غزہ مسلمانو غزہ ! ! ! غزہ بھوک سے نڈھال ہے
غزہ شدید ترین قحط سے دوچار ہو گیا ہے ۔۔۔ غذائی اشیاء ناپید ہوتی جا رہی ہیں ۔۔۔ ایک کلو آٹا بیس ہزار روپے کا ہو چکا ہے ۔۔۔ بھوک سے بلکتے بچے سسک سسک کر دم توڑ رہے ہیں ۔۔۔ سو سے زاید امدادی اداروں نے سخت الرٹ جاری کر دیا ہے کہ غذائی قلت بڑے پیمانے پر المناک جانی حادثے کی طرف بڑھ رہی ہے ۔۔۔ امت اسلامیہ کو کہرام اٹھا دینا چاہیے ۔۔۔ اس وقت خاموشی سے بڑا جرم کوئی اور نہیں ہوگا۔
مرگ بر امریکہ
مرگ بر ازرائیل
شہباز شریف اور اس کے سرپرستوں کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے والے ٹرمپ نے پوری دنیا کے سامنے جھوٹ اور دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے تمام بین الاقوامی قوانین کو روندتے ہوئے اپنے ناجائز اولاد دہشتگرد ازرائیل کیلئے ایران پر حملہ کردیا،شہباز شریف کے امن کا پیامبر ایک اور مسلم ملک پر آگ اور بارود کی بارش برسا گیا۔امریکی دہشتگردی سے پورا عالم اسلام نشانے پر ہے ،باری باری سب کی باری،غلامی، خوشامد اور پاؤں میں پڑنے کے بجائے مسلم حکمران اور عسکری قیادت اتحاد و اتفاق سے مزاحمت اور دفاع کے راستے نکالے،
امتحان اور آزمائش کی اس گھڑی میں بہادر ایرانی قوم کے ساتھ ہوں۔
پاکستان گلوبل فری لانسنگ انڈسٹری کا اہم ترین رکن ہے، آج لاکھوں افراد فری لانسگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور سالانہ 400 ملین ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ لاتے ہیں، ہماری آئی ٹی برآمدات پہلی بار بمشکل 3 ارب ڈالرز تک پہنچی ہیں، یہ سب کامیابیاں اپنی مدد آپ کے تحت کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر ہیں، اس ماحول میں جب افراد اور ادارے اقتصادی بحران کے شکار ملک میں ڈالرز لانے کی کوشش کررہے ہیں تو انٹرنیٹ کی سست رفتار ان کے راہ کی رکاوٹ بن رہی ہے، لوگ میڈیکل رپورٹس تک نکالنے سے قاصر ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں حکومت ملک اور قوم کو کہاں لے جانا چاہتی ہے؟ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے یا سرمایہ منتقل کریں گے؟
#انٹرنیٹ_بھی_مانگےآزادی