہیں ہے اب تم راستے سے ہٹ جاؤ ہم انشاءاللہ پاکستان کو اللہ کے فضل و کرم سے ایک خوشحال اور مستحکم سرزمین بنائیں گے ۔
اپنی ناکامی کو تسلیم کرو تم اداروں کی قوت کو غلط استعمال کر رہے ہو اور تمہارے غلط روش اور غلط حکمرانی کے نتیجے میں آج پاکستان میں قدم قدم پر اضطراب ہے ۔خون بہہ رہا ہے ، حقوق سلب ہو رہے ہیں ،قوموں کے وسائل پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔
جمعیت علماء ہر صوبے کے عوام کے حقوق کا علم بلند رکھے ہوئے ہے ۔ہم صوبائی حقوق کے علمبردار ہیں ۔اور ہمارا نعرہ یہی ہے کہ صوبہ سندھ کے وسائل پر ان کے عوام اوران کے بچوں کا حق ہے ۔کسی کے باپ کو بھی ان وسائل پر جبرا قبضے کا حق نہیں ۔اگر سندھ کے وسائل پر جبرا قبضہ کیا گیا تو تحریک بھی اٹھے گی،فضل الرحمان آگے ہوگا اور سندھی عوام ساتھ ہونگے ۔
عصر حاضر کی شہرہ آفاق شخصیت، تقابل ادیان میں جن کا طوطی چار دانگ عالم میں بولتا ہے، محترم جناب ڈاکٹر ذاکر نائک صاحب، قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن زید مجدہ کے ہاں آمد کے موقعے پر یادگار عکس بندی...
@MoulanaOfficial@drzakiranaik
عرب ممالک کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ اسرائیل عرب دنیا اور پورے خلیج تک اپنی جنگ کو وسعت دینا چاہتا ہے، اب مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں رہا، اس وقت اگر عرب دنیا خاموش رہتی ہے اور وہ عملی طور پر ایک مشترکہ دفاعی نظام نہیں بناتی تو یہ آگ پورے عرب دنیا کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، اس لیے سب کو ہوشیار رہنا چاہیے الرٹ ہو جانا چاہیے باہمی رابطوں کی طرف ہمیں جانا چاہیے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ میں جو پرائم منسٹر نے تقریر کی ہے میرے خیال میں پہلی مرتبہ پاکستان نے کچھ اس حوالے سے اپنی زندگی کا ثبوت دیا ہے کہ ہم بھی زندہ ہیں اور بات کر سکتے ہیں، تو اچھا ہے کہ ہم اسلامی دنیا میں اس حوالے سے میں سوچتا ہوں کہ اس کی قیادت جو ہے پاکستان، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور مصر یہ پانچ ممالک جو ہیں اس پوزیشن میں ہیں کہ اگر ان کا گروپ بن جائے اور اسلامی دنیا کو وہ اکٹھا کریں تو ہم ایک کمانڈ کے تحت جو اسلامی دنیا کا عرب دنیا کا دفاع کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب کو منظم ہونا ہوگا حسن نصر اللہ جو ہے یہ ایک دوسری بڑی قربانی ہے اسماعیل ہنیہ کے بعد اور ایک بہت بڑا ایک ٹارگٹ ہے جو اسرائیل نے اِچیو کیا ہے اور جس سے یقیناً اعصابی طور پر ان کے حوصلے بلند ہو سکتے ہیں، تو ہمیں اپنے حوصلے ہارنے نہیں چاہیے اللہ پر ہمیں توکل کرنا ہے جہاد جاری رہے گا اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک ان شاءاللہ العزیز یہ جہاد جاری رہے گا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ
باقی نہیں رہی ہے، نبوّت تمام شد
آقائے دو جہاںؐ پہ رسالت تمام شد
اب انؐ کے بعد دین کوئی معتبر نہیں
آقاؐ پہ سارا دین، شریعت تمام شد
ماشاءاللہ لاہور عاشقانِ رسول ﷺ سے بھر چکا ہے ۔ حق تعالیٰ یہ اجتماع پوری امت کے لئے باعثِ خیر فرمائے، آمین
#یوم_الفتح_گولڈن_جوبلی
مینار پاکستان میں ابابیلوں کا اپنے قائد کا تاریخی اور مثالی استقبال
یقینا مینار پاکستان کی فضاؤں نے ایسے پرکیف مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے ۔۔۔۔۔
#7sep_goldenjubilee#یوم_الفتح_گولڈن_جوبلی