افغانستان کو اصل سزا دینی ہے تو"واخان"کے صرف 15 کلومیٹر کو کنٹرول کر لو۔۔
افغانستان کا چین سے راستہ بھی کٹ جائے گا اور
پاکستان کو روسی ریاستوں کے زریعے"ماسکو"تک زمینی راستہ بھی مل جائے گا۔
اب پھر ہمارے جوان افغانستان میں داخل ہوئے۔
پہلے بھی ان کی چیک پوسٹ
پاکستان میں شامل کی۔
سمجھ نہیں آتی کہ یہ واخان والی بات ان کو سمجھ کیوں نہیں آ رہی۔
میں عرصہ دراز سے لکھ رہا ہوں کہ اللہ کا واسطہ ہے یہ کر گزرو۔جو کہتے ہیں کہ
کبھی فوج نے ایک انچ اضافہ نہیں کیا ان کا منہ بھی ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا
ساڑھے 3 سو سکوائرکلومیٹر
پاکستان میں شامل ہو جائے گا۔اور وہ پاکستان کا اہم ترین
علاقہ ہو گا۔
چین کو بھی پاکستان سے گزر کر افغانستان میں جانا پڑے گا تو پاکستان کی جغرافیائی اہمیت"بے مثال"ہو جائے گی
واخان نایاب قدرتی دھاتوں کا منبع بھی ہے اور
ہمارے گلگت بلتستان "ہنزہ،گوجال،سست"میں رہنے والے اسماعیلی(وخی بولنے والے) لوگوں کا علاقہ بھی۔
اور
زرداری نے جو ایک بات کہی تھی جس کا مذاق اڑایا گیا تھا کہ تاجکستان سے پاکستان اتنا پانی لایا جا سکتا ہے
جتنا"انڈس واٹر ٹریٹی"کے زریعے ہم نے ہندوستان کو دے دیا،وہ پانی بھی
واخان کے زریعے"دریائے سندھ"میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
واخان۔۔کے لیے افغان طالبان اتنا لڑ بھی نہیں سکتے کیونکہ
وہ انتہائی کم آباد اور ان کے لیے مشکل ترین پہاڑی سلسلہ بھی ہے اور ویسے بھی شمالی اتحاد کے زیراثر ہے۔
اس لیے نسبتا"غیر اہم"ہے۔
اور
ہمارے لیے اتنا اہم کہ
ہماری ترقی کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔
ہمیں صرف پہاڑوں کی بلندیوں پر آتی چند سڑکوں پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
ویسے بھی
دنیا اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے کسی نے اس پر اتنی توجہ بھی نہیں دینی۔
امریکا،ایران،اسرائیل،بھارت،
روس سمیت دنیا کے کئی ممالک اپنے اپنے"قبضے"بڑھاتے جا رہے ہیں۔
ہمیں کسی نے کیا پوچھنا ہے
ویسے بھی ہماری عالمی امن کے لیے دوسری جگہ بڑی ضرورت/اہمیت ہے۔
سب آنکھیں بند ہی رکھیں گے۔
اللہ کرے۔۔
یہ باتیں سمجھ میں بھی آئیں
اور
چھوٹی موٹی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر یہ کر گزریں۔
(اسد آر چوہدری)
امریکہ کا آج رات ایران پر پھر حملہ۔۔
آبنائے ہرمز کے ساتھ متصل جنوبی ساحلی شہر سرک پر
شدید امریکی حملے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ۔۔۔ایران کی آبنائے ہرمز پر حملہ آور ہونے کی صلاحیت کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ
مزاکرات میں ایرانی پوزیشن کو کمزور کیا جا سکے۔
کیا 65 سے 70 ڈالر فی بیرل کے ریٹ پر پاکستان کو اگلے 2 سے 3 ماہ کے"فیوچر کنٹریکٹس"سعودی عرب کے ساتھ طے کر لینے چاہییں؟
پاکستان کے فیصلہ سازوں کو
بہت سنجیدگی سے اس پر سوچنا چاہیے۔
عین ممکن ہے کہ
آبنائے ہرمز پھر بند ہو جائے اور
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے دوبارہ بڑھ جائیں۔
65 ڈالر پر ریٹ لاک کیے اور
مارکیٹ نیچے گئی تو چند ڈالر کا کم فائدہ ہو گا
مگر اگر آبنائے ہرمز بند ہونے سے مارکیٹ 80۔۔90 ڈالر سے اوپر گئی تو معیشت اور عوام کو بدترین جھٹکے لگ سکتے ہیں۔
(اسد آر چوہدری)
گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جعلی ڈگریوں پر انکوائری شروع کی ! عہدے سے ہٹا دیئے گئے
پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے کرپشن پر بات کی ! مائیک بند کر دیئے گئے
صحافی سکینڈلز سامنے لائے ! نوٹسز جاری کر دیئے۔
لیکن بیانیہ یہ ہے کہ۔۔۔ اس ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں
کل سستے اداکار
(وزیراعلی) سہیل آفریدی
نے مذہب اور بالی ووڈ کو
مکس کرنے کی کوشش کی۔
کہتا ہے۔۔
ہر دور کے"یزید"کا
آخر میں"انت"ہوتا ہے😁
*اشارہ"وڈے شاہ جی"کی طرف تھا۔
فیر کیندے بوٹا گالاں کڈ دا۔
آئل کمپنینز کے مفادات کا تحفظ کرتے حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کم نہیں کیں
اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرنے سے عوام کو اچھا پیغام نہیں جا رہا۔
جب جنگ شروع ہونے پر پرانے ایک مہینے کے سٹاک پر ایک جنبش سے 55 روپے فی لٹر بڑھا کر آئل کمپنیوں کو 60 ارب کا فائدہ دیا گیا
اس وقت نا حکومت کو تکلیف ہوئی نا آئل کمپنیز کو۔
اب پرانے سٹاک کے پرانے ریٹس پر قیمتیں کم کرنے پر حکومت اور آئل کمپنیز دونوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔
یقین کریں
یہ سارے ایک جیسے ہیں۔
صرف"ماسک"مختلف پہنے ہوتے ہیں۔
(اسد آر چوہدری)
A Scottish fan chanted, "Free Palestine."
"I was a nurse in Gaza. I volunteered in Gaza. I’ve seen what happens. There is a genocide. Free Palestine."
She's a hero.
(اور کچھ نہیں کہنا صرف ریکارڈ درستگی کے لئے فقط ایک مثال دے رہا ہوں )
خان عبد الغفار خان اپنی آپ بیتی میں لکھتے ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد مجھے بلوچستان کے دور افتادہ مچھ جیل بھیجا گیا جہاں کوئی سہولت تو درکنار الٹا ہرنیا کی شدید تکلیف کے باوجود جیل کے ڈاکٹروں نے علاج سے بھی انکار کیا
میں شدید گرمی علاج سے محرومی اور تنہائی میں تڑپتا رہا!
سوئزلینڈ میں جہاں ایران/امریکہ مزاکرات ہوئے وہ جگہ(برگن سٹاک) قطر کی ملکیت ہے۔
امریکا کی درخواست تھی اسلام آباد بہت دور پڑتا ہے، کسی یورپی مُلک کا انتخاب کر لیں
ہم نے جنیوا(سوئٹزرلینڈ) کا انتخاب کر لیا
مگر پھر قطر نے درخواست کی کہ اُنکی جگہ (برگن سٹاک) میں مزاکرات رکھ لیں۔
دوست ممالک کے درمیان عمومی طور پر ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
(نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار)
خبر یہ ہے کہ
اگر ملاقات ہوگی بھی تو(اپنے لوگوں ) یعنی بیرسٹر سیف یا سلمان صفدر وغیرہ کی ہوگی
بہنوں یا پارٹی لیڈروں کی نہیں البتہ مشال یوسفزئی کے بارے نہیں معلوم !
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے اپنی جماعت کے ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کے ساتھ بد تمیزی کرتے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کر دی
پارٹی پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ اقبال آفریدی کی مسلسل نامناسب حرکتوں کی وجہ سے اسے پارٹی سے نکالا جائے
عمران نیازی کو اقتدار سے نکالے جانے کے بعد۔
جب سید عاصم منیر آرمی چیف بنے تو
عمران نیازی نے 9 مئی 2023 میں کروایا۔
اسی مہینے مئی 2023 میں
بھارتی سازش سے "پونچھ عوامی ایکشن کمیٹی"بنی۔۔جو بعد میں
"جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی"بن گئی۔۔
جو آج پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں
آپ ٹائمنگ پر غور کریں۔
کاش
وقت پر ہی اس سازش کو روک لیا گیا ہوتا۔
(اسد آر چوہدری)
Yep, must be "genuinely scary" for the Jewish residents of New York's 10th, one of the most Jewish districts in America, who voted tonight to replace a pro-genocide Jewish congressman with an anti-genocide Jewish congressman.
ایران کی تیل کی پیداوار سعودیہ سے تھوڑی سی کم اور متحدہ عرب امارات کے برابر ہے، تقریبا پنتالیس لاکھ بیرل روزانہ جب کہ عراق کے تیل کی خرید و فروخت بھی ایران ہی کنٹرول کرتا ہے جس کی پیداوار بھی پچاس لاکھ بیرل روزانہ کے لگ بھگ ہے۔ ایران کو لائسنس ملنے کے بعد یہ دو رکنی اتحاد دنیا کا سب سے بڑا تیل فراہم کرنے والی جوڑی بن کے ابھرے گا۔یوں امکان ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں خام تیل کی عالمی قیمت بیس سے چالیس ڈالر فی بیرل کے درمیان گھومتی رہے۔
ڈپٹی تجزیاتی
ٹیلی کام بل معاملے پر جس طرح قومی اسمبلی سے بغیر پڑھے قانون سازی کا پہلو ایک بار پھر ہائی لائیٹ ہوا ہے۔ اس میں پارلیمانی طریقہ کار میں تبدیلی کر کے ہر بل کو منظوری کے لیے ممبران کے سامنے پیش کرنے سے پہلے اس بل کے MCQs کا ان کو فراہم کردہ آئی پیڈز پرٹیسٹ ہو جائے۔۔۔ صرف وہ ٹیسٹ پاس کرنے والے ممبران ہی رائے شماری میں حصہ لیں۔۔۔
شاید اس طرح انہیں معلوم ہوا کرے کہ وہ جو قانون سازی کر رہے، وہ ہے کیا۔۔۔
جعلی رسید نہیں، اصل ٹیکس---پنجاب حکومت نے ٹیکس چوروں اور ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
میرج ہالز ،فوڈ چینز،کاروبار سے فارم ہاؤسز تک ہر ٹرانزیکشن کا حساب ہوگا
پنجاب حکومت کا میرج ہالز، مارکیز اور فارم ہاؤسز اور بڑے فود چینز کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے لگانے کا فیصلہ
جعلی رسیدیں دینے اور سیلز چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی
بڑے ریسٹورنٹس میں کیش وصولی کے بجائے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی کرنے پر غور
اگر دنیا کیش سے ڈیجیٹل پر جا سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ مریم نواز شریف
ٹیکس چوری پر نو ٹالرنس،کیمرے کی آنکھ بھی دیکھے گی اور ڈیجیٹل سسٹم بھی پکڑے گا-مریم نواز شریف
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ٹیکس وصولی اور سیکٹرل میپنگ کی ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
مالی سال 2026-27 کے لیے 528.5 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا کیش اکانومی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب منتقلی کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ریونیو سے متعلق اجلاس، اہم فیصلے
پنجاب ریونیو کلیکشن میں 38 فیصد اضافہ،وصولی 250 سے 346 ارب تک پہنچ گئی-بریفنگ
پی آر اے کا دائرہ کار 10 سے بڑھا کر 26 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا-بریفنگ
پی آر اے میں انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ،ٹیکس پیئر آڈٹ اور لیگل ونگ کا قیام لا جا چکا-بریفنگ
پی آر اے کی کارکردگی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اظہار اطمینان،شاباش بھی دی
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی پی آر اے میں انفورسمنٹ اور ہیومن ریسورس میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ہدایت
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی عوام میں ٹیکس آگاہی بڑھانے کے لئے پی آر اے کا میڈیا ونگ مزید موثر کرنے کی ہدایت
پی آر اے جہاں جہاں کارروائی کرے،جامع انداز میں کارروائی کی وجوہات میڈیا پر لائے-مریم نواز شریف
ایران میں تیل کی کئی سالوں سے راشننگ ہے، فی کار، فی ٹرک، یا فی موٹرسائیکل تیل کا کوٹہ مقرر ہے جس کے لئے پرمٹ ڈی سی لیول کا افسر جاری کرتا ہے اور اس سبسڈائزڈ تیل کا حقدار بنتا ہے جو بہت کم قیمت پر ایرانی حکومت اپنے عوام کو فراہم کرتی ہے، بہت سے ایرانیوں نے جعلی پرمٹ بنوا رکھے ہیں۔ وہ یہ پرمٹ سمگلروں کو بیچ دیتے ہیں اور اس کے عوض معمولی سی رقم لے کر روزمرہ زندگی کا گذارہ کرتے ہیں۔ تو گویا پاکستان اور افغانستان کو سمگل ہونے والا تیل اصلی قیمت والا ایرانی پٹرول یا ڈیزل نہیں ہوتا بلکہ یہ ایرانی حکومت کی سبسڈی چوری کر کے لایا گیا تیل ہوتا ہے جو دونوں ممالک میں ایک جرم ہے۔ اس لئے ایران جب تیل باقاعدہ بیچے گا تو وہ پوری قیمت لے گا۔ اس لئے ایرانی پٹرول یا ڈیزل سستا نہیں ہے، بلکہ چوری کا پٹرول یا ڈیزل سستا بکتا ہے۔ یہ بات سمجھنے کی ہے۔
ڈپٹی حسابی کتابی