بلیک_میلنگ
خدانخواستہ اگر کسی خاتون نے اپنی ذاتی (صاف ستھری ناقابلِ اعتراض) تصویریں کسی دوست /کزن / کلاس فیلوز کے ساتھ یا کسی کلوزڈ گروپ میں شئیر کیں اور وہاں سے کسی بلیک میلر نے اٹھا کر AI کی مدد سے انہیں فحش تصاویر میں کنورٹ کر دیا تو اس واردات سے خود کو محفوظ کرنے کے لیے،
آپ اپنی اصل تصاویر اور ایڈٹ شدہ Morphed تصویریں ایک ویب سائٹ stop ncii org پر پوسٹ کر کے تمام تصاویر انٹرنیٹ سے Delete کروا سکتے ہیں،
ہوگا یہ کہ اگر بلیک میلر کسی بھی قسم کے فائدے کے لیے آپ کو Morphed تصویریں وائرل کرنے کی دھمکیاں دے اور خدانخواستہ پوسٹ کر بھی دے.
تو آپ نے مذکورہ ویب سائٹ پر جا کر دونوں تصاویر (یعنی اصل اور Morphed) کو اس ویب سائٹ پر موجود Create a case کے آپشن میں جا کر پوسٹ کر دینا ہے،
ویب سائٹ آپ سے ان تصاویر کے بارے میں کچھ بنیادی معلومات حاصل کرے گی اور ویریفیکیشن کرکے تمام Morphed تصویروں کو انٹرنیٹ پر جہاں جہاں بھی یہ شئیر/ پوسٹ ہوئی ہیں وہاں سے ڈیلیٹ کر دے گی.
ان معاملات میں ہر صورت گھر والوں کو اعتماد میں لیں اور سائبر کرائم میں رپورٹ کریں. یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہrepost کریں.
تم کتنے مضبوط ہو۔۔!!
یہ تبھی جان پاؤ گے
جب تک تم اسے معاف نہیں کرتے
جو
نہ تو معذرت کرتا
نہ غلطیاں قبول کرتا۔
مندمل ہونے کا یہ ہرگز مطلب نہیں
کہ
گھاؤ ختم ہو گیا۔
مگر یہ کہ
اب وہ تمہاری زندگی پر اثر انداز نہیں ہو گا۔
بھول جاؤ
اس لیے نہیں کہ بھولنا چاہیے
مگر
اپنے ذہنی سکون کے لیے۔
میں ریاضی دان نہیں ہوں۔۔!!
ورنہ سارا حساب جانتا
کہ
کون سی چیز کو کیا کہتے
اور
اسکا دورانیہ کیسے ماپتے ہیں۔
میں تو ایک عام سا انسان ہوں۔
جس کے پاس
اکثریت کی طرح روایتی تعلیم ہے۔
میں یہ قطعاً نہیں جانتا
کہ
دو سیکنڈ کے بیچ وقفہ کتنا ہوتا
مگر
اس وقفے میں بھی
میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔
محبت کسی ایسے شخص کی تلاش نہیں کرتی کہ جس کے ساتھ رہا جائے محبت تو ایسے شخص کو تلاش کرتی ہے کہ جس کے بغیر نہ رہا جائے
لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے ”جی! زندہ رہے تو پھر ملیں گے“ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان سے مل کر لگتا ہے ”ملتے رہے تو زندہ رہیں گے“💙🥀
فرق ہے۔۔!!
مرے اور تمہارے بیچ اک فرق ہے۔
تم اپنی اداسی میں دروازہ بند رکھتی ہو۔
میں وہ دروازہ توڑ کر گھس جاتا ہوں
کہ
تمہاری اداسی دور
اور
تمہارے چہرے پہ مسکراہٹ لا دوں۔
مگر
مری اداسی میں
میں دروازے کھول دیتا ہوں۔
تب
لوگ
ہوا
آندھی
پرندے
سانپ
بارش
سب کچھ اندر آ جاتا۔
سواۓ تمہارے۔