وہ قید میں بھی حوصلوں کا آفتاب ہے
مرشد کا ہر خیال ہی اک انقلاب ہے!
زنجیرِ وقت اس کے ارادے نہ باندھ سکی
اس کے یقین میں عزمِ بے حساب ہے!
خاموش لب سہی، مگر آواز زندہ ہے
ہر دھڑکنِ وطن میں اسی کا خطاب ہے!
تاریخ جھک کے لکھے گی اس کی استقامت
مرشد کی داستان وفا کا نصاب ہے!
علی رضا 🖋️
السلام علیکم
جمعہ مبارک
یا اللہ میرے کپتان میرے لیڈر کی مدد فرما آمین
یا اللہ تیرے پیارے حبیب کے صدقے کے میرے لیڈر کو پابند سلاسل سے جلد از جلد رہائی نصیب فرما آمین اپنی امان میں رکھنا آمین
#ہمارا_لیڈر_صرف_خان#ReleaseImranKhan
منافق تو وہ لوگ (گروہ) ہوتے ہیں جو دوسروں پر ان تقاضوں (معیارات) کا اطلاق کرتے رہتے ہیں جو وہ خود اپنے لیے قبول کرنے سے ہمیشہ انکاری رہتے ہیں۔
#FreeKhanFreePakistan#ShiftKhanToHospitalNow
خدا کا خوف انسان کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ گھوڑے کے لیے لگام ضروری ہے ۔ اللہ کے سوا ہمارا کوئی بھی محافظ نہیں ہے ۔ جبکہ انسان ہی انسان کا بدترین دشمن ہے۔
#FreeKhanFreePakistan
یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ غیر سنجیدہ، جذباتی، غیر منظم اور ظاہری و باطنی نظم و ضبط سے محروم لوگ زندگی کے کسی بھی میدان میں حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔
اپنی نسلوں کی تربیت کیجیے، انہیں نظم و ضبط، ذمہ داری اور سنجیدگی کا شعور دیجیے۔ اپنی زندگی کو اپنے لیے، اپنے خاندان اور اپنے چاہنے والوں کے لیے آسان بنائیے۔
خود بھی ایک منظم زندگی گزاریے اور دنیا و انسانیت کے لیے فائدہ مند انسان بنیے۔
کیونکہ ایک بہتر انسان بننا ہی انسانی عظمت اور معراج ہے۔
#FreeKhanFreePakistan
کسی انسان کو قائل کرنے کا بہترین طریقہ یہ نہیں کہ اسے اپنی بات منوائی جائے، بلکہ یہ ہے کہ اسے اپنی بات خود سمجھنے کا موقع دیا جائے۔
#FreeKhanFreePakistan