سنو !!!!
مسکرایا کرو کیونکہ...!!
غموں کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
آنکھوں کی چمک چھین لیں.....!!
سو دل سے مسکراؤ....!!
کیونکہ...!!
تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے....🫀
والد کا سایہ تو اس گھنے درخت کی طرح ہوتا ہے🎋
جو خود تپتی دھوپ سہتا ہے مگر اپنے بچوں کو ہمیشہ ٹھنڈی چھاؤں میں رکھتا ہے۔🧒🩷
ان کی کمی کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔✨
غلط جگہ پر،
اگر آپ اپنا بہترین بھی پیش کریں،
تب بھی وہ (ناقدروں کے لیے) کبھی کافی نہیں ہوگا!
جبکہ صحیح جگہ پر،
آپ کا محض موجود ہونا ہی،
قابلِ ستائش اور خوشی کا باعث ہوتا ہے۔۔۔!!🩶
مُوسٰیؑ ڈوبے نہیں ، حالانکہ وہ اپنی کمزوری کی اِنْتہا پر تھے۔ فرعون غرق ہوگیا حالانکہ وہ طاقت کی اِنتہا پر تھا۔ بھروسہ اسباب پر نہیں بلکہ مُسَبِّب الاسباب پر ہونا چاہیے...!!
ممکن نہیں کہ ساتھ نبھائیں تمام عمر
ممکن بھی کس طرح ہو کہ دونوں ذہین ہیں
میں ان دنوں بہت سے مسائل میں ہوان گھِرا
تو نے بچھڑنا ہے تو یہ دن بہترین ہیں ۔۔🥀🍂
خیر ۔۔۔
جب تک آپکے ہاتھوں سے خیر نکلتی رہے اللہ آپکے ساتھ خیر کا معاملہ رکھتا ہے ۔ خیر نکالنے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنی بساط سے بڑھ کے چھلانگیں لگائیں ۔۔۔
کسی غریب کو پیٹ بھر کھانا کھلا دیں ۔۔۔
کسی کا تن ڈھانپ دیں
کسی پیاسے راہگیر کو پانی ۔۔۔
کسی مسافر کو حاجت کی سہولت ۔۔
کسی ضرورت مند کو قرضِ حسنہ ۔۔
کسی مانگنے والے کو اچھا پرخلوص مشورہ ۔۔
پرندوں کو بلا تعطل دانہ پانی ۔۔
کسی کو بلا حسد مبارک باد ۔۔
دو لوگوں کے درمیان نکاح کا وسیلہ بننا ۔۔
یہ سب بنا کسی خرچ کے چھوٹے چھوٹے اعمال و صدقات ہیں جو آپکی زندگی آسانیوں سے بھر دیتے ہیں ۔