ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
انجمن طلباءاسلام کے پہلے ناظم پنجاب اور اہلسنت کی تحریکوں و تنظیموں کے فکری و نظریاتی اساس کے روح رواں، نامور مصنف،
گورنمنٹ کالج لاہور کے شبعہ فلسفہ کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکڑ محمد طفیل سالک آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
یوم تشکیل انجمن کی مناسبت انجمن طلباء اسلام ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام جشن انجمن طلباء مارچ، جس میں ضلع بھر سے کارکنان انجمن نے شرکت کی۔
ریلی کی قیادت ناظم انجمن طلباء اسلام ضلع اسلام آباد جناب ثاقب بشیر گجر صاحب نے کی۔
#ati_isb#54yearsofATI#ati_pakistan#atipak
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"جو شخص يہ چاہتا ہے کہ اس کی دُعا قبول ہو اور پريشانی دور ہو اسے چاہے کہ کسی غریب اور تنگدست کی پريشانی دور کرے۔"
( المسندللامام احمد بن، الحدیث:۴۷۴۹)
ناظم ضلع اسلام آباد ثاقب بشیر، جوائنٹ سیکٹری انجینئر محمد ذیشان اور سابقہ ناظم اسلام آباد سبطین عالم نے ہمراہ مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان جناب برادرم "رمیز حسن راجہ صاحب" کے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں "سلام محسن پاکستان" ڈاکٹر عبدالقدیر خان ؒ کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت
انجمن طلباء اسلام ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام 16 اکتوبر بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب جامع مسجد انوار مصطفی سیکٹر آئی نائن فور سے
" آمدے مصطفئ مرحبا مرحبا"
مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے .
تمام عاشقان مصطفی سے شرکت کی پرزور اپیل ہے۔
پیشِ داور ہے جو عاصیوں کا وکیل
جِس کے ہاتھوں سے منظور ہو گی اپیل
جِس کا مُکھڑا ہے خُود مغفرت کی دلیل
ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
#mawlidunnabiﷺ
ناظم انجمن طلباء اسلام (ضلع اسلام آباد) برادرم ثاقب بشیر اور جوائنٹ سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام انجینئر محمد ذیشان کی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری آرام گاہ پر مصطفائی کارکنان اور سابقین انجمن طلبہ اسلام کے ہمراہ حاضری ھوئی. قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی.
#ATI_ISB
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"علماء آسمان میں ستاروں کی مثل ہیں جن کے ذریعے خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہ پائی جاتی ہے."
#HadithOfTheDay
(کنز العمال ، ۵/۶۵، الجزء العاشر، الحدیث: ۲۸۷۶۵)
وردیاں بولتے ہیں ہرکارے
پہرہ دیتے سوار پھرتے ہیں
رکھیے جیسے ہیں خانہ زاد ہیں ہم
مَول کے عیب دار پھرتے ہیں
ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں
پانچ جاتے ہیں ، چار پھرتے ہیں
بائیں رستے نہ جا مسافر سُن
مال ہے راہ مار پھرتے ہیں
کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا
تجھ سے کتے ہزار پھرتے ہیں
3/3
نعتِ رسول مقبولﷺ
وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں
تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں
جو ترے در سے یار پھرتے ہیں
در بدر یونہی خوار پھرتے ہیں
آہ کل عیش تو کیے ہم نے
آج وہ بے قرار پھرتے ہیں
ان کے ایما سے دونوں باگوں پر
خیلِ لیل و نہار پھرتے ہیں
1/3
ہر چراغِ مزار پر قدسی
کیسے پروانہ وار پھرتے ہیں
اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں
مانگتے تاجدار پھرتے ہیں
جان ہیں ، جان کیا نظر آئے
کیوں عدو گردِ غار پھرتے ہیں
پھول کیا دیکھوں میری آنکھوں میں
دشتِ طیبہ کے خار پھرتے ہیں
لاکھوں قدسی ہیں کامِ خدمت پر
لاکھوں گردِ مزار پھرتے ہیں
2/3
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے اور اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے بڑا ہے."
#HadithOfTheDay#JummaMubarak
(سنن ابن ماجہ، حدیث: 1084، ج1، ص344)