سفینہ کشتی کو شایان علی کا منہ توڑ جواب
شایان علی آپ نے ڈگری مکمل کر لی ہے تعلیم نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا آپ پھر پروٹیسٹ کرنے آ گئے ۔
میں نے LLB کر لیا ہے آرٹیکل 10 اور 11 مجھے یہ حق دیتا ہے ! شایان
آپ پاکستاں کیوں نہیں جاتے ؟
کیونکہ میرا نام PCL میں ہے ! شایان
آپ کی وجہ سے یہ تماشے لگتے ہیں ! سفینہ
یہ تماشے نہیں یہ جمہوریت کی خوبصورتی ہے ! شایان علی ۔۔
@ImranARaja1 میری ممانی کہتی ہیں کہ جب وہ حاملہ ہوا کرتی تھیں اور چیک اَپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس جاتی تھیں تو دعا کرتی تھیں کہ ڈاکٹر پاکستانی نہ ہو، کوئی گورا ہو، کیونکہ انہیں پاکستانی ڈاکٹر سے شرم آتی تھی۔ 😭
اب اِدھر بھی مجھے کچھ ایسی ہی لاجک سمجھ آ رہی ہے۔ 😂
میں غزہ سے تعلق رکھنے والا فلسطینی صحافی ابوبکر عابد ہوں۔ میں نے نسل کشی کے ان 19 مہینوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور جھیلا ہے، اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
میں یہ پیغام کشمیری عوام کے نام بھیج رہا ہوں، جو اس وقت ناقابلِ تصور حالات سے گزر رہے ہیں۔ ا
"انگار وادی "
ذرا تصور کریں کے راولا کوٹ کے جس گھر میں آج لاشیں بچھی ہونگی اوروہاں کوئی ٹی وی پر یہ سنے کہ "فلاں فلاں حلقے کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگیے ہیں اور مسلم لیگ نون کو فتح ہوئی ہے ' پر اسی میڈیا نیوز میں اس راولا کوٹ میں گولیوں کا شکار ہونے والے سراپا احتجاج نوجوانوں کا ذکر بھی نہ ہو ' تو اس راولا کوٹ کو اس ملک کے نظام سے کیوں کر نفرت نہیں ہوگی ؟
جہاں اسی سے پچاسی فیصد آبادی نے الیکشن کا باقاعدہ بائیکاٹ کیا ہو ' وہاں میڈیا یہ خبر سنا رہا ہو کہ لوگوں کے رش کی وجہ سے پولنگ کا وقت بڑھانا پڑ گیا ' الیکشن کمشنر یہ بتا رہا ہو کہ پورا الیکشن بہت فری اینڈ فیئر ہوا جس میں عوام نے بھرپور حصہ لیا ' اس میڈیا اور نظام سے وہاں کا بچہ بچہ گھن کیوں نہیں محسوس کریگا ؟
جہاں ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے وحشی پن کی خبریں سنائی جاتی تھیں آج جب اس کشمیر نے پاکستانی سکیورٹی فورسیز کو اندھا دھند گولیاں چلاتے اور پھر نقاب پوش لوگوں کو زخمیوں اور لاشوں کو اٹھاتے لیجاتے دیکھا ہوگا تو وہ کیوں کر یہ نعرہ لگائیگا کہ "کشمیر بنے گا پاکستان "
یعنی پورا "نام نہاد " آزاد کشمیر جل رہا ہے اور اس ملک کی دو بڑی پارٹیاں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا موضوع بحث یہ ہے کہ کون فارم 47 ہے اور کون اسٹیبلیشمنٹ کا لاڈلا ہے ؟
میڈیا پڑ خبروں کا بلیک آوٹ ہے - پاکستانی میڈیا الیکشن کا بتا رہا ہے اور الجزیرہ ان الیکشنز کا ایندھن بننے والے بیس لوگوں کا بتا رہا ہے جو سکیورٹی فورسیز کے "ملکی سلامتی " والے چورن کا نشانہ بن گیے ؟
جو کشمیر اپنے حقوق کیلئے باہر نکلا ہو ' اس کو اس ملک کا وزیر دفاع بھارتی ایجنٹ اور غدار قرار دے دے ' اور پھر مطالعہ پاکستان میں اسی کشمیر کو "پاکستان کی شہ رگ " لکھا جائے ' تو اس مطالعہ پاکستان کو اپنے سلیبس میں کوئی کشمیری کیوں کر شامل کرے ؟
پاکستان کی ریاست اس اونٹ کی طرح ہے جو پہلے خیمے میں اپنا پاؤں ڈالتا ہے ' پھر سر ڈالتا اور پھر پورے خیمے میں گھس کر اس خیمے کے مقینوں کو مسافر اور بے گھر کر دیتا ہے - بلوچستان کی عورتیں اسلام آباد کی سردی میں آکر پڑ امن دھرنا دیں تو ان کی تضحیک کی جائے ' ان کو اپنے پالتو صحافیوں کے طنز کے نشتر سے مجروح کیا جائے اور پھر ان کی نمائندہ ڈاکٹر ماہرنگ کو عمر قید میں ڈالدیا جائے - کی پی کے والے جب اپنے مینڈینٹ کی چوری کیلئے اسلام آباد ڈی چوک کا رخ کریں تو ان کو سنایپرز کی گولیوں سے خاموش کروادیا جائے- نو مئی اور 26 نومبر کی آڑ میں پی ٹی ائی کے سینکڑوں ورکرز کو قیدی بنا لیا جائے - - پنجاب میں ٹی ٹی پی کے احتجاج کو مرید کے میں " آہنی " نہیں بلکہ " آتشی ہاتھوں " سے نمٹا جائے - یہ سب کر کے بھی جب اس ظلم اور بربریت کے خلاف کوئی موثر آواز نہ اٹھے تو پھر یہ اونٹ پورے خیمے میں گھس کر کشمیر کو "انگار وادی " بنادے - بس یہی ہورہا ہے - باری باری ' سب کی باری - سیٹوں پر دست و گریبان ہیں نواز اور زرداری -
وہ جو خود کو کشمیر کی بیٹی کہتی تھی کوئی iسکو بھی بتایے کہ اس کا کشمیر جل رہا ہے - اس کو الیکشن کی کیمپین کیلئے بسوں کی ضرورت نہی بلکہ اس وقت ایمبولینسوں کی ضرورت ہے ' ڈاکٹروں کی ضرورت ہے جو کم سے کم مرنے والوں کا وقت پر پوسٹ مارٹم کرکے رپورٹ ہی بنادیں ' اس سے پہلے کے سب مرنے والے گمشدہ افراد بن جائیں - کوئی زرداری اور بلاول کو بتایے کہ کشمیر کو اس وقت کسی بے نظیر انکم سپورٹ کی ضرورت نہی بلکہ اس بات کی ضرورت ہے کہ ان کے گھروں کے واحد کفیلوں کو یوں نہ مارا جائے کہ وہ خاندان اس بے نظیر سپورٹ پروگرام کے محتاج ہی کیوں بنیں -
کوئی مولانا فضل ارحمن کو بھی بتایے کہ جلسے کرنے کی ضرورت قصور میں نہیں میر پور میں ہے جہاں آج آگ اسی ہائبرڈ نظام نے لگائی ہے جس کی داغ بیل میں مولانا کا پورا آشیوار شامل تھا - یہ وقت گزر جائیگا ' یہ نظام ' یہ سیاستدان ' یہ جرنیل ' یہ جج ' یہ صحافی یہ سب بھی گزر جائیںگے لیکن یہ مناظر دیکھ کر کشمیریوں کے دل میں جو چنگاری اٹھی ہے ' وہ ہمیشہ سلگتی رہیگی اور مستقبل میں ایک اور ڈرامہ "انگاری وادی " بنے گا بس فرق یہ ہوگا کہ اس میں وادی پونچھ یا وانڈی پورا نہی بلکہ کوٹلی اور راولا کوٹ ہوگی اور اس میں انگار کا ذمہ دار کوئی "کرنل رام لال " نہی ہوگا-
قلم کی جسارت وقاص نواز
----------------------------------------------------