میں جناب اختر جان مینگل صاحب کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ جب عطا اللہ مینگل صاحب نے ارشاد احمد حقانی صاحب کے ساتھ خط و کتابت شروع کی، اُس وقت میں فرسٹ ایئر میں تھا اور مجھے اُس وقت سیاست کی اتنی سمجھ نہیں تھی۔ میں جنگ اخبار میں ارشاد احمد حقانی کا وہ کالم پڑھتا تھا، جس میں آپ کے والد صاحب کا جواب در جواب ہوتا تھا۔ اُس وقت مجھے بلوچستان کے مسائل کا پورا ادراک بھی ہوا اور ان کی سمجھ بھی آئی۔ انہوں نے مختلف تجاویز اور پروپوزلز دیے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آج بھی اُن تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے تو وہ بہت قیمتی ثابت ہوں گی۔ آپ کے بھائی کے ساتھ جو ہوا، اُس پر انتہائی افسوس ہے۔ اُن کی حکومت کا دورانیہ بہت مختصر تھا، لیکن انہوں نے جو اقدامات کیے، وہ سب کے سامنے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں کو زیادہ سنا جائے اور آپ کی بات کو زیادہ اہمیت دی جائے۔
#عہدوفا_27ستمبر
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ
🔹"تو 50 ایم این اے اور تقریباً 20، 22 سینیٹر ان کو پھر بھی چاہئیں۔ تو کہا یہ جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کو تہدید دی جائے گی، پی ٹی آئی کو لالچ دی جائے گی کہ ہم تمہارے ساتھ کوئی ڈیل کرتے ہیں، تم آؤ اور یہ ترمیم کر دو جس سے صوبے کا حق چھین لیا جائے۔ تو میں یہ سوال کرتا ہوں اپنے آپ سے، اپنی پارٹی سے، اور مجھے یقین ہے عمران خان کا جواب کیا ہوگا۔ عمران خان سے ملاقات اسی لیے ہماری نہیں کرائی جا رہی کہ عمران خان کی دو ٹوک آواز، دو ٹوک رائے اس حوالے سے سامنے نہ آئے منظر پر۔
🔹مجھے یقین ہے عمران خان یہ کہے گا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھیوں کے حق کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ان کی ایما پر ہم صوبوں کا حق چھین لیں یا حق چھیننے میں معاونت کریں، یہ اصول کی بات ہے۔
73 کا آئین اتفاقِ رائے سے بنا تھا،
🔹اس میں ہماری تاریخ کے محترم ترین اکابرین سردار عطاء اللہ مینگل، خیر بخش مری، یہ سب شامل تھے، مولانا مفتی محمود۔ آج اس آئین کو اگر یہ جعلی اسمبلیاں چھیڑتی ہیں تو پاکستان تحریک انصاف ہرگز اس کا ساتھ نہیں دے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کا یہ واضح مؤقف ہے کہ یہ جعلی اسمبلیاں نہ 26ویں آئینی ترمیم کرنے کا استحقاق رکھتی تھیں، نہ 27ویں آئینی ترمیم کرنے کا استحقاق رکھتی تھیں۔
کراچی: سردار عطاء اللہ مینگل کی سیاسی جدوجہد اور جمہوری خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
جمعیت علماء اسلام حقوق کی جدوجہد میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، علامہ راشد محمود سومرو
مفتی محمودؒ نے سردار عطاء اللہ مینگل کی حکومت ختم کیے جانے پر اقتدار کی کرسی کو لات ماری اور ان کے ساتھ کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دیا،
جے یو آئی اور مینگل خاندان کی قربتوں اور رفاقت کا سفر آج کا نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو
کراچی () جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل اور قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا، سندھ ہو یا پنجاب، آزاد کشمیر ہو یا گلگت بلتستان، جب تک عوام کو ان کے حقوق نہیں ملتے، وسائل ان پر خرچ نہیں ہوتے اور عوام کے وسائل عوام کی مرضی کے مطابق استعمال نہیں ہوتے، حقوق کی جدوجہد اور مزاحمت کا سفر جاری رہے گا، جمعیت علماء اسلام اس جدوجہد میں عوام کے ساتھ شریک رہے گی۔
وہ کراچی پریس کلب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بزرگ بلوچ رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ان کے ہمراہ جےیوآئی کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان اور میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سواتی بھی سیمنار میں شریک تھے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ آج کے اس پروگرام میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب نے شریک ہونا تھا، تاہم اپنی مصروفیات کے باعث وہ پروگرام میں شریک نہیں ہوسکے۔ انہوں نے سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام ساتھیوں کے سامنے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شرکت نہ کرسکنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باتیں بہت ساری ہوچکی ہیں اور بہت ساری باتیں ابھی ہونی ہیں۔ انہوں نے اپنی حالیہ سیاسی و تنظیمی مصروفیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارہ دن سے وہ مسلسل مختلف گاؤں، دیہات اور شہروں کا دورہ کر رہے ہیں اور آج جب وہ حاضرین سے خطاب کر رہے ہیں تو یہ ان بارہ دنوں کے دوران ان کا سڑسٹھواں پروگرام ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے لوگ بھی اسی طرح اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں جس طرح بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم سردار عطاء اللہ خان مینگل کی برسی میں شریک ہیں، ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کر رہے ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد، سیاسی تحریک اور قومی و عوامی خدمات کا ذکر کر رہے ہیں، تاہم جمعیت علماء اسلام اور سردار عطاء اللہ خان مینگل و سردار اختر جان مینگل کے درمیان قربتوں اور رفاقت کا سفر بھی کوئی نیا نہیں بلکہ ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ حضرات کو یاد ہوگا کہ جب سردار عطاء اللہ خان مینگل کی نو ماہ کی حکومت ختم کی گئی اور انہیں وزیراعلیٰ کی کرسی سے زبردستی ہٹایا گیا تو پورے ملک میں اکیلے مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ تھے جنہوں نے اقتدار کی کرسی کو لات ماری اور سردار عطاء اللہ خان مینگل کے ساتھ کھڑے ہوئے، حتیٰ کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا۔
قائد سندھ نے کہا کہ یہ محبتوں، رفاقتوں، عوام کی خدمت، آئین و قانون کی بالادستی اور پارلیمان میں عوامی نمائندوں کو بٹھانے کی جدوجہد کا سفر کوئی نیا نہیں ہے۔ ہر کوئی اپنی تاریخ لکھ رہا ہے اور تاریخ لکھی جارہی ہے۔
انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ آج اس بات کا وعدہ اور عہد کرتے ہیں کہ بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا، سندھ ہو یا پنجاب، آزاد کشمیر ہو یا گلگت بلتستان، جب تک وہاں کے عوام کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے، وسائل ان پر خرچ نہیں ہوں گے اور عوام کے حقوق و وسائل عوام کی مرضی کے مطابق استعمال نہیں ہوں گے، تب تک مزاحمت اور حقوق کی جدوجہد کا یہ سفر جاری رہے گا اور جمعیت علماء اسلام اس مزاحمتی سفر میں شریک رہے گی۔
صوبوں اور وسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ معدنیات اور وسائل پر قبضے کے حوالے سے جو باتیں ہورہی ہیں، وہ اس سے اتفاق کرتے ہیں، تاہم ان لوگوں سے ایک سوال ضرور پوچھنا چاہتے ہیں جو نئے صوبے بنانے کی بات کر رہے ہیں کہ پہلے سے موجود چار صوبوں کا کیا حال بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ان صوبوں میں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ کہاں میرٹ کا بول بالا ہے؟ کہاں عوام کو امن و امان دیا گیا ہے؟ کہاں لوگوں کو قتل کرنا بند کیا گیا ہے اور کہاں معصوم بچیوں کی عزت و آبرو سے کھیلنا بند کیا گیا ہے؟
We sincerely thank the #KarachiPressClub for its courageous decision to host the BNP programme commemorating the anniversary of Sardar Attaullah Mengal, and for upholding the proud legacy of press freedom.
Providing a forum to voices that are often marginalised or denied space is the true spirit of journalism and democracy.
Our special appreciation to the President @FazilJamili of @pressclubkhi and his entire team, @balocharif11 for their courage, professionalism and commitment to keeping the Press Club open to diverse political and social voices.
Press freedom means providing space even to voices with whom those in power may disagree.
Thank you for keeping that tradition alive.
ہم #کراچی_پریس_کلب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ اس نے سردار عطااللہ مینگل کی برسی کے موقع پر بی این پی کے پروگرام کی میزبانی کا جرات مندانہ فیصلہ کیا اور آزادیٔ صحافت کی قابلِ فخر روایت کو برقرار رکھا۔
ان آوازوں کو اظہار کا پلیٹ فارم فراہم کرنا جنہیں اکثر نظرانداز یا جگہ دینے سے محروم رکھا جاتا ہے، صحافت اور جمہوریت کی حقیقی روح ہے۔
ہم خصوصی طور پر صدر @FazilJamili، @pressclubkhi اور ان کی پوری ٹیم، بالخصوص @balocharif11، کی جرات، پیشہ ورانہ رویے اور اس عزم کو سراہتے ہیں کہ پریس کلب کو مختلف سیاسی اور سماجی آوازوں کے لیے کھلا رکھا جائے۔
آزادیٔ صحافت کا مطلب یہ ہے کہ ان آوازوں کو بھی جگہ دی جائے جن سے اقتدار میں موجود لوگ اختلاف کرتے ہوں۔
اس روایت کو زندہ رکھنے پر آپ سب کا شکریہ۔
مرکزی رہنماں پاکستان تحریک انصاف و سیکریٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان جناب اسد قیصر صاحب، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جناب محمود خان اچکزئی صاحب، صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی جناب فہیم خان صاحب اور ایم پی اے محمد ساجد میر نے سردار اختر جان مینگل کے والد کی برسی میں شرکت کی۔
@PTIofficial@PTIKarachi_
#صحافیوں اور #میڈیا_پریکٹیشنرز کی جانب سے #بلوچستان اور #کوئٹہ کا دورہ خوش آئند ہے اور اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
غریب ٹیکس دہندگان کے #وسائل کو مؤثر اور بامقصد طور پر استعمال کرتے ہوئے، میڈیا کے پیشہ ور افراد کو سرکاری بریفنگز سے آگے بڑھ کر کوئٹہ کے شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کا دورہ کرنے اور #عوام، #طلبہ، #اساتذہ، #ڈاکٹرز، #سول_سوسائٹی اور #سیاسی_جماعتوں سے براہِ راست ملنے کی سہولت دی جانی چاہیے۔
زندگی کے معیار، سڑکوں، چیک پوسٹوں، اسکولوں، اسپتالوں، کالجوں اور جامعات کی صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا بلوچستان کے حالات اور محرومیوں کو زیادہ گہرائی اور متوازن انداز میں سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔
محروم اور پسے ہوئے طبقات کی آوازیں دبائی نہیں، سنی اور سمجھی جانی چاہئیں۔
کچھ دن پہلے ڈاکٹر مالک نے ایک پارٹی کانفرنس میں کہاکہ ابھی بلوچ ماں بہنوں کی تشدد کے واقعات زیادہ ہونگے لیکن یہ واقعہ مالک کے اپنے ڈسٹرکٹ میں ہوا ہے ان کی پارٹی کی طرف سے اس پر انکا ردعمل کیا ہوگا اور کوئی بھی سیاست اب آسان نہیں رہی بلوچستان میں اب ہرروز محشر کا سماں ہے
آج عالمی یومِ خواندگی ہے، مگر #پاکستان میں تقریباً 28٪ بچے اسکول سے باہر ہیں، جبکہ UNICEF #بلوچستان میں یہ شرح 75٪ہے-
اور سوال صرف وسائل کی کمی کا نہیں۔ بلوچستان حکومت نے گزشتہ رمضان میں تقریباً 7 ارب روپے کے راشن ریلیف پر خرچ کیے، جبکہ صوبہ معدنی و قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی اور بڑے ترقیاتی بجٹ بھی رکھتا ہے۔
جب اربوں روپے وقتی ریلیف اور ایسے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو سکتے ہیں جن کی شفافیت ہمیشہ سوال بن جاتی ہے، تو ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب اور ہر بچے کے لیے اسکول کیوں نہیں؟ بلوچستان کو خیرات نہیں، تعلیم، شفافیت اور تعلیم کے شعبہ میں مساوات چاہیے۔
رياستي ادارن طرفان سمورين رڪاوٽن کي ٽوڙي
”سنڌ اسان جي جند“
جو ڪامياب سياسي جلسو ڪرائڻ تي سنڌين نيشنل ڪانگريس ڪراچي ڊويزن جي سموري قيادت، ڪراچي سمورن ضلعن جي قيادت ۽ سمورا قومي ڪارڪنو ۽ ڌرتي ڌڻي جس لھڻو، اسان کي اوھان تي فخر آھي.
ھڪ ئي نعرو ھي سنڌ ڌرتي اسان جو تاريخي وطن آھي، ۽ ڪراچي ان جو تخت گاھ ۽ اسان جي سر جو تاج آھي، ڪنھن جي پيءُ جي جاگير ناھي جو اسان کي پنھنجي ڌرتيءَ تي پروگرام ڪرڻ کان روڪي سگھن اسان جي جتي مرضي اتي سياسي جلسا ۽ پروگرام ڪري ڏيکارينداسين.
مرڪزي قيادت
سنڌين نيشنل ڪانگريس
بلوچستان کی مٹی آج پھر خون سے رنگین ہے۔
مردوں کے بعد اب عورتوں کی لاشیں بھی تشدد کی کہانی سناتی ہیں۔
آنکھیں نکال دی گئیں، جسم زخموں سے بھرا ہوا۔
یہ ظلم صرف جسموں پر نہیں، ایک پوری قوم کے دل پر ہے۔
کتنی ماؤں کی آہیں، کتنی بیٹیوں کی خاموشیاں اب قبروں میں دفن ہو رہی ہیں۔
کیچ سے اغواہ ہونیوالے والی خاتون کی لاش برآمد۔
07-09-2026
کل رات نامعلوم گاڑی سواروں نے تربت کے علاقے کلگ میں ایک گھر میں گھس کر تیس سالہ ماه گل زوجہ صول محمد نامی خاتون کو اغواہ کرکے ساتھ لے گئے۔ پھر آج صبح کے وقت اسکی گولیوں سے چھلنی لاش تربت یونیورسٹی کے قریب ملی ہے۔
#Turbat #Kech #Balochistan
وزیرِاعظم کا کہنا کہ پچھلے ادوار میں بلوچستان کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ہیں اور مسلوں کا حل بندوق نہیں بلکہ بات چیت ہے۔ تو وزیرِاعظم صاحب اُن زیادتیوں جن کا نہ کہ صرف آپ اعتراف کررہے ہیں آپ سے پہلے ہر حکمران نے اعتراف کے ساتھ ساتھ معافیاں بھی مانگی لیکن اُن ظلم اور زیادتیوں کا ازالہ آپ لوگوں نے مسخ شدہ لاشوں، ماؤں کی گودیں اجاڑنے ، بچوں کو یتیم کرنے، گاؤں کو جلا کر تباہ کرنے ، خواتین اور بچوں کو پابندِ سلاسل کرنا،بلوچستان کے وساحل کی لوٹ مار کے علاوہ کیا ہی کیا ہے،
بلکل ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ بندوق مسلے کا حل نہیں لیکن وزیرِاعظم صاحب کیا آپ کی توپیں آپ کے ٹینک آپ کے جیٹ طیارے گن شپ ہیلی کاپٹر آپ کے کنٹرول میں ہیں کیا آپ سمجھتے ہیں ان سے مسلے حل ہو سکیں گے یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب آپ اس وقت دے نہ سکیں لیکن اگر کبھی حزبِ اختلاف میں آئے تو تاریخ آپ سے ضرور پوچھے گی @CMShehbaz
ان تینوں #نوجوانوں کا تعلق میرے ضلع #خاران سے ہے - @BRSP_Pakistan کے تربیتی پروگرام پر #کراچی گئے تھے -
امید ہے کہ حکومت #سندھ@SindhCMHouse انکو باحفاظت منظر عام پر لانے میں اپنا کردار ادا کرے گی-
کراچی میں ایک ہی روز تین بلوچ طلبہ لاپتہ کو رینجرز نے لاپتہ کیا:
کراچی میں 23 اگست 2026 کو تین بلوچ طلبہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن کے نام زبیر بلوچ، قدیر بلوچ اور سیف الدین ہیں متعلقین کے مطابق انہیں مختلف مقامات (شاہراہِ فیصل اور سمٹ سینٹر گوہر گیٹ)سے مبینہ طور پر رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لیا جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
22 سالہ زبیر بلوچ اور 23 سالہ سیف الدین بلوچ کو مبینہ طور پر شاہراہِ فیصل، ڈرگ روڈ کے علاقے سے شام 6 بجے جبکہ 21 سالہ قدیر بلوچ کو گوہرِ گیٹ، کراچی کے قریب رات 9 بجے حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تینوں نوجوان طالب علم ہیں اور واشک و خاران سے تعلق رکھتے ہیں ان کے اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی سلامتی مقامِ حراست اور موجودہ صورتحال سے متعلق فوری معلومات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کسی بھی شہری کو قانونی کارروائی اور عدالتی نگرانی کے بغیر لاپتہ کر دینا بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا کرتا ہے۔
متعلقہ حکام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تینوں نوجوانوں کی موجودگی کے بارے میں واضح معلومات فراہم کریں اور اہلِ خانہ کو جواب دیں۔
#LyariNewsAlert
#KarachiUpdates
#karachinews