بدترین پولیس گردی کے باوجود مادرِ سیالکوٹ ریحانہ ڈار اور روبا عمر ڈار، عمران خان کی رہائی، قانون و آئین کی بالادستی، شدید مہنگائی، معاشی عدم استحکام اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیے کچہری چوک سیالکوٹ پہنچ گئیں۔
#زندان_ٹوٹے_گا_خان_چھوٹے_گا
اہم خبر 🚨
ہمارے یہ “محافظ” آنسو گیس شیل گنز اٹھائے ڈار ہاؤس سیالکوٹ کے باہر پہنچ چکے ہیں۔
ایسے دندناتے پھر رہے ہیں جیسے کسی دہشتگرد آپریشن پر آئے ہوں۔
او خدا کے بندو!
کچھ تو شرم کرو…
یہ ایک سیاسی کارکن کا گھر ہے، کوئی جنگ کا میدان نہیں۔
سائفر کے ذریعے رجیم چینج کرکے عمران خان کو ہٹانے کے بعد تقریباً چار سال ہونے کو ہیں، مگر آج بھی ہر احتجاجی کال پر قیدی وینیں، لاٹھیاں اٹھائے اہلکار، گھروں اور دفتروں کی چادر و چار دیواری پامال کرنے، گرفتاریاں کرنے اور ظلم و جبر ڈھانے پہنچ جاتے ہیں۔ فارم 47 کی پیداوار صرف اپنے آقاؤں کے احکامات کی تعمیل میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔
میرے گھر کی بہوؤں اور پوتیوں تک کو گھروں میں قید کر رکھا ہے۔ یہ کیسا خوف ہے ایک نظریے سے؟ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے، خواتین کو ہراساں کرکے اور گھروں کو جیل بنا کر شاید یہ سمجھا جا رہا ہے کہ آوازیں دب جائیں گی، مگر تاریخ گواہ ہے کہ ظلم جتنا بڑھتا ہے، مزاحمت اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے۔
سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر اس ملک اور قوم کو کس نہج پر لے جانا چاہتے ہیں؟
جتنی فسطائیت ڈھانی تھی، ڈھا کر دیکھ لی۔ ظلم، جبر، بربریت، گرفتاریاں، گولیاں، گھروں کی بے حرمتی — سب کچھ آزما لیا۔ مگر کیا ان سب ہتھکنڈوں سے عمران خان کے لیے عوام کی محبت ختم کر سکے؟ ہرگز نہیں۔
#زندان_ٹوٹے_گا_خان_چھوٹے_گا
#سائفر_ایک_حقیقت
آج پاکستان تحریک انصاف کے قیام کو 30 سال مکمل ہو گئے۔ یہ صرف ایک جماعت کا یومِ تاسیس نہیں، بلکہ ایک نظریے، ایک جدوجہد اور ایک خواب کی داستان ہے جس کا آغاز عمران خان نے ایک انصاف پر مبنی، خوددار اور مضبوط پاکستان کے لیے کیا تھا۔
30 سال پہلے ایک شخص کھڑا ہوا، نہ اقتدار تھا، نہ وسائل… مگر ایک سچا وژن تھا۔ ایک ایسا پاکستان جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو، جہاں کرپشن کا خاتمہ ہو اور عوام کو عزت اور انصاف ملے۔
آج وہی لیڈر نا حق قید میں ہے… مگر اُس کا نظریہ قید نہیں ہو سکا۔
جسم کو قید کیا جا سکتا ہے، سوچ کو نہیں۔ عمران خان کو جیل میں ڈال کر یہ سمجھا گیا کہ تحریک رک جائے گی، مگر آج یہ تحریک پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔
یہ 30 سال گواہ ہیں کہ یہ صرف سیاست نہیں، یہ ایک مشن ہے۔ ایک ایسی جدوجہد جس میں قربانیاں بھی ہیں، آزمائشیں بھی، جبر بھی… مگر حوصلہ آج بھی بلند ہے۔
ہر مشکل کے باوجود عوام نے ثابت کیا کہ وہ سچ، انصاف اور خودداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہمیں فخر ہے کہ ہم اُس تحریک کا حصہ ہیں جس نے قوم کو جگایا، خوف کے بت توڑے اور حق کے لیے کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔
انشاءاللہ وہ دن قریب ہے جب عمران خان سرخرو ہو کر باہر آئیں گے اور پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف کو 30واں یومِ تاسیس مبارک۔
یہ قافلہ رکے گا نہیں… یہ جدوجہد جھکے گی نہیں۔
#PTIFoundationDay
عمران خان کی آنکھوں کی وہ روشنی جو اللہ تعالیٰ نے عطا کی ہے، اگر کسی نے ظلم، غفلت یا سازش کے ذریعے اس پر حملہ کیا تو وہ صرف ایک انسان پر نہیں بلکہ اللہ کی نعمت پر ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے۔
اور یاد رکھیں:
ظلم وقتی طور پر چھپ سکتا ہے، مگر اس کا انجام کبھی نہیں چھپتا۔
جو لوگ ایک انسان کی صحت، بینائی اور زندگی سے کھیل رہے ہیں، وہ سمجھ لیں کہ اللہ کا عذاب نہ میڈیا دیکھتا ہے، نہ عدالت، نہ اقتدار — وہ سیدھا دل اور ضمیر پر گرتا ہے، اور پوری دنیا اس کا انجام دیکھتی ہے۔
#ComeToStreetsForKhan
#WhatAreTheyHiding
شکریہ بہادر بیٹے شہریار آفریدی
ان یادگار الفاظ کو ہمیشہ دل سے یاد رکھوں گی
صرف میں اور میرے بیٹے اور میری پوتی نہیں بلکہ ہمارے خاندان کی آنے والی نسل بھی اس ملک کی سلامتی اور عمران خان کے نظریے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی انشاءللہ
ٹیم سینٹرل پنجاب کی ہدایت پر محترمہ ریحانہ ڈار صاحبہ (این اے 71) اور محترمہ روبہ عمر ڈار صاحبہ (پی پی 46) سٹی صدر سیالکوٹ میاں اعجاز جاوید اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اڈیالہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔
#اڈیالہ_پہنچو_خان_کی_خاطر#چلو_چلو_اڈیالہ_چلو
سندھ کے بہادر عوام نے آج واقعی تاریخ رقم کر دی ہے۔
جو مناظر اس وقت دیکھنے کو مل رہے ہیں وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
ہر طرف عمران خان زندہ باد اور پی ٹی آئی زندہ باد کے نعروں کی گونج ہے۔
یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جبر اور گرفتاریوں کے باوجود عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکالی جا سکتی۔
یہ ایک نظریہ ہے، ایک تحریک ہے اور ایک زندہ حقیقت ہے جو آج سندھ کی سڑکوں پر نظر آ رہی ہے۔
میرا عمران خان سے وعدہ ہے کہ میں آخری قطرۂ خون تک اس جدوجہد کو جاری رکھوں گی۔ اگر مجھے اس راہِ حق میں شہادت بھی نصیب ہو گئی تو یہ میری سب سے بڑی خوش نصیبی ہوگی۔
#خان_کی_کال_پر_عوامی_ریفرنڈم#انقلاب_کی_للکار_پشاور_سے