یہ ظلم ، فرعونیت اور لسانیات ہے۔
غریب اور مزدور کاروں کو اس لئے گرفتار کرنا کہ یہ پشتون ہے ، یہ انتہائی خطرناک اور ناقابل برداشت ہیں،
گولیاں بھی پشتونوں پر چلائی گئیں اور اب پشتونوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جارہا ہے جیسے وہ پاکستانی ہے ہی نہیں۔ ظلم کی انتہا اندھیر نگری مضبوط اعصاب کی مالک ایمان مزاری بھی رو آبدیدہ ہو گئی۔
اس مشکل وقت میں ہمارے پشتون بھائیوں کیساتھ کھڑے ہونے پر ایمان مزاری @ImaanZHazir آپ کا بہت بہت شکریہ،
سوشل میڈیا کو رفتار اور سیاست پی کے پر پابندیوں کے خلاف بولنا پڑے گا۔ ایک ایک کر کے سب کی آواز بند نہیں کی جا سکتی۔ میری ٹیم UN اور دوسرے واچ ڈاگز کو اس بارے لکھ رہے ہیں۔
@raftardotcom@siasatpk
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام:
میرے پاکستانیو!! میں نے جتنا ہو سکا ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی دی، اور انشاء اللہ خون کے آخری قطرے تک آپ کی حقیقی آزادی کے لیے لڑتا رہوں گا۔ لیکن یہ جنگ صرف عمران خان کی نہیں، پوری قوم کی ہے۔ اگر ہم آج اس ظلم و ستم کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو ہماری آئیندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی- جمہور کی طاقت سے ظلم کے نظام کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے، انشاء اللہ۔ آج میں احتجاج کی فائنل کال دے رہا ہوں۔ 24 نومبر کو آپ سب نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے 10 سال کیلئے غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا دیا گیا ہے۔ ملک میں بوگس پارلیمنٹ، بوگس وزیراعظم، بوگس صدر اور بوگس جمہوریت ہے۔ اس وقت جنرل مشرف سے زیادہ خوفناک ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔ قانون کی بالادستی جمہوریت ازادی اور ملک کے مستقبل کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اپنے سہولت کاروں کی مدد سے مینڈیٹ چوری کر کے ملک پر قابض مافیا کے زیر انتظام جاری فسطائیت کے نظام، آئین و قانون اور عدلیہ پر مسلسل حملوں، ہمارے بے گناہ لوگوں کو زندان میں میں ڈالنے والی جعلی حکومت کو بتانا ہو گا کہ قوم کو یہ سب نامنظور ہے۔
24 نومبر کے احتجاج کی قیادت تحریک انصاف لیڈرشپ کرے گی۔ میں نے پارٹی رہنماؤں کو جامع احتجاجی پلان دے دیا ہے۔ میں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، احتجاج کو لیڈ کرنے اور ختم کرنے کا اختیار اس کمیٹی کے پاس ہوگا۔ مذاکرات جب کرنے ہونگے جس سے بھی کرنے ہوں گے، ہینڈلرز جس کسی کو آگے کریں گے ہماری کمیٹی ان سے مذاکرات کرے گی-
میں اپنی پارٹی قیادت کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ احتجاج کی جامع منصوبہ بندی کریں اور اپنے حلقے کے لوگوں کو اس کے حوالے سے مکمل آگہی دے کر ایک بھرپور لیکن پرامن احتجاج کے لیے تیار کریں۔
جہاں یہ احتجاج پارٹی لیڈرز، ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، ناظمین، اور صوبائی و مقامی تنظیموں کا امتحان ہے، وہیں یہ ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے عام آدمی کا بھی امتحان ہے۔ میں ہر طبقے بشمول اپنے کاروباری طبقے، سول سوسائٹی، قانونی برادری، کسانوں، ریڑھی بانوں، تنخواہ دار طبقے سے کہتا ہوں کہ اسلام آباد پہنچیں۔ میرے نوجوان اور طلباء، جن کا مستقبل بالخصوص داؤ پر ہے، ان کو یہ ہدایت دینا چاہتا ہوں کہ آپ نے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی میرا یہ پیغام ہے کہ قوم کے مستقبل کی خاطر دنیا بھر میں احتجاج کا حصہ بنیں اور پارٹی کی فنڈنگ میں بھی بھرپور حصہ لیں-
مجھے اپنی قوم پر مکمل بھروسہ ہے اور میں یہ پیشنگوئی کر رہا ہوں کہ 24 نومبر کو پورا پاکستان اسلام آباد پہنچے گا اور عوام کا سمندر ہر رکاوٹ اور کنٹینر کو بہا لے جائے گا۔ اس دن یک زبان ہو کر پوری قوم کے یہی مطالبات ہوں گے:
- چھبیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دے کر آئین کو اپنی پرانی حالت میں بحال کیا جائے
- چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی
- بغیر ٹرائل گرفتار سیاسی قیدیوں کی رہائی
میرے پاکستانیو، اب کی بار ہم نے اپنے مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں لوٹنا”
سب جانتے ہیں کہ عمران خان کو پہلے بھی فتنہ قرار دے کر قتل کی کوشش کی گئی تھی۔ آج پھر عمران خان کے بقول انکی جان خطرے میں ہے۔ عمران خان پنجاب حکومت کی جیل میں قید ہیں جہاں انکی فیملی اور پارٹی کے مطابق انکے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے اور ایسے میں جعلی وزیر اعلی پنجاب کی دھمکی کو بالکل نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، تحریک انصاف اور عمران خان کی فیملی کو فوراً اعلی عدلیہ سے رجوع کرنا چاہیئے۔
"اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں کہتے ہیں کہ میں تمہارے ایمان کو بار بار آزماؤں گا، جب انسان مشکل وقت سے نکل جاتا ہے تو اس کا ایمان اور بھی مظبوط ہو جاتا ہے"
#ضروری_صرف_خان_کی_رہائی
بڑا آسان سا حل ہے۔۔اس جگہ کی جیو فینسنگ کریں جن لوگوں نے حملہ کیا انکو الٹا لٹکائیں۔۔۔اگر جیو فینسنگ ناں ہوئی۔۔۔یہ لوگ قابل گرفت ناں ہوئے تو سمجھ جائیے گا کہ سکرپٹ رائیٹر بہت ماٹھا ہے۔۔۔