"سب سے بڑا ظلم سود ہے، اس کے خلاف آواز اٹھانا اقامتِ دین ہے!"
قیامِ پاکستان کے وقت 3 ارب کا قرض آج 100 ٹریلین روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔
قوم سود کی مد میں 27 ہزار ارب روپے بھر چکی ہے!
پاکستان کا ہر بچہ پیدا ہوتے ہی 8 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔
قومی بجٹ کا 45% سے 50% حصہ صرف سود کی ادائیگی میں ضائع ہو رہا ہے۔
سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف کھلی جنگ ہے۔ اس سودی نظام سے نجات ہی ملک کی حقیقی آزادی ہے!
— عنایت اللہ خان (امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی)
#RibaFreePakistan #JamaatEIslami #SayNoToInterest
آج باجوڑ میں ہونے والی خونریزی نے مجھے ایک پرانا واقعہ یاد دلا دیا جب یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خلیل نے ایک حکومتی وزیر اور عمران خان کی موجودگی میں بتایا کہ کس طرح باجوڑ میں بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا تھا اور انکے بیٹے کی ٹانگیں کاٹنی پڑ گئیں پندرہ بیس سال سے وہاں حالات جوں کے توں ہیں
اسلام اباد میں جمیعت علماء اسلام پاکستان کا مرکزی مجلس شوری کا اجلاس حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی امارت میں جاری ہے اجلاس میں مرکزی ارکان شوری کی شرکت
کچھ بڑا ہونے والا ہے
Who is behind the persistent online trolling and alleged character assassination of JUI-F and its chief, Maulana Fazlur Rehman? The question deserves serious scrutiny. If public resources are being used for political propaganda, transparency and accountability must follow.
جےیوآئی سندھ
#آمروں_کے_غلام_حکمران #مقتدرہ_کے_سیاہ_چیلے #سرخی_پاوڈر_برگیڈ #ناکام_ریاستی_پروپیگنڈہ #معدنیات_فروش
تین سال میں 18 لاکھ پڑھے لکھے افراد پاکستان چھوڑ کر چلے گئے جنہوں نے ابھی نہیں چھوڑا انکے لئے بھی ایسے حالات پید کئے جا رہے ہیں وہ بھی یہ ملک چھوڑ جائیں
ہمیں کہا جاتا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہم لڑ رہے ہیں میں کہتا ہوں ٹھیک ہے آپ لڑ رہے ہیں میں نے کب انکار کیا،لیکن جمعیۃ علماء اسلام کے ڈھائی سو علماء کرام اور کارکن اس تمام بحران میں شہید ہو چکے ہیں، کس قیمت پر؟ صرف اسی قیمت پر کہ ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،علماء کرام کی قربانیاں اسی لئے ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کی سزا ہمیں مل رہی ہے۔
مجھ سے آپ کا مطالبہ ہے کہ میرے قربانیوں کی قدر کرو میں آپ کی قربانیوں کی قدر کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن میرے شہداء کی قدر کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے؟
آپ کا سپاہی شہید ہوتا ہے تو میں اس کے لئے رو رہا ہوں، لیکن جب میرا کارکن شہید ہوتا ہے تو آپ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ہوتی ہے، تمہاری آنکھوں میں آنسو کا ایک قطرہ بھی نہیں آتا، ہم آپ کو اس وطن کا شہری سمجھتے ہیں آپ ہمیں کوئی بیگانہ سمجھ رہے ہیں، تعاون ہو معاونت ہو یہ دو طرفہ ہوتا ہے، جمعیۃ علماء اسلام ایک سیاسی جدوجہد ہے،یہ کوئی اسٹیبلیشمنٹ کی بنائی ہوئی جماعت نہیں ہے کہ آج بن جائے اور کل اقتدار تک پہنچ جائے، ہم نے وہ جماعتیں دیکھی ہیں جو ایک دن بنتی ہے اور ہفتے کے بعد اقتدار تک پہنچ جاتی ہیں، 80 سال کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں جمعیۃ علماء اسلام قائم ہے۔
میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان کی سب سے بڑی عوامی قوت ہے ، کسی پارٹی کے پاس بیک وقت اتنے لوگ جمع کرنے کی قوت نہیں ہے جو آج جمعیۃ علماء اسلام کے پاس موجود ہے۔
یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پربراہ راست حملے جاری۔ریاض ایئرپورٹ پر لگاتار2دن میزائل حملے، ایک پاکستانی سمیت 13 افراد جاں بحق،سیکڑوں زخمی۔ ایئر پورٹ 17 اکتوبر تک بند،700 سے زائد پروازیں منسوخ ۔ عمرہ زائرین اور دیگر مسافرحملے کی زد میں کیسے آئے؟ خوفناک مناظر۔۔
پاکستان میں کہیں بھی اگر کوئی قانونی اور جائز حکومت تھی جو عوام کے ووٹوں سے آئی تھی، جس نے دہشت گردی نہیں کی تھی اور پیسے کا استعمال نہیں کیا تھا، تو وہ خیبر پختونخوا کی حکومت تھی۔
اب جن بنیادوں پر انہوں نے وہاں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا ہے، وہ آپ کو معلوم ہے۔ آپ کو پتہ ہے کہ آدھے بلوچستان میں ریاستی رٹ نہیں ہے، فوج کی عملداری نہیں ہے، اور ملیشیا کی عملداری نہیں ہے، لیکن وہاں آپ گورنر راج نہیں لگاتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کا وزیر اعلیٰ آپ کا لاڈلا ہے، اور وہاں جو کچھ بھی لوٹا جا رہا ہے اس میں آپ برابر کے حصہ دار ہیں۔
محمود خان اچکزئی
@MKAchakzaiPKMAP
#چلو_پشاور_کی_طرف
گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کو سیاسی شہید بنانے کی سعادت پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی!
عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی
#گورنر_راج_نامنظور
ناظمہ ویمن ونگ جماعتِ اسلامی کراچی محترمہ جاوداں فہیم نے
بچوں کے دلوں میں حریت، شجاعت اور مسئلہ فلسطین کی آگاہی بیدار کرنے والی شاندار کارٹون اینیمیشن سیریز " *Yahya — The Lion of Aqsa*
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر، وہ تاریخ جو کبھی نہیں بھلائ جاسکتی۔
3 سال پہلے اہلِ غزہ کے غیور نوجوانوں نے اسرائیلی غاصبوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔ انہی بہادروں کی قربانیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جماعت اسلامی کراچی نے ہماری نئی نسل کے لیے ایک عظیم تحفہ تیار کیا ہے۔
یہ صرف ایک کارٹون نہیں، بلکہ ہماری جین زی کو یہ بتانے کی کوشش ہے کہ قبلہ اول کیا ہے؟ اہلِ فلسطین کی جدوجہد کیا ہے؟
فلسطین کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہمارا ہے ، اسرائیل کا قبضہ ناجائز اور غاصبانہ ہے!
آج آخری دن، بروز اتوار فیملی کے ساتھ اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں
#NeverForgetGaza
#Yaha_TheLionOfAqsa
#YahyaSinwar
#Gaza
صرف چار سال پہلے جب ٹحریک انصاف سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی دھمکیاں دے رہی تھی تو بلاول صاحب سوشل میڈیا پر گورنر راج کے خلاف نظمیں پوسٹ کرتے تھے اب انہوں نے خود خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگوا دیا ہے
🔴 جماعت اسلامی کا اہم فیصلہ، لانگ مارچ پھر سے شروع ہوگا!
ملتان سے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے معاملے پر کل مشاورت ہوگی۔ مشاورت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ عوامی حقوق کی تحریک کے اگلے مرحلے پر سب کی نظریں مرکوز!
#لیوی_بھتہ_نامنظور