الحمدللہ آج فیصل آباد میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق پنجاب کے بارہ ھزار مدارس کے تقریبا گیارہ ہزار مہتمم حضرات کا بے مثال اجتماع منعقد ھوا جس میں مدارس کے تنظیمی تعلیمی اور روحانی امور پر سیر حاصل گفتگو ھوئی اور انکے معیار کو اسلاف کے مزاج ومذاق کے مطابق بنانے اور روحانی تربیت کے خصوصی اھتمام پر زور دیاگیا تمام شرکاء نے مدارس کی آزادی اور خود مختاری کے لئے اپنی قیادت پر پرجوش انداز میں کھڑے ھوکر مکمل اعتماد کااظہار کیا