رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس نے اپنے (مسلمان) بھائی کی غیر موجودگی میں اُس کی غیبت نہ ہونے دی (یعنی اُس کی عزت کا دفاع کیا)، تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ قیامت کے دن اسے جہنم کی آگ سے آزاد فرما دے۔"
(جامع ترمذی: 1931، مسند احمد؛ مشکوٰۃ المصابیح: 4981)
اللہ تعالیٰ ہمیں غیبت سے بچنے
مدنی پھول
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
" *علم وہ نہیں جو صرف یاد کر لیا جائے، بلکہ علم وہ ہے جو انسان کو نفع پہنچائے اور اس کے عمل میں نظر آئے۔"*
اللہ کریم آپ کے علمِ نافع، عملِ صالح اور اخلاص میں برکتیں عطا فرمائے۔
آمین بجاہِ النبی الامین ﷺ
مشکلیں کبھی بڑی نہیں ہوتیں، ہمارا رب سب سے بڑا ہے۔ جب بندہ صبر، یقین اور توکل کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو کٹھن راستے آسان ہو جاتے ہیں اور منزل قریب ہوتی ہے۔
یا اللہ ہمیں صبر، توکل اور ہر حال میں اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرما۔
آمین بجاہ النبی الامین
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"اے لوگو! سلام کو پھیلاؤ، کھانا کھلاؤ..."
(سنن ترمذی: 2485،
ایک اور روایت میں ہے:
"بہترین اسلام یہ ہے کہ تم کھانا کھلاؤ..."
(صحیح بخاری: 12، صحیح مسلم: 39)
اللہ کریم ہمیں سلام کو عام کرنے، محتاجوں اور ناداروں کو کھانا کھلانے اور
ایک اور مرتبہ خوارج امام ابو حنیفہؒ کے پاس مناظرہ کرنے آئے، کیونکہ انہیں معلوم ہو چکا تھا کہ آپ اہلِ قبلہ میں سے کسی کو گناہ کی وجہ سے کافر قرار نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا:
“مسجد کے دروازے پر دو جنازے پڑے ہیں:
ایک اُس شخص کا جس نے شراب پی یہاں تک کہ اسی میں ڈوب کر مر گیا
1/9
مدنی پھول
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:تین دعائیں ایسی ہیں جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں:مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور باپ کی اپنے بیٹے کے خلاف بد دعا جامع ترمذی: 1905
اللہ کریم ہمیں ظلم سے بچنے، والدین کی خدمت کرنے اور دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین- ﷺ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے،
اور حضرت حسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی رسول اللہ ﷺ سے مشابہت رکھتے تھے۔"
(بخاری: 3748، 3752؛ ترمذی: 3776؛ مشکوٰۃ)
مدنی پھول
*دھڑکنیں " احساسات" سے چلتی ہیں ، احسانات" سے نہیں*
*جس سے رشتہ رکھیں"احساس"کا رکھیں ، ناکہ " احسان " کا*
اللہ کریم ہم سب کو اپنے فضل و کرم سے نوازے
آمین بجاہ النبی الامین
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
یا اللہ! ہمیں حق کو پہچاننے اور اس پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرما، اور ہمیں اس جماعت میں شامل فرما جو ہمیشہ حق پر قائم رہتی ہے۔
آمین یا رب العالمین،
بجاہِ سید المرسلین ﷺ
حدیثِ مبارکہ
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
“میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر قائم (اور غالب) رہے گی، انہیں چھوڑ دینے والے یا ان کی مخالفت کرنے والے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے، یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آ جائے اور وہ اسی حال پر ہوں گے۔”
صحیح مسلم ۱۹۲۰
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس نے صبح (فجر) کی نماز ادا کی وہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری (حفاظت، امان، ضمانت، پناہ) میں آ گیا۔"
(صحیح مسلم: 1493)
اللہ تعالیٰ ہمیں پابندی کے ساتھ فجر کی نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں اپنی حفاظت اور امان میں رکھے
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جس نے صبح (فجر) کی نماز ادا کی وہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری (حفاظت، امان، ضمانت، پناہ) میں آ گیا۔"
(صحیح مسلم: 1493)
اللہ تعالیٰ ہمیں پابندی کے ساتھ فجر کی نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں اپنی حفاظت اور امان میں رکھے
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
فرمانِ آخری نبی صلی اللّہ علیہ وسلم:
*جنت میں اہلِ جنت کو کسی شے پر حسرت نہ ہوگی سواۓ اُس گھڑی کے جس میں وہ ذکرِ الٰہی نہ کرسکے۔*
(کنزالعمال ج1-1802)
اللہ عزوجل
اپنا ذکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین بجاہ النبی الامین
صلی اللّہ علیہ والہ وسلم
🌸 مدنی پھول 🌸
جو شخص اپنی غلطیوں کو شکست نہیں بلکہ سبق سمجھتا ہے، وہ ہر ٹھوکر کے بعد پہلے سے بہتر اٹھتا ہے۔
ایسے لوگ گر کر بکھرتے نہیں، بلکہ نکھرتے ہیں!
کیونکہ سیکھنے والا انسان وقت کے ساتھ پختہ ہو جاتا ہے... اور یاد رکھیں!