بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہو گئے
*موسم کے ہاتھ بھیگ کے سفاک ہو گئے*
بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں
*کتنے ہی بلند و بالا شجر خاک ہو گئے*
🌧️🥀
#اسد#قومی_زبان
نور ہی نور سے مکھڑے پہ وہ نوری آنکھیں
اس کے انجیل سے چہرے پہ زبوری آنکھیں
چھوڑ آیا ہوں کسی آنکھ میں بینائی کو
اور بچا لایا ہوں چہرے پہ ادھوری آنکھیں
اس کو پہلو میں بٹھا کر اسے تکنے کا نشہ
کس قدر ہو گئی چہرے پہ ضروری آنکھیں
#اسد#قومی_زبان