@Nawa_e_Khayal صحراؤں میں سب خرچ ہوئی عمر کی پونجی
سو پشت سے مجنوں کا گھرانا بھی نہیں تھا
ہر شخص نے لوٹا مجھے حق اپنا سمجھ کر
ہر چند کہ میں قومی خزانہ بھی نہیں تھا
ناز مظفر آبادی
کوئی تحفہ ترے لائق نہیں پاتا ہے، حسینؑ
ہاتھ خالی ترے دربار میں آتا ہے، حسینؑ
میر انیس
توحید کے موضوع پر اس سے زیادہ مؤثر اور والہانہ شعر کہنا آسان نہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میر انیس نے یہ عظیم مضمون عین اس مقام پر باندھا ہے جہاں مرثیہ اپنے مصائب کی انتہائی منزل میں ہوتا ہے۔
@aliza_n313 عرشِ بریں کے تاروں پہ پانی بند ہے
ساقیِ کوثر کے بچوں پہ پانی بند ہے
مشک و علم اٹھانے والوں پہ پانی بند ہے
ساقیِ کوثر کے بچوں پہ پانی بند
ہے
معصوم اور بے زبانوں پہ پانی بند ہے
ساقیِ کوثر کے بچوں پہ پانی بند ہے
@Hijrzada01@As26230Mangrio@GAM4ru گفتگو کرتا ہے کیا خاموش کیا ہے گفتگو
ہے جستجو ہے جستجو ہے جستجو ہے جستجو
وہم و عقل اپنی اٹھاوے یار سے ہو آشنا
ہے کو بکو ہے کو بکو ہے کو بکو ہے کو بکو
جو کہ ہے تنزیہ کیا تشبیہ سے کچھ فرق ہے
ہے ہو بہو ہے ہو بہو ہے ہو بہو ہے ہو بہو
#اردو_زبان
@0_Wany بھول جاؤں میں ادا کیسے اس ہرجائی کی
جس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
یاد جب اس کی چلی آئی مری راہوں میں
لاج رکھ لی ہے اسی نے میری تنہائی کی
دوڑ جاتی ہے لہر سی میرے دل کے اندر
یاد جب آتی ہے اس شوخ کی انگڑائی کی
#اردو_زبان