ایک درخت سے گرنے والا ننھا سا بیج جب مناسب مٹی، پانی اور قدرتی ماحول میں اگ کر ایک نئے درخت کی شکل اختیار کرتا ہے، تو یہی قدرتی تجدیدِ جنگلات ہے۔ یہ قدرت کا خوبصورت عمل ہے جو نسل در نسل جنگلات کو زندہ، سرسبز اور مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
#naturenewsnetwork
کوہستان وائلڈ لائف ڈویژن کے علاقے اوتھر میں ایک کم عمر مادہ کشمیر مارخور اپنے ریوڑ سے بچھڑ کر گھریلو بکریوں کے جھنڈ میں شامل ہو گئی۔ مقامی کمیونٹی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارخور کو بحفاظت محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا۔
#naturenewsnetwork
نیچر نیوز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام ہونے والی آگاہی تقریب میں، بطور بانیِ نیچر نیوز نیٹ ورک میرے لیے یہ ایک خوشی اور حوصلہ افزائی کا موقع تھا جب ایوبیہ نیشنل پارک کے سب ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر نے نوجوانوں کے لیے ایک نہایت حوصلہ افزا پیغام دیا
#naturenewsnetwork
یہ یومِ آزادی 14 اگست صرف جھنڈے لگانے تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اپنے وطن کے لیے ایک ایسا تحفہ دیں جو نسلوں تک زندہ رہے۔ میں، محمد آصف، بانی نیچر نیوز نیٹ ورک، آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس 14 اگست “Say No to Flags, Choose a Tree” کے پیغام کو اپنائیں۔
#14August#Pakistan
ہم برسوں سے خاموشی کے ساتھ جنگلات، جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ آپ بھی اس مشن کا حصہ بنیں۔ کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں، اس کی حفاظت کریں، اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں۔
شدید گرمی میں جنگلی پرندوں کو پانی اور خوراک کی فراہمی نیچر نیوز نیٹ ورک کے بانی کی زندگی کا ایک خوبصورت مقصد اور جذبہ ہے۔ گھر میں پرندوں کے لیے پانی اور دانے کا انتظام کرنا نہ صرف ایک نیکی ہے بلکہ یہی نیچر نیوز نیٹ ورک کا پیغام بھی ہے کہ ہم فطرت اور اس کی مخلوق کا خیال رکھیں۔
جنگلاتی آگ سے بچاؤ کے لیے محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کی جانب سے تقسیم کیے گئے آگاہی پمفلٹس کا سڑکوں پر بکھرا ہونا ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ جب ہم جنگلات کی حفاظت کا پیغام ہی زمین پر پھینک دیں تو یہ سوال جنم لیتا ہے کہ کیا ہم واقعی اپنے جنگلات اور قدرتی وسائل کی اہمیت کو سمجھتے ہیں؟
Are you looking to build your career with WWF Pakistan, we are opening one position of unpaid Volunteer for Nature Clubs for Youth project in Sajangali, Nathiagali.
Requirements
Male & Female both are eligible
Duration 3 Months
You are invited to apply for studying Master of Science in Tropical Forestry (academic intake 2026-28) with classes starting in October 2026.
The program is taught in English language at the Technische Universität Dresden, one of the 10 German Universities of Excellence.
#Germany
Solidarity with Mother EARTH, switch off non essential equipment for one hour, Message from the President Islamic Republic of Pakistan
#پاکستان#Earth_Hour