چکوال کے دوست انور بی بی کا خاندان تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں۔۔!!
انور بی بی کا کہنا ہے کہ وہ تقریبا دس سال کی تھی جب گھر سے بچھڑ گئی تھی۔چکوال سے کراچی مومن آباد شفٹ ہوئے تھے۔ والدہ فوت ہوئی تھی۔بہن بھائی چھوٹے تھے۔کوئی سنبھالنے والا نہیں تھا۔ بڑے بھائی کی شادی ہوگئی تو میں بھائی کےپاس رہتی تھی۔ بھائی کی ڈانٹ سے ڈر کر میں گھر سے نکل کر ٹرین اسٹیشن پہنچ گئی کہ وہاں سے گاوں جاکر پھوپھی کے پاس رہونگی, پھوپھی بہت پیار کرتی تھی۔
لیکن ٹرین نکل گئی تھی اور لوگوں نے کمسنی کی وجہ سے روک لیا کہ غلط ہاتھوں میں چلی جائےگی۔
مجھے پولیس کے حوالے کر��یا،پولیس نے مجھے گھر بھیجنے کا کہا لیکن میں نے ان سے کہا کہ بھائی مجھے مارےگا دل میں بھائی کا خوف تھا۔
پولیس نے عارضی طور پر ایک شیلٹر جانے کا کہا میں وہاں جمع ہوگئی۔
تین سال بعد میں شیلٹر سے کسی طرح نکل گئی ایک فیملی نے مجھے رکھ لیا، میری شادی کروادی۔
ابھی میرے بچے ہیں۔شوہر چھوڑ چکا ہے۔
مجھے میرے بھائی اور بہن بہت یاد آتے ہیں۔خدارا کے لئے مجھے اپنوں سے ملائیں
انور بی بی کے والد کا نام غلام رسول ہے،والدہ فاطمہ فوت ہوچکی تھی۔
بھائیوں کے نام عاشق حسین،ساجد حسین،اور عابد حسین اور ایک بہن سمیرا کے نام یاد ہیں۔
دادے کا نام کرم الہی اور چچا نذیر دوسرا حاجی فیض رس��ل۔
ایڈریس:چکوال،چوا سیدن شاہ، گاؤں ڈنڈوٹ ۔
سال 1997 میں کراچی میں اپنے گھر سے نکلی تھی۔
انور بی بی کی داستان مکمل ہم لکھنے سے فیصل الحال قاصر ہیں۔اللہ کسی دشمن کو بھی اس طرح کے دن نا دکھائے۔
آپ نے اگر کسی بے بس اور مظلوم انسان کی دعا لیکر اپنا بیڑا پار کروانا ہو تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اسکے اپنے مل گئے اور وہ ایکسپٹ کرنے کو تیار ہوجائیں تو بہت ساری دعائیں آپکے حق میں کرےگی جو ان شاءاللہ رد نہیں ہونگیں۔
کسی بھی اطلاع کے لیے نیچے درج نمبر پر رابطہ کریں۔
+923162529829
27 june 2026
#waliullahmaroof
جہلم سے پنڈدادنخان 130 کلومیٹر سڑک کا منصوبہ چھ سال سے پڑا ہوا ہے پچھلے ایک ڈیڑھ سال میں کچھ کام للہ پنڈ دادنخان سڑک پر ہوا ہے لیکن اب بھی اس کے علاؤہ بہت رہتا ہے چار ماہ سے اس سڑک پر کام بند پڑا ہے لاکھوں لوگ مصری م��ڑ سے جلالپور شریف کام بندش سے متاثر ہو رہے ہیں ایک کلپ میں آپ دیکھیں کیسے پتھر کے زمانے میں یہ علاقہ پہنچا ہوا ہے پنجاب حکومت @GovtofPunjabPK @CMComplaintCell اس کے لئے کچھ کرے لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اربوں روپے جہاں میٹرو پر لگ رہا ہے یہ بھی عوامی سہولت کا منصوبہ ہے اس طرف بھی @BilalAKayani توجہ دیں
جہلم میں آنے والے سے شدید زلزلے سے جلالپور شریف اور گردونواح کے گاؤں دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ایک بچہ دیوار گرنے سے جان کی بازی ہار گیا درجنوں زخمی ، پورے علاقے میں۔ اکثر گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں کچھ دیواریں چھتیں گر گئیں
اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے آمین
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے علاقے جہلم گردونواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، زلزلے کی زمین میں گہرائی 12 کلومیٹر تھی مرکز جہلم سے 58 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا
تشویشناک خبر : تھوڑی دیر قبل جہلم میں ہمارے گاؤں میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس نے در و دیوار ہلا کر دئیے اب یہ مقامی طور پر کچھ ہوا یا کچھ اور ہے اس کا تعین نہیں ہو سکا
یہ ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کا (نام) سپورٹس کمپلیکس ہے ذرا حالت ملاحظہ کریں کسی طرف سے سپورٹس کمپلیکس معلوم ہو رہا ہے ؟ خستہ حالی کی وجہ مناسب دیکھ بھال کا نا ہونا بھی ہے اراضی موجود ہے پنجاب حکومت کچھ توجہ دے اس کو اسی شکل میں بحال کریں تاکہ لگے کہ یہ سپورٹس کمپلیکس ہی ہے تاکہ اس علاقے کے نوجوان صحت مند سرگرمیوں کے اس کو استعمال کر سکیں