Today 160 days of illegal incarceration thru sham trial & illegal conviction order for @ImaanZHazir & @AdvHadiali Seems only children of privileged like @CMShehbaz get speedy justice. For my children there is not even slow justice in sight. Vengeance continues.
آج میرے والد کی جبری گمشدگی کو سترہ سال مکمل ہوگئے
سترہ سال پہلے آج ہی کے دن میرے والد، ڈاکٹر دین محمد بلوچ، جو ایک سیاسی لیڈر اور ایک سرکاری ڈاکٹر ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی لوگوں کی خدمت میں گزاری ہے، جنہیں 28 جون 2009 کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کر دئے گئے۔ سترہ سال گزر جانے کے باوجود آج تک نہ ہمیں ان کی زندگی کی کوئی خبر دی گئی، نہ ان کی سلامتی کا کوئی ثبوت، اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ آخر ان کا قصور کیا تھا۔
سترہ سال صرف ایک عدد نہیں، ایک پوری زندگی ہے۔ ان سترہ برسوں میں نسلیں جوان ہوگئیں، لوگوں نے تعلیم مکمل کی، اپنے خواب پور�� کیے، اپنے خاندان بسائے، اپنے کیریئر بنائے اور زندگی کے بے شمار سنگِ میل عبور کیے۔ مگر میرے گھر میں وقت سترہ سال پہلے رک گیا تھا جب میرے والد کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ ہمارے لیے کیلنڈر کے صفحات تو بدلتے رہے لیکن انتظار ختم نہ ہوا۔ ہر صبح ایک نئی امید کے ساتھ شروع ہوئی اور ہر رات ایک نئی مایوسی کے ساتھ ختم ہوئی۔
سترہ سال سے ہم ایک ایسے عذاب میں زندہ ہیں جس کی نہ کوئی مدت معلوم ہے اور نہ کوئی انجام۔ ہمیں نہ سوگ منانے کا حق ملا، نہ امید چھوڑنے کی اجازت۔ ہم زندہ بھی ہیں اور مسلسل ٹوٹ بھی رہے ہیں۔ جبری گمشدگی صرف ایک فرد کو اغوا نہیں کرتی، بلکہ پورے خاندان کو عمر بھر کی سزا سنا دیتی ہے، اور اسی سزا کو ہم جھیل رہے ہیں جو ہر دن، ہر گھنٹے اور ہر لمحے باربار دہرایا جاتا ہے۔
ان سترہ سالوں میں میں نے اپنے والد کی بازیابی کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا۔ عدالتوں سے لے کر پارلیمان تک، انسانی حقوق کے اداروں سے لے کر ہر بااثر شخصیت تک، میں نے فریاد کی، درخواستیں دیں احتجاج کیے ریلیاں نکالیں، پریس کلبوں کے سامنے ہفتوں اور مہینوں تک بیٹھی رہی، اور ہر اس شخص سے امید باندھی جو انصاف کا دعویٰ کرتا تھا۔ لیکن جواب میں ہمیں صرف مایوسی ملی، بے حسی ملی، اور مسلسل انکار ملا۔
جون کا مہینہ میرے لیے صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک زندہ زخم ہے۔ یہ وہ دن ہے جسے میں نے گزشتہ سترہ برسوں سے پریس کلبوں کے باہر احتجاج کرتے، اور ان کے اندر پریس کانفرنسوں اور سیمیناروں کے ذریعے اپنے والد کی بازیابی کی آواز بلند کرتے ہوئے گزارا ہے۔ ان برسوں میں مجھے سڑکوں پر ہراساں کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں، تشدد کا نشانہ بنایا گیا، گھسیٹا گیا، مارا پیٹا گیا اور جیلوں میں ڈالا گیا۔ لیکن ان تمام اذیتوں، تشدد، گرفتاریوں اور جبر کے باوجود میرے لیے سب سے زیادہ کربناک اور تکلیف دہ آج کا 28 جون ہے۔
آج سترہ سال میں ��ہلی بار ایسا ہوا ہے کہ میں اپنے والد کی جبری گمشدگی کے خلاف کسی پریس کلب کے سامنے احتجاج کے لیے نہیں بیٹھ سکی، کیونکہ جس پریس پریس کلب کے سامنے میں نے پچپن سے لیکن جوانی تک احتجاج کرتی رہی اسی پریس کلب کے سامنے میرے اپنے گمشدہ باپ کی تصویر کے ساتھ کھڑے ہونے پر پابندی ہے۔
وہی ریاست جس نے میرے والد کو ہم سے چھینا، آج میری آواز سے بھی خوفزدہ ہے۔
شاید انہیں یہ گمان ہے کہ پابندیاں لگا کر، راستے بند کرکے اور ہماری آوازوں کو دباکر وہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور ظلم کو نہیں سکیں گے، لیکن شاید وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ایک بیٹی سے اس کے باپ کو چھین لینے کے بعد اس کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں بچتا۔ سترہ سال کے انتظار، دن رات کے احتجاجوں اور اذیتوں کے بعد بھی میرا سب سے بڑا سوال آج بھی وہی ہے: میرے والد کہاں ہیں؟
میری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مجھے یہ نہیں بتایا جاتا کہ میرے والد کے ساتھ کیا کیا گیا، انہیں کہاں رکھا گیا، اور سترہ سال سے ان کی آزادی، ان کی زندگی اور ہمارے خاندان کے حقِ انصاف کو کیوں چھینا گیا۔ سترہ سال گزر گئے ہیں، مگر نہ ہم بھولے ہیں، نہ خاموش ہوئے ہیں، اور نہ ہی انصاف کا مطالبہ چھوڑیں گے۔
#ReleaseDrDeenMohammad
What name should we give to this cruelty? What language is large enough for a mother who does not know whether to pray for her husband’s return or for the location of his grave? What kind of state demands patience from the people it has already devastated? What kind of power is so afraid of a father that it must disappear him from his children?
Today marks seventeen years since Dr Deen Mohammad was ripped away from his family.
Seventeen years since our childhoods were split open.
Seventeen years since my mother stopped dreaming.
Seventeen years since my family was forced into a punishment no court announced, but every institution helped prolong.
If he is alive, return him.
If he is dead, tell us the truth.
If he has a grave, show us where to weep.
And if you can do none of this, then do not ask us to be silent. Do not ask us to forget. Do not ask us to accept another year of absence as fate.
If you cannot give us justice, do not dare ask us for silence. Do not dare ask us to forget.
You have already taken my father. You do not get to take our memory of him. You do not get to take our right to mourn him. You do not get to take our right to accuse those who disappeared him, those who protected his disappearance, and those who made a family plead for seventeen years for an answer they were owed on the first day.
I remain the daughter of Dr Deen Mohammad. I remain the daughter of a man who healed wounds, whose absence has in turn wounded every year of my life. I remain the daughter of a man they tried to erase, but could not make us forget.
Seventeen years later, I am still asking.
Where is my father?
When courts become captors instead of guardians, justice is not just denied it is replaced by rampant injustice thru sham trials & illegal conviction orders except for the privileged & their offsprings. 157 days today of unwarranted incarceration thru sham trial & illegal conviction order 4 @ImaanZHazir & @AdvHadiali.
🚨🚨#BREAKING: French newspaper claims recently sentenced lifetime imprisonment @MahrangBaloch_ nominated for the Nobel peace prize for the consecutive 2nd year. https://t.co/PbbZE3YGYd
Dr. Mahrang Baloch's life sentence raises serious concerns about human rights and justice in Balochistan. Those who speak for human rights deserve a transparent legal process, a fair trial, and the right to appeal.
#IStandWithBYCLeaders#ReleaseBYCleaders
Shutter-Down Strike in Shaal Against the Unfair Life Imprisonment Sentences of Dr. Mahrang Baloch and Sibghatullah Shah Jee Baloch
June 24, 2026– Shaal, Balochistan
A complete shutter-down strike is observed across Shaal in response to the life imprisonment sentences handed down to Dr. Mahrang Baloch and Sibghatullah Shah Jee Baloch, as well as the prolonged detention of BYC leaders, who have remained imprisoned for the past 15 months and subjected to faceless and unfair trials.
The strike reflected the collective rejection of repression, political victimization, and the misuse of judicial processes. People from different walks of life expressed their solidarity and sent a clear message that Balochistan will continue to stand against injustice and the suppression of democratic voices.
#ReleaseBYCLeaders
#IStandWithBYCLeaders
Over the last few days, government officials and their supporters have repeatedly claimed that Dr. Mahrang Baloch chose to boycott her trial and refused to defend herself.
This deliberately obscures what actually happened.
On 12 June, the authorities introduced a so-called faceless court system for these proceedings. Under that arrangement, Mahrang and the other accused were expected to face charges carrying life imprisonment without being able to properly communicate with their lawyers, without being able to see the witnesses testifying against them, and without any meaningful public scrutiny of the process.
The public was excluded. Journalists were excluded. Families were excluded.
The accused themselves were denied the ability to effectively confront the case being presented against them.
In response, Mahrang, Sabghatullah Shah Ji, their lawyers, and members of the Baloch Yakjehti Committee publicly objected. For days, they demanded an open trial. They did not ask for special treatment. They did not ask for immunity. They asked to see the evidence. They asked to see the witnesses. They asked for the proceedings to be conducted in a manner consistent with the most basic principles of justice.
They said repeatedly that they were prepared to face every allegation brought against them, but they would not accept a process in which a person could be sentenced to life imprisonment without being afforded the fundamental safeguards of a fair trial.
That position is now being dishonestly recast as a refusal to defend themselves.
It was the opposite.
Mahrang did not refuse a defence. She demanded the right to mount one.
The question is not why she objected to a process in which the accused could not properly communicate with counsel or confront witnesses. The question is why those conditions were imposed in the first place.
A state confident in its evidence does not need to hide its proceedings from public view. It does not need a system in which the accused, their lawyers, journalists, and the public are prevented from seeing what is happening inside the courtroom.
Mahrang’s objection was never to being tried.
Her objection was to being denied a fair trial while being told to call it justice.
#ReleaseBYCLeaders
#ReleaseMahrangBaloch
آج جیل میں ہمارے دھرنے کا آٹھواں دن ہے۔ اس دھرنے میں بیبرگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ اور صبغت اللہ بلوچ شامل ہیں۔ جیل کے اندر یہ ہمارا پانچواں دھرنا ہے، تاہم یہ پہلا دھرنا ہے جو 192 گھنٹوں سے جاری ہے۔
13 جون کو جب ہمیں پیشی کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں لے جایا گیا تو وہاں ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے مقدمات کو فیس لیس ٹرائل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ہم نے فوری طور پر احتجاج کیا اور اپنے بیرکوں میں واپس جانے سے انکار کر دیا۔ تب سے ہم جیل کے احاطے میں اپنا پرامن دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس دھرنے نے ہماری مزاحمتی جدوجہد کی بے شمار یادوں کو تازہ کر دیا ہے۔ سردی ہو یا گرمی، ریاستی تشدد ہو یا پابندیاں، ہم نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی کوشش کی ہے۔ وہ تمام چہرے، جو جبری گمشدگیوں، قتل و جبر اور مسلسل ریاستی تشدد کے باوجود ثابت قدم رہے، آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہیں۔ ہم نے اماں حوری، لمہ زرگل ، ادی مہر جان اور ان تمام ماؤں کو یاد کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کی جدائی کے باوجود ہمت اور استقامت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
اسی طرح راجی مچی اور 22 مارچ کوئٹہ دھرنے کے وہ تمام مناظر بھی ہمارے سامنے آگئے، جب پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا گیا۔ یہ تمام یادیں محض ماضی کے واقعات نہیں بلکہ ہماری اجتماعی مزاحمتی یادداشت کا حصہ ہیں۔ یہی یادداشتیں ہماری اصل وراثت ہیں، ایک ایسی وراثت جسے کوئی ریاست، کوئی جبر اور کوئی قید ہم سے چھین نہیں سکتی۔
ہمارے دھرنے کے دو بنیادی مطالبات ہیں: اول، ہمارے مقدمات کی سماعت اوپن کورٹ میں کی جائے؛ دوم، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی مبین کا تبادلہ کیا جائے۔
ہمیں ابتدا میں 3MPO کے تحت حراست میں لیا گیا، اس کے بعد اٹھہ��ر دن تک ریمانڈ پر رکھا گیا۔ 11 اکتوبر سے ہمارے جیل ٹرائل کا آغاز ہوا، اور اب 12 جون کو چیف سیکریٹری کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ہمارے مقدمات کو فیس لیس ٹرائل میں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایسے حالات میں یہ سوال ناگزیر ہو جاتا ہے کہ کیا اب بھی یہ دعویٰ کیا جا سکتا ہے کہ اس ملک میں قانون جمہوری اصولوں کے مطابق چل رہا ہے؟ کیا بلوچ کو واقعی اپنے دفاع کا حق حاصل ہے؟ جب مقدمات کی شفاف سماعت کے بجائے ایسے طریقہ کار اختیار کیے جائیں جو ملزمان اور ان کے وکلاء کو مزید محدود کر دیں، تو انصاف کی فراہمی کے دعوے اپنی معنی کھو دیتے ہیں۔انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں حالیہ ترامی�� نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی تبدیلیوں کے تحت محض شک کی بنیاد پر کسی بھی فرد کو طویل مدت تک قید رکھا جا سکتا ہے۔ انہی قوانین کے تحت نام نہاد انٹرنمنٹ یا ڈیٹنشن مراکز میں میرے کزن سیف اللہ سمیت سینکڑوں بلوچ نوجوانوں اور خواتین کو قید رکھا گیا ہے۔ ایسے حالات میں یہ سوال پہلے سے زیادہ اہم ہو جاتا ہے کہ قانون کا مقصد شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہے یا ریاستی طاقت کو مزید وسعت دینا؟
ہمارے مقدمات کے دوران عدالتی عمل کے کئی ایسے پہلو سامنے آئے جنہوں نے ہمارے خدشات کو مزید گہرا کیا۔ ایک پیشی کے دوران بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل خود کمرۂ عدالت میں موجود تھے اور جج پر زور دے رہے تھے کہ مقدمات کو تیزی سے چلایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے تاکہ جلد از جلد فیصلے سنائے جا سکیں۔ اس موقع پر جج نے انہیں جواب دیا کہ مقدمات کا فیصلہ ان کے نہیں بلکہ ریاست کے ہاتھ میں ہے۔
اس سے قبل انہی نوعیت کے متعدد مقدمات میں ہمیں ضمانتیں دی جا چکی تھیں، مگر 16 نومبر کو جج محمد علی مبین نے مختلف مقدمات میں ہماری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ ایک ہی مقدمے میں میری ضمانت منظور کی گئی جبکہ اسی مقدمے میں بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔ اس طرح تمام کیسیز پر میریٹ پر فیصلہ کرنے کے بجائے ضمانت کے کیسیز کو بیلینس کیا گیا جس سے ہمیں قید بھی رکھا جاسکے اور عدالت کے غیر منصفانہ کاروائی پر پردہ بھی ڈالا جاہیں ۔دورانِ سماعت ہمیں بارہا کہا گیا کہ ’’جا کر اپنا مسئلہ کہیں اور حل کریں، میں کچھ نہیں کر سکتا۔‘‘ ہمارا جواب ہمیشہ یہی تھا کہ آپ کے سامنے قانون موجود ہے، آپ قانون اور انصاف کے مطابق فیصلہ کریں۔
Journalist Sahar Baloch @Saherb1 raises important concerns about the faceless trial of BYC leaders, questioning a process conducted away from public scrutiny. Fair trials require transparency, accountability, and open access.
#EndUnfairTrialOfBYCLeaders
ہدہ جیل کے سامنے جاری پُرامن احتجاج میں شریک اسیر رہنماؤں کے لواحقین کو پولیس کی جانب سے ہراساں اور گرفتار کرنے کی کوششوں کی جارہی ہیں۔ یہ رویہ نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ پُرامن احتجاج کے حق کے بھی منافی ہے۔
اہلِ خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات اور ان کی خیریت س�� آگاہی کا مطالبہ کر رہے ہیں، مگر ان کے جائز مطالبات سننے کے بجائے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لواحقین کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی ناقابلِ قبول ہوگی۔
بلوچستان میں حالات ایک بار پھر تشویشناک رخ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر اس کے باوجود حکومتی مؤقف یہی ہے کہ ماضی میں بلوچستان کے معاملے میں ضرورت سے زیادہ نرمی برتی گئی۔ جبکہ موجودہ پالیسی میں طاقت کے استعمال کو مسئلے کے حل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
تحریر: | عطاء اللہ کرد
#dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide #BalochWomen
https://t.co/x17AmpdnK8
ایمان مزاری اور انکے وکیل شوہر ہادی کو عمر قید سے زیادہ سخت سزا سنائی گئی ،اپنے مخالفین اور ناقدین کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے جیلوں میں قید کرنے والے حکمران کبھی چین کی زندگی نہیں گزارتے کیونکہ کسی نہ کسی دکھی ماں کی بددعا ایک دن انہیں ب��ی جیل پہنچا دیتی ہے۔ https://t.co/v4lkqeQVwu
پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشتگردی کا شکار ہے؛ اسکے باوجود وفاق نے پیپلز پارٹی کو جو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے وہ خوفناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے...!!
مصطفیٰ کمال کے ہاتھوں پیپلز پارٹی کا پوسٹمارٹم...!!
#جمہوری_د��شتگردی_بند_کرو