اسلام آباد :3 جون ، 2026.
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلوے میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی.
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت، ریلوے اسٹیشنز کی بہتری کے لیے قابل ستائش کام کیا ہے. ریلوے کی طویل المدتی اور پائیدار ترقی کے لیے فریٹ سروس میں سرمایہ کاری اور میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل، ریلوے کی پالیسی ترجیحات ہونی چاہے۔ عالمی معیار کی فریٹ سروس سے صنعتی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی کے ساتھ ساتھ، ریلوے کی سالانہ آمدن میں قابل قدر اضافہ ممکن ہے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے جاری میگا منصوبوں میں مالی، اور ادارہ جاتی انتظامات کی پیشگی منظوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تعطل اور تاخیر سے بچا جا سکے ۔ پاکستان ریلوے کے میگا پروجیکٹس بالخصوص ایم ایل 1، ایم ایل 3 اور تھر کول ریل منصوبہ کی جلد تکمیل کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت باہمی تعاون سے کام کریں۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ میگا پروجیکٹس کی معیاری اور بروقت تکمیل سے تعمیری لاگت میں کمی اور قیمتی سرمایہ بچایا جا سکتا ہے۔ آئندہ بجٹ میں ریلوے کے میگا منصوبوں کے لیے بجٹ فراہمی یقینی بنائی جاۓ گی۔ تمام جاری منصوبوں میں عالمی معیار اور انتظامی شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر براۓ ریلوے میں محمد حنیف عباسی اور سیکرٹری ریلوے کی جانب سے اقدامات اور منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ فریٹ سروس میں اصلاحاتی اقدامات کی بدولت اس سال جون تک 40 ارب تک کی تاریخی آمدن متوقع ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر براۓ ریلوے محمد حنیف عباسی،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ،وفاقی وزیر براۓ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔
لاہور: 29مئی، 2026
*عید کے تیسرے دن عوام کے لئے تحفہ*
*وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے*۔
عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم
پچھلے ھفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لئے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا اور پبلک/گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لئے فیول پر سبسڈی دی ۔
جب دنیا میں تیل کا بد ترین بحران تھا، اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے 130 روپے سے زائد کی سبسڈی دے کر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکا گیا اور سبسڈی کی مد میں بھی عوام کو ریلیف مہیا کیا گیا۔