روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہے
چاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے
ایک دیوانہ مسافر ہے مری آنکھوں میں
وقت بے وقت ٹھہر جاتا ہے چل پڑتا ہے
اپنی تعبیر کے چکر میں مرا جاگتا خواب
روز سورج کی طرح گھر سے نکل پڑتا ہے
روز پتھر کی حمایت میں غزل لکھتے ہیں
روز شیشوں سے کوئی کام نکل پڑتا ہے
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلو
دھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
راحت اندوری
#تم_تک
پِچھلی راتی تیز ھَوا
سارے شہر وِچ پِھردی رَئی
زھر ، قہر ، دا کوئی وظیفہ
چارے پاسے کردی رئی
میں تے بُوھا بند ای رَکھیا
اپنیں پُورے زور دے نال
پتہ نئی کی گُزری ھووے
میرے جَئے کسے ھور دے نال
"#طارق_عزیز"
#اردو
راہ آسان ہوگئی ہوگی
جان پہچان ہوگئی ہوگی
پھرپلٹ کرنگہ نہیں آئی
ان پہ قربان ہوگئی ہوگی
تیری زلفوں کوچھیڑتی تھی صبا
خودپریشان ہوگئی ہوگی
ان سےبھی چھین لوگےیاداپنی
جن کاایمان ہوگئی ہوگی
موت سےتیرےدردمندوں کی
مشکل آسان ہوگئی ہوگی
دل کی تسکین کاپوچھتےہیں آپ
ہاں میری جان ہوگئی ہوگی
#تم_تک
سُنو یہ چند لمحے ہیں
محبت سے بسر کر لو
عین ممکن ہے
ہوا کے دوش پر اِک دِن
تمہیں پیغام یہ آئے
وہ جِن کی جان تھے نا تم
وہ جاں سے ہار بیٹھے ہیں
#tumtakk
"انسان تلاش ہے...... وحدت کی کثرت میں تلاش." ایک طرف سے آواز آئی.
"نہیں صاحبوانسان تضاد ہے آگ پانی کے میل سے بنا ہے.."
#راجہ_گدھ#بانوقدسیہ#اردو#اردوناول
#راجہ_گدھ
جسم کا رزق بالآخر روح کو لگتا ہےاورروح کا رزق آخرکارجسم کا حصہ ہوکررہتاہے. رزق حرام چاہےبدنی ہو یاروحی، دیوانہ پن کا باعث ہوتا ہے.
#بانوقدسیہ#اردوناول#اردو
#تم_تک
ایک جگنو ہے کہ منزل کے حوالے مانگے
ایک تتلی ہے کہ جگنو سے اُجالے مانگے
ایک وہ حشر ہے جو دل میں بپا رہتا ہے
اور اک دل ہے، زباں پر بھی جو تالے مانگے
#tumtakk